Today News
فخر زمان کا پی ایس ایل میں ایک اور اعزاز
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کے تجربہ کار اوپنر فخر زمان نے لیگ میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے خلاف 53 رنز کی اننگز کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
لاہور قلندرز کے فخر زمان نے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے خلاف 39 گیندوں پر 53 رنز بنائے، جس میں 10 چوکے شامل تھے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
فخرزمان اس نصف سنچری کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی تاریخ میں 3 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل میں 98 میچز کھیل کر 31.10 کی اوسط اور 141.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 ہزار 17 رنز بنائے ہیں، فخر نے پی ایس ایل میں دو سنچریاں اور 24 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
فخرزمان کو پی ایس ایل میں ایک ہی ٹیم (لاہور قلندرز) کی جانب سے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے اور یوں وہ پی ایس ایل میں ایک ٹیم کے لیے 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پی ایس ایل میں 100 میچوں میں 44.51 کی اوسط اور 127.50 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 3 ہزار792 رنز بنا رکھے ہیں، جس میں دو سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں محمد رضوان تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 93 میچوں میں دو ہزار 770 بنائے ہیں، دو سنچریاں اور 21 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔
خیال رہے کہ فخر زمان کو پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 128 چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے، اس فہرست میں آصف علی دوسرے اور رائلی روسو بالترتیب95 اور 92 کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں 69 رنز کی جیت کے ساتھ ٹرافی کے دفاع کا سفر فاتحانہ انداز میں کیا ہے۔
Source link
Today News
ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں مزید 10 دن کی مہلت دے دی
واشنگٹن:
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 دن کی مزید مہلت دے دی ہے، جس سے جنگ کے مستقبل پر بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دے کر امریکا کو ایک تحفہ دیا جس کے بعد یہ غیر معمولی رعایت سامنے آئی۔
Today News
کراچی، پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بغدادی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر عرف یسو کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق چار روز قبل بغدادی تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کانسٹیبل عبداللہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ ملزم نے اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبداللہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 84/2026 بجرم دفعہ 324 درج کر لیا گیا تھا جس کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی چوک کے قریب ملزم کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دوسری عید کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اس کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
Today News
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا
پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ریلوے پٹری کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتے دیکھا گیا، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز نبی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ملزمہ مسماۃ (ث) زوجہ یاسین سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔
پولیس حکام کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واقعے نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ نشے کے مکروہ دھندے نے اب خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News