Connect with us

Today News

فرانس؛ فوجی اہلکاروں کی کھیل ہی کھیل میں گولی چل گئی؛ ایک ہلاک

Published

on


فرانس میں فوجی اہلکار ایک ایسا کھیل وقت گزارنے کے لیے کھیل رہے تھے جس کے بارے میں انھیں زرا اندازہ نہ تھا کہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیرس کے مغرب میں واقع فوجی تربیت گاہ میں پیش آیا جہاں 4 فوجی اہلکار فارغ وقت میں ایک گیم کھیلنے لگے۔

یہ ایک فوجی کھیل تھا جس میں ساتھی اہلکار کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور عام طور پر یہ کھیل بغیر لوڈڈ ہتھیار کے کھیلا جاتا ہے لیکن ایک پستول میں گولی رہ گئی تھی۔

یہ اہلکار مبینہ طور پر شراب کے نشے میں بھی تھے اور اسی دوران کھیل ہی کھیل میں ایک اہلکار نے اپنی پستول خالی سمجھ کر چلائی تو گولی دوسرے کے سر پر جا لگی۔

سر پر گولی لگنے سے فرانسیسی فوجی 20 سالہ الیگزینڈر لینکبین شدید زخمی ہوگیا جنھیں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پیرس کے فوجی گورنرنے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوجی خاندان کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد تین دیگر فوجیوں کو پیرس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک فوجی پر ہتھیار کے ذریعے شدید جسمانی نقصان اور شراب نوشی کے ذریعے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

دیگر دو فوجیوں پر غیر ارادی جسمانی نقصان، حفاظتی قوانین کی جان بوجھ کر خلاف ورزی، اور جرم کی جگہ تبدیل کرنے کے ذریعے انصاف کے عمل میں رکاوٹ کے الزامات عائد کیے گئے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

خیبرپختونخوا حکومت کا باجوڑ خودکش دھماکے کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ

Published

on



خیبرپختونخوا کی حکومت نے باجوڑ خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے سہولت کاروں اور معاونین کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے باجوڑ ملنگی خود کش حملے کے سہولت کاروں اور معاونین کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تین سہولت کاروں کے سر کی قیمت پانچ کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں 16 فروری 2026 کو ملنگی پوسٹ پر خودکش حملے میں دو بے گناہ شہریوں سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے باجوڑ ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد افغانستان کا شہری تھی اور اس کی شناخت احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی ہے۔

خودکش حملہ آور احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر افغانستان کے صوبہ بلخ کا شہری تھا اور طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

صدر ٹرمپ سپریم کورٹ پر برس پڑے؛ٹیرف فیصلے کو شرمناک قرار دیدیا

Published

on


امریکی سپریم کورٹ کے عالمی ٹیرف کو کالعدم قرار دینے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سخت ردعمل سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے باعثِ شرم قرار دیا ہے۔

فوکس نیوز کے مطابق یہ ردِعمل اس وقت سامنے آیا جب وائٹ ہاؤس میں گورنرز کے ساتھ بند کمرہ اجلاس کے دوران ایک معاون نے صدر ٹرمپ کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں موجود ایک ذریعے نے فوکس نیوز کو بتایا کہ صدر ٹرمپ نے فیصلہ پڑھتے ہی اسے شرمناک کہا اور بتایا کہ میرے پاس متبادل موجود ہے۔ اس کے بعد اپنی تقریر جاری رکھی۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل ہی امریکی سپریم کورٹ نے 6-3 کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ صدر ٹرمپ کو اکانومی ایمرجنسی کے تحت وسیع پیمانے پر ٹیرف عائد کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

عدالت نے واضح کیا کہ درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار ٹیرف لگانے تک توسیع نہیں پاتا۔ یہ کام صدر کا نہیں بلکہ کانگریس کا ہے جو اتفاق رائے سے فیصلہ کرنے کا قانونی اور مجاز ادارہ ہے۔

ٹرمپ کی ری پبلکن جماعت میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا ہے جب کہ اپوزیشن جماعت اسے انصاف کی کامیابی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ سال دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹیرف کو اپنی معاشی پالیسی کا بنیادی ستون بنایا، تاہم یہ حکمتِ عملی ابتدا ہی سے تنازع کا شکار رہی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں بچوں کی لڑائی پر گولیاں چل گئیں، 1 جاں بحق اور 2 زخمی

Published

on



شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی گولیمار میں بچوں کی لڑائی خونی تصادم میں بدل گئی ، بڑوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے گولیمار لیاقت چوک واجد پکوان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او رضویہ سوسائٹی بشارت نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 30 سالہ زبیر کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 45 سالہ علی اکبر اور 25 سالہ کاشان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دو روز قبل بچوں میں کوئی جھگڑا ہوا تھا جس میں بڑے بھی کود گئے اور اس دوران ہونے والی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا ، مقتول اور زخمی افراد آپس میں رشتے بتائے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس فائرنگ کر کے فرار ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔



Source link

Continue Reading

Trending