Today News
عینا آصف کے ساتھ سیٹ پر کیا ہوتا رہا؟ انڈسٹری کے تلخ حقائق بے نقاب کردیے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے حالیہ گفتگو میں شوبز کی اندرونی فضا سے متعلق کچھ ایسے پہلو بیان کیے ہیں جو عام طور پر منظرِ عام پر نہیں آتے۔
انہوں نے خاص طور پر شوٹنگ کے دوران سینئر اداکاروں کے رویوں اور جونیئر فنکاروں کو درپیش مشکلات پر کھل کر بات کی۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عینا آصف کا کہنا تھا کہ بظاہر سینیئر اداکاروں کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، لیکن عملی طور پر کئی مواقع پر وہ جونیئرز کے لیے غیر آرام دہ صورتحال پیدا کر دیتے ہیں۔
ان کے مطابق بعض تجربہ کار فنکار چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوکنے یا مذاق اڑانے کے ذریعے نئے اداکاروں کا اعتماد متاثر کرتے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ خاص طور پر جذباتی مناظر کے دوران ایسی مداخلت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کسی سنجیدہ سین کی تیاری کر رہی ہوتی ہیں تو بعض افراد اچانک سیٹ چھوڑ دیتے ہیں یا قریب کھڑے ہو کر اونچی آواز میں گفتگو شروع کر دیتے ہیں، حتیٰ کہ ڈائریکٹر کے ساتھ غیر سنجیدہ انداز میں بات چیت بھی شروع ہو جاتی ہے، جس سے پورا ماحول متاثر ہوتا ہے۔
عینا آصف کے مطابق بعض اوقات عین ان کے سین کے دوران کوئی اداکار اپنا ڈائیلاگ پوچھ کر یا درمیان میں بات کرکے ان کی توجہ ہٹا دیتا ہے، جس سے ان کا فلو ٹوٹ جاتا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ رونے یا غصے جیسے مناظر کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں وقت لگتا ہے، اور ایسی رکاوٹیں پورے تاثر کو متاثر کر دیتی ہیں۔
عینا آصف کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں ان رویوں پر شدید غصہ آتا تھا، تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے خاموشی سے ان حالات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔
Source link
Today News
کراچی، خواجہ اجمیر نگری پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی ملزمہ سمیت شناخت ہو گئی
کراچی:
شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ہاتھوں نارتھ کراچی سیکٹر 2 الحمید اسکول کے قریب مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا گیا جبکہ مقابلے میں پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں کی ساتھی ملزمہ کو گرفتار کیا تھا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے مقابلے میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی اور ایس ایچ او کو اپنے دفتر بلا کر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری فیض الحسن نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کو عارف اور ریحان کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ان کی ساتھی ملزمہ کو میرب کے نام سے شناخت کی گیا۔
ملزمہ میرب ملیر کی رہائشی اور اس کا آبائی تعلق پنجاب خانیوال سے ہے جبکہ مارے جانے والے دونوں ڈاکوؤں کا تعلق بھی پنجاب سے ہے۔
پولیس مقابلے میں ہلاک دونوں ڈاکو اور گرفتار ملزمہ نے رواں ماہ 20 مارچ کو خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی میں رات تقریباً 9 بجے کے قریب اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر سے 15 لاکھ روپے نقد ، طلائی زیورات ، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
جبکہ انھوں نے واردات کے دوران اہلخانہ کو کمرے میں بند رکھا اور اس کا مقدمہ بھی تھانے میں درج ہے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں اور گرفتار ملزمہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی پولیس نے حاصل کی تھیں جس میں تینوں کو گلیوں سے گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔
فیض الحسن نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر میں 20 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جس میں ہاؤس رابری ، خواتین سے پرس و طلائی زیورات چھیننے کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ کرائمز کی دیگر وارداتیں بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے پولیس ملزمہ کی نشاندہی پر چھاپہ مار کارروائیاں بھی کر رہی ہے دریں اثنا ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے اپنے دفتر میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کے ہمراہ مقابلے میں حصہ لینے والے خواجہ اجمیر نگری پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر فیض الحسن ، ہیڈ کانسٹیبل وجاہت عارف ، ہیڈ کانسٹیبل معراج احمد ، کانسٹیبلز فرقان خان ، علی رضا ، اصغر، فہد اور عامر کو بہادری اور بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے انعام پانے والے جوانوں کے حوصلے ، پیشہ وارانہ مہارت اور جرات کو سراہتے ہوئے انھیں ہدایت کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے ، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں ۔
