Today News
فیکٹ چیک: افغان طالبان کے دعوے کے برعکس ’امید اسپتال‘عسکری کیمپ تھا
افغان طالبان کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کا پردہ چاک ہوگیا، جہاں اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے اس حوالے سے فیکٹ چیکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
افغان طالبان کا دعویٰ
افغان طالبان نے دعویٰ کیا کہ ایک فضائی حملے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے قائم ’امید اسپتال‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
◼️ Omid Hospital being claimed to be hit by Afghan Taliban regime in the tweet is actually multiple kilometres away from Camp Phoenix, the military terrorist ammunition and equipment storage site precisely targeted last… pic.twitter.com/60hu3m2JZf
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 17, 2026
حقائق سامنے آ گئے
- وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق جس مقام کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک عسکری تنصیب تھی، نہ کہ کوئی فعال اسپتال۔
- حکام کا کہنا ہے کہ اصل ’امید اسپتال‘اس مقام سے کئی کلومیٹر دور واقع ہے۔
- دستیاب تصاویر کے مطابق اسپتال ایک کثیر المنزلہ عمارت ہے جبکہ نشانہ بننے والا مقام کنٹینرز اور عارضی ڈھانچوں پر مشتمل تھا۔ نشانہ بننے والے مقام پر اسلحہ اور بارود موجود تھا۔
متنازع پہلو
افغان طالبان کے دعوے اور پروپیگنڈے کی آزاد ذرائع سے مکمل تصدیق نہیں ہو سکی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ:
- اگر یہ مقام واقعی بحالی مرکز تھا، تو وہاں عسکری سرگرمیوں کی موجودگی ایک اہم سوال اٹھاتی ہے۔
- دوسری جانب سرکاری مؤقف بھی مکمل طور پر غیر جانبدار بین الاقوامی تصدیق سے نہیں گزرا۔
🔎 Fact Check | Ministry of Information and Broadcasting
Why Afghan official handle has deleted this post / video? The first official post which claimed that some “ drug rehab” has been hit has been deleted !
Was this generated and AI clip that could not stand the multiple… pic.twitter.com/zz4ysOF8MC
— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 17, 2026
مبینہ اے آئی پروپیگنڈا
ایک سرکاری افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے متعلقہ ویڈیو اور پوسٹ کو بعد میں حذف کیا گیا ہے، جس کی کوئی ٹھوس اور واضح وجہ سامنے نہیں آئی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر غلط معلومات پر مبنی پوسٹ تھی، جس سے اس کی صداقت پر سوالات اٹھتے ہیں۔
علاوہ ازیں مبینہ طور پر ویڈیو اے آئی (مصنوعی ذہانت) سے بنائی گئی تھی، جو فیکٹ چیکٹ اور تصدیق کے آزاد ذرائع پر دباؤ کا سامنا نہ کر سکی اور افغان حکام کو اسے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔
Today News
پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین نے کپتان کا اعلان کردیا
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین نے آسٹریلوی کھلاڑی کو کپتان بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے مارنس لبوشین کو قیادت سونپ دی ہے۔
حیدرآباد کنگزمین نے ایکس پر جاری ایک اینیمیٹد ویڈیو کے ذریعے لبوشین کو کپتان بنائے جانے کا اعلان کیا۔
شائقین کرکٹ غیر ملکی کپتان بنائے جانے پر حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم انتظامیہ سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلین کھلاڑی ہیں۔
کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔
Today News
عمان: انسانی اسمگلنگ و استحصال کا شکار کمسن پاکستانی بچی کو بازیاب کرکے بحفاظت پاکستان منتقل کردیا۔
ایف آئی اے لنک آفس عمان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمان میں انسانی اسمگلنگ و استحصال کا شکار کمسن پاکستانی بچی کو بازیاب کرکے بحفاظت پاکستان منتقل کردیا۔
حکام کے مطابق ایف آئی اے لنک آفس عمان کو مسقط میں انسانی اسمگلنگ اور استحصال کا شکار پاکستانی بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر ایف آئی اے ٹیم نے عمان کی پولیس کی معاونت سے کامیاب کارروائی کرکے بچی کو باحفاظت بازیاب کرلیا۔
معصوم بچی کو دھوکہ دہی کے ذریعے عمان لے جا کر استحصال کا نشانہ بنایا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے لنک آفس عمان اور عمانی حکام کے باہمی تعاون سے متاثرہ بچی کی بحفاظت بازیابی و وطن واپسی ممکن ہوئی تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی کو عمان سے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا
بعدازاں ایف آئی اے امیگرشن سیالکوٹ نے بچی کو پاکستان پہنچنے پر والد کے حوالے کر دیا
حکام کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہےکمسن بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رھے گا۔
Today News
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو باآسانی شکست دے دی
نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو باآسانی شکست دے دی۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر میزبان نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جوش کلارکس 9 گیندوں پر 26 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ویان ملڈر نے 2 جبکہ جیرالڈ کوئٹزے، اوٹنیل بارٹمین، کیشو مہاراج اور جارج لنڈے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 15.3 اوورز میں 107 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ جارج لنڈے 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگیوسن اور بین سیئرز نے 3،3، مچل سینٹنر نے 2 جبکہ کو میکونچی اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
تیسرا میچ 20 مارچ کو، چوتھا میچ 22 مارچ کو اور پانچواں میچ 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
-
Magazines1 week ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Business2 weeks ago
Global markets turmoil intensifies on Iran war – Business