Connect with us

Today News

عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Published

on



محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 25، مظفرآباد میں 20، مری میں 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سبی 33، شہید بینظیر آباد اور ٹنڈوجام میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کل عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ اس دوران شام اور رات کو بالائی سندھ اور جنو بی پنجاب میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بعداز دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے علاقوں میں ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، راجن پور اور بہا ولپور میں شام اور رات کو تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا تاہم شام اور  رات میں سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، سانگھڑ، لاڑکانہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا اعادہ

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے ٹیلی فونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارک باد دی اور دونوں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے ساتھ عید الفطر کی مبارک باد کے لیے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خوش گوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے برادر عوام اور اپنے ہم منصب کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔

دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں ہونے والی علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کشیدگی و تنازعات حل کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے اقدامات پر زور دیا۔

بنگلہ دیش کے  وزیر اعظم طارق رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی عید الفطر کی مبارک باد کا گرم جوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کے لیے آئندہ دنوں میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

اہم آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر

Published

on



آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔ وہ 11 مارچ کو ڈومیسٹک ون ڈے کپ فائنل میں پرانی ہیمسٹرنگ انجری کے دوبارہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوئے۔

آئی پی ایل فرینچائنز چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہنا تھا کہ انجری سے صحتیاب ہونے میں آسٹریلوی بولر کو کم از کم تین ماہ کا عرصہ درکار ہے۔

31 سالہ نیتھن ایلس کو سی ایس کے نے 2 لاکھ 15 ہزار ڈالرز میں ریٹین رکھا تھا۔

تسمانیہ کے کپتان نیتھن ایلس نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں زخمی ہوئے۔ انہوں نے پانچ اوورز میں 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیو ساؤتھ ویلز نے تسمانیہ کو چار وکٹوں سے شکست دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیر اعظم کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف کا کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں معاشی صورتحال کفایت شعاری اقدامات اور پٹرولیم مصنوعات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار جائزے کے تحت آج ردوبدل متوقع ہے اور اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پاکستان میں بھی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری ارسال کی جاچکی ہے، جس پر وزیراعظم منظوری دیں گے۔



Source link

Continue Reading

Trending