Today News
فزا علی کا ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے وائرل تنازع پر وضاحتی بیان سامنے آگیا
اداکارہ فضا علی نے ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے ساتھ ہونے والے حالیہ وائرل تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے اپنا موقف پیش کردیا۔
یہ تنازع رمضان کے پہلے ہفتے میں اُس وقت سامنے آیا جب ڈاکٹر نبیہہ علی خان نے فزا علی کی رمضان ٹرانسمیشن میں آ کر اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل کا ذکر کیا۔ اس دوران پروگرام میں ہونے والی گفتگو اور صورتحال سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ بہت سے صارفین نے فزا علی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے کسی کی ذاتی زندگی کے مسائل کو موضوع بنا کر اسے ڈرامائی انداز میں پیش کیا۔
اس معاملے پر حال ہی میں فزا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن میں وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میرے شو میں آ کر دل کی بات کرتے ہیں۔ وہ بلا جھجھک اپنے مسائل بیان کرتے ہیں اور اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں۔ وہ مجھ سے ایسے بات کرتے ہیں جیسے میں ان کے خاندان کا حصہ ہوں اور مجھے یہ بات بہت پسند ہے۔
ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے دفاع میں بات کرتے ہوئے فزا علی نے مزید کہا کہ گھر میں میاں بیوی کے درمیان دوستانہ ماحول ہونا چاہیے۔ اگر کوئی شوہر کے کندھے پر سر رکھ لے یا ہاتھ پکڑ لے تو اس میں کوئی برائی نہیں ہونی چاہیے، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ اگر شوہر کسی اور عورت کے ساتھ گھومنے کے بجائے اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزار رہا ہے تو اسے برا نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دینا چاہیے۔
تاہم پروگرام میں موجود دیگر مہمانوں نے فزا علی کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاندان کے ساتھ بیٹھنے کے بھی کچھ آداب ہوتے ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
Today News
مٹی کا تیل فی لیٹر 39 روپے 20 پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 358 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 105روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی، پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی۔
وزارت توانائی کاکہنا ہےکہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائےگی، 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے۔
وزارت توانائی نے بتایا کہ کابینہ سے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی، پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل بھی شامل ہوگا۔
Today News
پشاور: متنی کے علاقے میں چوکی حمیدی مشین چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا
پشاور: متنی کے علاقے میں چوکی حمیدی مشین چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے چوکی پر حملہ کیا تاہم پولیس جوانوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے بہادری کے ساتھ بھرپور جواب دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
Today News
طلاق کے اعلان کے بعد رجب بٹ اور ایمان فاطمہ میں صلح کی کوششیں شروع
رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے درمیان پیدا ہونے والے ازدواجی تنازع کے بعد معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے ان کی شادی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کچھ دنوں سے یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلافات کافی عرصے سے زیرِ بحث تھے جبکہ اب ان کے ہاں بیٹا کیوان سلطان بھی ہے, صورتحال اس وقت مزید خراب ہو گئی جب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیجے جانے کی خبر سامنے آئی۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رجب بٹ کے بعض دوست ایمان فاطمہ کے خلاف کھل کر بات کر رہے ہیں جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
رجب بٹ کا شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے۔ علامہ آصف رضا علوی سوشل میڈیا پر شیعہ مسلک سے متعلق معلومات اور بیانات شیئر کرتے رہتے ہیں اور انہیں ماضی میں رجب بٹ اور ان کے دوستوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا ہے۔
علامہ آصف رضا علوی نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی ٹوٹے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور جلد اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ علامہ آصف رضا علوی کی مداخلت کے بعد طلاق کی کارروائی روک دی گئی ہے۔ مزید یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رجب بٹ اور عون شیخ کے درمیان بھی اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور جلد خاندان کی جانب سے صلح کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑے کا بیٹا کیوان سلطان اس بار عید اپنے والد کے ساتھ منائے گا تاہم اس حوالے سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Ali Ansari On Falling in Love With More Than One Person
-
Sports2 weeks ago
Samson’s 97 puts India into T20 World Cup semi-final against England – Sport
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Magazines2 weeks ago
THE ICON INTERVIEW: THE FUTURE’S ALWAYS BRIGHT FOR HIM – Newspaper
-
Sports1 week ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment1 week ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video