Today News
فرحانہ مقصود نے ہمایوں سعید اور پروڈکشن ٹیم پر سنگین الزامات
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فرحانہ مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو ناخوشگوار قرار دیا ہے۔
فرحانہ نے دعویٰ کیا کہ فلم ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘ کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔
فرحانہ مقصود کے مطابق جب انہوں نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ ایک ٹیلی فلم ہے۔ تاہم جب وہ شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچیں تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ دراصل ایک فیچر فلم ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ صورتحال جاننے کے باوجود انہوں نے کام جاری رکھا کیونکہ وہ بطور فنکار دوسرے فنکاروں کا ساتھ دینے پر یقین رکھتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ انہیں اس پراجیکٹ کا معاوضہ بھی ٹیلی فلم کے حساب سے دیا گیا، حالانکہ یہ ایک باقاعدہ فیچر فلم تھی۔ فرحانہ مقصود کے مطابق یہ معاملہ ان کے لیے حیران کن اور مایوس کن تھا۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ فلم کی ریلیز کے بعد جب کاسٹ کی فہرست سامنے آئی تو ان کا نام اس میں شامل نہیں تھا۔ ان کے بقول نہ صرف انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا بلکہ فلم کی تشہیری تقریبات اور پریمیئر میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، جسے وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی قرار دیتی ہیں۔
Source link
Today News
اسرائیل کی فضائی حدود کا قابل ذکر حصہ ہمارے کنٹرول میں ہے، پاسداران انقلاب کا دعویٰ
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی حملوں کا آغاز کردیا ہے اور صہیونی حکومت کی ایرو اسپیس مانٹیرنگ کی صلاحیت کو مؤثر انداز میں متاثر کردیا گیا ہے، جس کے نتیجے فضائی حدود کا قابل ذکر حصہ اب ہمارے کنٹرول میں ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ شب قدر کے موقع پر ایک سے دو ٹن وزنی وار ہیڈ بردار 30 سپر ہیوی بلیسٹک میزائل مقبوضہ علاقوں میں اہداف پر فائر کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کے ذریعے اسرائیل کا کلیدی ایرواسپیس مانیٹرنگ اور سرویلینس سسٹمز کو کامیابی سے متاثر اور تباہ کردیا گیا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں صہیونی حکومت کی فضائی حدود کا قابل ذکر حصہ اب ہمارے کنٹرول میں ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں ایرانی فورسز نے اسرائیل اور خطے میں قائم امریکی فوجی مراکز کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا تھا۔
ایرانی فوسز نے اعلان کیا تھا کہ اب یہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی گئی جارحیت پر اپنے پچھتاوے کا اظہار نہیں کرتے۔
ایران کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران کے پاس جدید ہتھیار ہیں جو دشمن کے ہماری فوجی طاقت کے حوالے سے پائے جانے والے تصور سے کہیں زیادہ ہے۔
Source link
Today News
اسرائیلی وزیراعظم کی ایران کی نئی قیادت کو قتل کی دھمکی؛ مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ پر پابندی
اسرائیل نے آج مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے اور یوم القدس منانے کے لیے ریلی نکالنے پر پابندی عائد کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت نے یہ پابندی سکیورٹی خدشات کے باعث عائد کی اور صرف چند بزرگ فلسطینوں کو نماز کے لیے بیت المقدس میں داخل ہونے دیا۔
جس کے باعث بڑی تعداد میں نوجوان فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ کے باہر نماز جمعہ ادا کرنے پر مجبور ہوئے۔ جن کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
تاہم اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے اطراف بھی سخت پابندیاں عائد کر دیں تاکہ نماز کے بعد شرکا القدس ریلی نہ نکال سکیں۔
ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاوہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل ایران میں قیادت تبدیل کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکا تاہم انھوں نے ایران کی نئی ایرانی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر اور حزب اللہ کے رہنما کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے حالات پیدا کر سکتا ہے لیکن حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ بالآخر ایرانی عوام کو کرنا ہوگا۔
Today News
pulls out of PSL 2026 after securing IPL deal with KKR
زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزرابانی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کی جانب سے ڈیل ملنے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 سے نام واپس لے لیا۔
کرک انفو کے مطابق مزرابانی نے جمعے کے روز کے کے آر سے اپنا معاہدہ طے پانے کے بعد فیصلے سے متعلق اسلام آباد یونائیٹڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔
مزرابانی کے کے آر میں بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کی جگہ آئے ہیں جن کو بی سی سی آئی کی ہدایت پر دسمبر میں کے کے آر نے 2026 کے آکشن میں 9.2 کروڑ بھارتی روپے میں خریدنے کے بعد ریلیز کر دیا تھا۔
بعد ازاں لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل کے لیے سائن کر لیا تھا۔
واضح رہے 11 فرور کو ہونے والی پی ایس ایل آکشن میں مزرابانی کو تمام نظر انداز کیا تھا۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف کے جانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ان کی ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person