Connect with us

Today News

قطر میں بڑا فضائی حادثہ، ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

Published

on


قطر کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایک قطری ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

وزارت کے مطابق یہ حادثہ اتوار کے روز معمول کی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر ملک کی سمندری حدود میں پرواز کر رہا تھا۔ حادثے کے بعد عملے کے ارکان کی تلاش کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے اور فی الحال کسی دشمنانہ کارروائی کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور حالیہ ہفتوں کے دوران قطر کو سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران نے ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی تردید کردی

Published

on


ایران نے بحرِ ہند میں واقع امریکی فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا پر میزائل حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق ایران کا ان حملوں سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس نے اس کارروائی میں کوئی کردار ادا کیا ہے۔

یہ بیان اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ دو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اس اڈے کی جانب فائر کیے گئے، تاہم وہ اپنے ہدف کو نشانہ نہیں بنا سکے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس معاملے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈیاگو گارشیا ایک اہم امریکی و برطانوی فوجی اڈہ ہے، جہاں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیارے اور دیگر اسٹریٹجک اثاثے آپریٹ کیے جاتے ہیں۔

یہ اڈہ بحرِ ہند کے وسط میں واقع چاگوز آرچی پلیگو کا حصہ ہے اور 1970 کی دہائی سے امریکا اور برطانیہ کے مشترکہ استعمال میں ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور؛ شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر بیوی پر فائرنگ کر دی

Published

on



اسلام پورہ پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے بیوی کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے شوہر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی بیوی پر فائرنگ کی، فائر خاتون کے چہرے پر لگا جس کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کرتے ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

عید الفطر کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کو پوری قوم کا خراج عقیدت

Published

on


عیدالفطر جیسے  خوشیوں اور محبت کے تہواروں  کے موقع پر شہیدوں کی یادیں بھی تازہ ہوجاتی ہیں، عید الفطر کا تہوار ہمیں ان عظیم بیٹوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 ملتان کے سپوت سپاہی سرمد سعید شہید کی جدائی کا غم اپنی جگہ مگر ان کی لازوال قربانی خاندان کے لیے باعثِ فخر بن گئی، سپاہی سرمد سعید (شہید) نے گزشتہ سال پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

سپاہی سرمد سعید  شہید  کے والدین کا عید الفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ انکا بیٹا بہت بہادر تھا جس کی شہادت پر بہت فخر ہے، بیٹے نے سینے پر گولیاں کھا کر بھی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور وطن کا دفاع کرتے ہوئے   شہید ہوا۔

سپاہی سرمد سعید شہید کے والد کا کہنا تھا کہ میرا ایک اور بیٹا بھی ہے ملک کی حفاظت کیلئے ضرورت پڑی تو اسے بھی پیش کرنے کیلئے تیار ہوں، دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

لانس نائیک محمد اجمل شہید کے بیٹے نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے  شہید والد پر ہمیشہ فخر رہے گا اور ہم ان کی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، پاک فوج کے آپریشن غضب للحق پر پوری قوم کو فخرہے۔ 

صوبیدار محمد سرور شہید کی بیٹی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد 10 مئی 2013 کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شہید ہوئے، میرے والد سینے پر گولیاں کھانے کے باوجود آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، مجھے انکی شہادت پر فخر ہے۔ 

 یہ عید ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ہماری خوشیاں ان عظیم قربانیوں کی مرہونِ منت ہیں، شہداء ہمارے ہیرو ہیں اور ان کے لواحقین ہمارا فخر ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending