Connect with us

Today News

فلسطینی خواتین کے اعضا تک نکالے گئے؛ برطانوی سیاستدان کے ہولناک انکشافات

Published

on


برطانوی حکمراں جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن فلسطین میں ڈھائے جانے والے ان مظالم کو سامنے لائے ہیں جو اب تک پوشیدہ رکھے گئے تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جیریمی کاربن نے ایک حالیہ ویڈیو میں انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ہلاک ہونے والی خواتین کے جسموں کو کھولا اور اعضا نکالے۔

جیریمی کاربن جو اپنی جماعت لیبر پارٹی کو چھوڑ چکے ہیں اور اب ایک آزاد رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انھوں نے غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر سے بات کی۔

اسپتال کے ڈائریکٹر نے جیریمی کاربن کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے 60 یا 70 میتیں بھیجی تھیں جو بکسوں میں بند تھیں۔

جب ان بکسوں کو کھولا گیا تو ہر ایک میں ایک فلسطینی کی کھوپڑی پڑی تھی جب کہ باقی اعضا غائب تھے۔

اس کے علاوہ اسپتال کو خواتین کی لاشیں بھی موصول ہوئیں جن کے اعضا پہلے ہی نکال لیے گئے تھے۔

جیریمی کاربن نے کہا کہ یہی کچھ فلسطینی عوام کے ساتھ ہوتا آ رہا ہے۔ یہ ہمارے دور کاسنگین اور درد ناک المیہ ہے۔

یاد رہے کہ غزہ کا الشفا اسپتال حماس کے کنٹرول میں ہے جہاں سے اسرائیلی فوج نے اکتوبر 2025 میں انخلا کیا تھا۔

تب سے فلسطینیوں کی میتیں دفنانے کے لیے اسرائیل سے ریڈ کراس کے ذریعے الشفا اسپتال بھیجی جاتی ہیں اور ایسا آخری بار 29 جنوری کو ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حوالے کی گئی ان لاشوں پر بہیمانہ تشدد کے نشانات ہوتے ہیں۔ جسم کٹے پٹے اور اعضا غائب ہوتے ہیں۔

جیریمی کاربن کی یہ ویڈیو سب سے پہلے ویئر دا پیس نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع ہوئی تھی جو اپنی آمدنی کا ایک حصہ مختلف انسانی ہمدردی کے کاموں میں عطیہ کرتا ہے۔

اسرائیل نے اس کے جواب میں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق جیریمی کاربن اور ویئر دا پیس کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسرائیلی فوج کے انٹرنیشنل ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ندّووشوشانی نے سوال کیا کہ حیران کن بلڈ لیبل پھیلانے سے پہلے حقائق کی جانچ کی گئی؟

انھوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی کے فوجی کئی مہینوں سے الشفاء ہسپتال کے قریب بھی نہیں گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارا دور حقائق کی دوبارہ جانچ کرنے کا ہے اور ایسے صحافیوں پر بھروسہ نہیں جو بے بنیاد کہانیاں پھیلاتے ہیں۔

ان کے بقول اسرائیلی فوج  بین الاقوامی قانون اور داخلی قواعد و ضوابط کے مطابق کام کرتی ہے جو اس طرح کے عمل کی سختی سے ممانعت کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کی میتوں کی واپسی بین الاقوامی رابطے اور ریڈ کراس کی مدد سے کی جاتی ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ہری پور، مسلح افراد نے گھر سے 65 لاکھ کا قیمتی سامان لوٹ لیا، مزاحمت پر ماں اور بیٹے پر تشدد

Published

on



ہری پور:

تھانہ سرائے صالح کی حدود رتہ بنہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی بڑی واردات کر ڈالی، جہاں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق چھ مسلح افراد نے رات کے وقت گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور تقریباً 65 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی لے اڑے۔

واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے خاتون اور اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

Published

on



واشنگٹن:

امریکہ نے ایران کے معاملے پر اپنے مؤقف کو مزید واضح کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ اگر سفارتی کوششیں نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئیں تو فوجی آپشن کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارتکاری رہی ہے، تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال کا فیصلہ بھی ان کے اختیار میں ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو آج کانگریس کی اہم قیادت کو ایران سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے جہاں خطے میں بڑھتی کشیدگی اور جوہری پروگرام کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ پہلے ہی ایران کو معاہدے کے لیے محدود مہلت دے چکے ہیں جبکہ توقع ہے کہ وہ آئندہ خطاب میں ایران کے جوہری پروگرام اور ممکنہ اقدامات کے حوالے سے اپنا واضح مؤقف پیش کریں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سعودی کابینہ نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کی منظوری دے دی

Published

on



ریاض:

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی منظوری بھی شامل ہے۔

اجلاس میں کابینہ نے سعودی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ معاہدے پر دستخط کی اجازت دے دی۔

اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے سکیورٹی اور انتظامی شعبوں میں تجربات کے تبادلے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

کابینہ نے سعودی اور پاکستانی وزارت صحت کے درمیان ریگولیشن، کوآرڈینیشن اور طبی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے معاہدوں کی منظوری بھی دی جس سے صحت کے نظام، پالیسی سازی اور طبی سہولیات میں مشترکہ پیش رفت کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔

اجلاس کے دوران دیگر علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔





Source link

Continue Reading

Trending