Connect with us

Today News

قاہرہ میں الخدمت کی عید سرگرمیاں جاری، فلسطینی مہاجرین اور یتیم بچوں کے لیے عید میلے کا انعقاد

Published

on


الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مصر میں مقیم فلسطینی مہاجرین کے لیے عید کی خوشیاں بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ قاہرہ کے علاقے العبور میں غزہ کے یتیم بچوں اور متاثرہ خاندانوں کے لیے عید میلے اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن صاحب نے العبور میں موجود الخدمت کے زیرِ کفالت یتیم بچوں اور خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا، بچوں کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیا اور انہیں چاکلیٹس، تحائف اور عیدی دی، اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔

اس سے قبل صدر الخدمت قاہرہ میں غزہ متاثرین کے لیے قائم رہائشی ٹاور پہنچے، جہاں انہوں نے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ عید منائی، ان کے مسائل سنے اور عید کی مناسبت سے تحائف پیش کیے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وہ اہلِ پاکستان کی جانب سے محبت اور یکجہتی کا پیغام لے کر آئے ہیں، جبکہ پاکستانی عوام فلسطینیوں کے لیے نہ صرف دعاگو ہیں بلکہ ہر ممکن مالی تعاون بھی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہنگامی امداد کے بعد اب بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جبکہ مصر منتقل ہونے والے متاثرین کی دیکھ بھال کا سلسلہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین؛ فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر وائرل

Published

on



پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے جس میں وہ اپنے والد کے ہمراہ نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں فہد مصطفیٰ روایتی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کے والد بھی موجود ہیں۔ دونوں کو ایک عمارت کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصاویر میں ان کی باڈی لینگویج خاصی پراعتماد نظر آ رہی ہے۔

اداکار نے تصاویر کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ “رشتے میں وہ ہمارے باپ لگتے ہیں، نام ہے صلاح الدین”، جس پر مداحوں کی جانب سے مزاحیہ اور مثبت تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے پسند کیا ہے جبکہ ہزاروں افراد اس پر تبصرے بھی کر چکے ہیں۔ کئی مداحوں نے دونوں شخصیات کے انداز اور اسٹائل کی تعریف کی جبکہ کچھ نے اسے کسی آنے والے پراجیکٹ کا حصہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ ان دنوں شوبز انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری اور اسٹائل کی وجہ سے خاصے مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

ایران کا جنوبی علاقے میں دشمن فورسز کا لڑاکا طیارہ ایف-15 نشانہ بنانے کا دعویٰ

Published

on



ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک جنوبی ساحل کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے دشمن کے ایف-15 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی فوج نے بیان میں کہا کہ جوائنٹ ایئر ڈیفنس کمانڈ نے ہرمز آئس لینڈ کے قریب دشمن جنگی طیارے کو میزائل سے نشانہ بنا کر ناکارہ کردیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نشانہ بننے والے ایف-15 کے حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ایرانی فورسز نے اس سے قبل 6 جنگی طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے 3 ایرانی فضائی حدود اور دیگر جنگی طیاروں کو کویت میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ایران کی مرکزی فضائی حدود میں اسرائیل کے ایف-16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے اور بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کے لیے جدید فضائی نظام استعمال کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ جنگ کے دوران دشمن کے 200 سے زائد فضائی اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں ڈرون کروز میزائل اور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

اس سے قبل پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ امریکی جدید جنگی طیارہ ایف-34 کو متاثر کیا ہے، امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک ایف-35 اسٹیلتھ طیارے کو مبینہ طور پر فائرنگ کا سامنا کرنے کے بعد مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

سینٹ کام کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بھی تصدیق کی تھی کہ ففتھ جنریشن کا یہ طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ کر گیا ہے جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاہم انہوں نے کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی: منگھوپیر میں مزدا بس نے 3 سالہ بچے کو کچل دیا، کورنگی میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published

on



کراچی:

عیدالفطر کے دوسرے روز ٹریفک حادثات میں کمسن بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز منگھوپیر تھانے کے علاقے خیرآباد بھاشانی بیکری امن چوک کے قریب مسافر مزدا کی ٹکر سے راہ گیر کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کمسن بچے کی شناخت 3 سالہ عبدالوحید ولد عالم کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او منگھوپیر انیس شیخ کے مطابق حادثہ کے بعد مسافرمزدا کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر مزدا کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا اور اس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا بلال چورنگی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ اصغر ولد بکر اور زخمی نوجوان کی شناخت ظفر ولد اللہ دین کے نام سے کی گئی، ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ تیز رفتار موٹر سائیکل پول سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔





Source link

Continue Reading

Trending