Connect with us

Today News

فلم بُلھا کے حوالے سے جاری بحث پر وضاحت سامنے آگئی

Published

on



عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم بُلھا کے حوالے سے جاری بحث پر پروڈیوسر نے وضاحت پیش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم بُلھا نے ملک بھر میں ایک نئی بحث کو جنم دیا کیونکہ یہ صرف ایک ایکشن فلم نہیں بلکہ ناانصافی کے خلاف جدوجہد، روحانیت اور بیداری کی ایک کہانی ہے۔

فلم کی بنیاد عظیم صوفی شاعر بلھے شاہ کی تعلیمات سے متاثر ہے، جنہوں نے اپنے کلام کے ذریعے معاشرتی ناانصافی، طبقاتی فرق اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔

بُلّھے شاہ نے اپنے وقت میں الفاظ کے ذریعے بغاوت کی، وہیں بُلّھا اس فلسفے کو جدید انداز میں عملی جدوجہد کے ساتھ پیش کرتی ہے۔

فلم کے پروڈیوسر کے مطابق برائی کے خلاف مزاحمت کے تین درجے ہوتے ہیں پہلا، دل میں برائی کو جگہ نہ دینا، دوسرا، زبان کے ذریعے اس کے خلاف آواز اٹھانا اور تیسرا، عملی اقدام کے ذریعے اسے روکنا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم میں ان تصورات کو نئے انداز سے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بُلّھامیں دکھائے گئے ایکشن مناظر، طاقتور کردار اور شدید جذباتی مناظر محض تفریح نہیں بلکہ ایک علامتی اظہار ہیں اس حقیقت کا کہ ظلم کے خلاف لڑائی آسان نہیں ہوتی۔

پروڈیوسر نے کہا کہ یہ فلم ناظرین کو نئے انداز سے سوچنے، سوال اٹھانے اور معاشرتی مسائل پر بات کرنے کے حوالے سے ایک نئی سوچ دے سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فلم صرف ایک سنیما تجربہ نہیں بلکہ ایک پیغام ہے ایک ایسا پیغام جو ناظرین کو نہ صرف دیکھنے بلکہ محسوس کرنے اور سوچنے پر بھی آمادہ کرتا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

4 اپریل کو تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری

Published

on



سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 4 اپریل بروز ہفتہ ’قائد عوام‘ ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 47ویں  برسی کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 4 اپریل کو صوبے کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ حکومت کے ماتحت ادارے، بلدیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔

 

 



Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی قیادت میں دراڑیں پیدا ہوچکیں مذاکرات کن سے ہورہے ہیں نہیں بتاؤں گا، امریکی وزیر خارجہ

Published

on



امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے ہمیشہ سفارت کاری کو کسی نتیجے پر پہنچنے کو فوقیت دیتے ہیں۔

پیر کے روز الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا میں فریقین کے درمیان پیغام رسانی اور بات چیت کا عمل جاری ہے جو ثالثوں کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران نے ملک کے وسائل کو حزب اللہ اور حماس پر خرچ کرنے اور غیر ضروری طور پر اپنے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لیے انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے منظرنامے کو ہمیشہ خوش آمدید کہے گا جس میں مختلف نظریات کے لوگ ایران کی رہنمائی کرتے ہوں اور اگر ایسا کوئی موقع آتا ہے تو امریکا جنگ روک دے گا۔

آبنائے ہرمُز سے متعلق ایرانی دعوے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا دنیا میں کسی ملک کو یہ شرط قبول نہیں کرنی چاہیے۔

سیکریٹری آف اسٹیٹ کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن آبنائے ہرمُز بند ہونے کے عالمی معیشت، اپنے پڑوسیوں اور بالخصوص خطے میں موجود اتحادیوں پر پڑنے والے اثرات کو جانتا ہے۔ اگر ایران ملٹری آپریشن کے بعد آبنائے ہرُز کو بند کرنے فیصلہ کرتا ہے تو اس کو شدید نتائج بھگتنا ہوں گے۔

قبل ازیں اے سی نیوز کے پروگرام’گُڈمارننگ امریکا‘   میں امریکی وزیرِ خارجہ نےکہا تھا کہ امریکا ایران میں مخصوص افراد کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔ ملک کی قیادت میں دراڑیں پیدا ہو چکی ہیں۔

پروگرام میں جب ان سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیر کی صبح کی سوشل میڈیا پوسٹ ست متعلق پوچھا گیا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ امریکا ایک ’نئی اور زیادہ معقول حکومت‘ کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے، تو روبیو نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کن افراد کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔

انہوں نے ان افراد سے  متعلق بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے وہاں ان افراد کے لیے دوسرے گروہ مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ایران میں  اندرونی طور پر کچھ دراڑیں پیدا ہو رہی ہیں اور آخر میں، اگر ایسے  لوگ موجود ہیں جو موجودہ حالات کے بعد اپنے ملک کے لیے مختلف سمت اختیار کرنے کے لیے تیار ہیں تو یہ ایک اچھی بات ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Today News

قومی اسمبلی اجلاس میں علی لاریجانی کیلیے دعائے مغفرت

Published

on


قومی اسمبلی کے اجلاس ایران کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور خلیجی ممالک میں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایازصادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی، رکن قومی اسمبلی اویس حیدر جھکڑ کے والد ملک نیاز احمد جھکڑ، ایران کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور خلیجی ممالک میں شہید ہونے والے دیگر افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

دعائے مغفرت رکن قومی اسمبلی حافظ نعمان نے کرائی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ علی لاریجانی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے، ان کے ساتھ ذاتی تعلقات بھی نہایت اچھے تھے۔

اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزارتِ صحت کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزارتِ صحت کے پانچ سوالات کے جوابات نہ آنے پر سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صحت جیسے اہم شعبے میں لاپرواہی قابلِ قبول نہیں۔

اسپیکر نے وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے استفسار کیا کہ سوالات کے جوابات کیوں فراہم نہیں کیے گئے، جس پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مسئلے کے حل کے لیے مختلف وزارتوں سے رابطے کیے گئے ہیں۔

بعد ازاں اسپیکر نے وفاقی سیکرٹری صحت کو فوری طور پر طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ ان کے چیمبر میں پیش ہوں۔

ادھر وزارتِ ریلوے نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا کہ ملک کے کسی بھی ریلوے اسٹیشن پر بینک کارڈ کے ذریعے ٹکٹ خریدنے کی سہولت موجود نہیں۔

یہ انکشاف رکن قومی اسمبلی ثمینہ خالد گھرکی کے سوال کے جواب میں کیا گیا۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق آپٹیکل فائبر نظام کی عدم دستیابی کے باعث بینک کارڈز کے ذریعے ادائیگی ممکن نہیں، تاہم متبادل کے طور پر جیزکیش، ایزی پیسہ، یوپیسہ اور اومنی کے ذریعے ٹکٹ خریدے جا سکتے ہیں، جبکہ ملک بھر کے 57 ریلوے اسٹیشنز پر ٹکٹ وینڈنگ مشینیں نصب کی جا چکی ہیں۔

قومی اسمبلی میں الیکٹریسٹی ترمیمی بل 2026، فوجداری قانون ترمیمی بل 2026، مالیاتی ذمہ داری و تحدید ترمیمی بل 2025 اور مالیاتی ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق بل 2025 بھی پیش کیے گئے۔
 





Source link

Continue Reading

Trending