Today News
این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ کا اعلان، سیٹوں میں بھی اضافہ
کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے نئے تعلیمی سال 2026/2027 کے ایڈمیشن کے سلسلے میں داخلہ نشستوں میں 140 سیٹس کا اضافہ کردیا ہے۔
ای ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے تعلیمی سال کیلیے داخلوں کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا، صرف کراچی بورڈ کیلیے داخلہ نشستوں میں 16 جبکہ اے لیول کی نشستوں میں 6 سیٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تعلیمی بورڈز کی نشستوں میں اضافہ اس کے علاوہ ہے۔
سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کرکے انھیں بھی میرٹ نشستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ان فیصلوں کی سفارش یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے کی، جس کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے آئندہ چند روز میں ہونے والے اجلاس سے لی جائے گی۔
این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر غضنفر حسین نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ آن لائن فارم جمع کرانے کے لیے 30 مارچ سے داخلہ پورٹل امیدواروں کے لیے کھول دیا جائے گا اور یہ 29 مئی تک کھلا رہے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر سال اول کی بنیاد پر پہلے مرحلے کا داخلہ ٹیسٹ 4 سے 7 جون تک جبکہ دوسرے مرحلے کا ٹیسٹ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد ہونگے جبکہ میرٹ کے وویٹیج میں ٹیسٹ کے 60 فیصد اور انٹر سال اول کے نتائج کے 40 فیصد مارکس شامل ہونگے۔
انہوں نے بتایا کہ فنانس کمیٹی نے یونیورسٹی کی فیسوں میں تقریبا 10 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے سیمسٹر فیس 51930 سے بڑھ کر 57 ہزار ہوجائے گی جبکہ داخلے کے وقت پہلے سیمسٹر کے آغاز پر داخلہ، سیمسٹر و دیگر فیسوں کی مد طلبہ 1 لاکھ 23 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے۔
اس کے علاوہ داخلہ فیس 25 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار کردی گئی ہے۔ مزید براں لوکل سیلف فنانس کی فیس 8 لاکھ 55 ہزار سے 8 لاکھ 90 ہزار اور اسپانسر سیلف فنانس کی رقم 10 لاکھ 65 ہزار سے 11 لاکھ روپے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ فنانس کمیٹی کی ان سفارشات کی منظوری بھی سینڈیکیٹ سے لی جائے گی۔
داخلے نشستوں میں اضافے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی داخلہ نشستیں اب 3016 سے بڑھ کر 3156 کرجارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی بورڈ کی نشستوں میں 16، اے لیول کی نشستوں میں 6، آغا خان بورڈ کی نشستوں میں 7، اقلیتی کوٹے کہ نشستوں میں 12، سکھر ، نوابشاہ اور لاڑکانہ کی نشستوں میں 6/6 ، حیدرآباد کی 7 جبکہ میرپور خاص کی نشستوں میں 24 سیٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تھر کیمپس میں دو نئے پروگرام بی ایس انگریزی اور بی ایس منیجمنٹ سائنسز شروع کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کرکے 164 سے 159 کی گئی ہیں جو میرٹ کیٹگری کو دی گئی ہیں ان میں سے سول کے شعبے سے 4، الیکٹرک سے 1 اور کمپیوٹر سے 2 نشستیں کم کی گئی ہیں جبکہ آرکیٹیکچر کے شعبے میں 2 نشستوں کا اضافہ کیا گیا یے۔
Source link
Today News
طورخم بارڈ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا
حکومت پاکستان نے ریاستی پالیسی کے تحت غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی محفوظ مرحلہ وار وطن واپسی کے لیے طورخم بارڈر عارضی طور پر کھول دیا۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق واپسی کا عمل 26 مارچ 2026 کو شروع ہوا، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کو مکمل ہم آہنگی اور تیاری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے طورخم، لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں سخت حفاظتی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو ہر قسم کے سیکیورٹی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔
حکام نے بتایا کہ صرف رجسٹرڈ مقامات، خصوصاً حمزہ بابا کیمپ کے ذریعے مہاجرین کی منظم انداز میں منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ابتدائی مرحلے میں نقل و حرکت کو کنٹرولڈ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بدانتظامی سے بچا جاسکے۔
حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی، سرحدی نظم و ضبط اور امیگریشن قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں سیکیورٹی فورسز اور سول ادارے مکمل یک جہتی کے ساتھ کردار ادا کر رہے ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News