Connect with us

Today News

قلعہ عبداللہ  میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، ایک شخص زخمی

Published

on



قلعہ عبداللہ کے دور افتادہ علاقے نورک سلیمان خیل میں آسمانی بجلی گرنے کا دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا، جس میں ایک باپ اور اس کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالبصیر اور ان کے بیٹے زبیر احمد آسمانی بجلی کی زد میں آگئے اور دونوں شہید ہو گئے۔ جبکہ محمد شفیع کلی منگلزی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ افراد اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے۔ اچانک تیز آسمانی بجلی گرنے سے تینوں افراد متاثر ہوئے، عبدالبصیر اور زبیر احمد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ محمد شفیع کو شدید چوٹیں آئیں۔

ریسکیو ٹیموں اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر لاشیوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی۔ زخمی کی حالت کوئی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ سانحہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں جاری طوفانی بارشوں اور موسلا دھار موسم کے باعث پیش آیا ہے۔ ضلع قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے شمالی علاقوں میں آسمانی بجلی کے متعدد واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ نورک سلیمان خیل کا پہاڑی علاقہ موسم کی تبدیلیوں سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔متاثرہ خاندان میں سوگ کی فضا طاری ہے۔

 مقامی لوگوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دور دراز علاقوں میں بجلی گرنے سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہمات کا آغاز کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو فوری امدادی پیکج دیا جائے۔

محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں اور آسمانی بجلی کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ طوفانی موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

Published

on



راولپنڈی:

اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے 20 اپریل تک 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، خطرناک اشیاء ساتھ رکھنے، پیٹرول بم، بال بیرنگ اور لاٹھیاں لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کی۔

اجلاس میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایرانی عوام نے سر پر کفن باندھ لیے، ایک کروڑ سے زائد افراد فوج میں شامل ہونے کو تیار

Published

on



تہران:

گزشتہ رات امریکی صدر کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد ایران میں عوامی سطح پر غیرمعمولی ردعمل سامنے آیا ہے جہاں لاکھوں افراد نے ملک کے دفاع میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے خود کو پیش کر دیا۔

ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ محاذ آرائی کے پیش نظر گزشتہ 10 دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے، رجسٹریشن میں گزشتہ روز غیر معمولی اضافہ نظر آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کا حصہ بنیں، جس پر بھرپور اور تیز رفتار ردعمل دیکھنے میں آیا۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے شہریوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے، جو دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملک کے دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

دباؤ میں نہیں آئیں گے جواب سخت ہو گا، ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ایران کا دو ٹوک ردعمل

Published

on



تہران:

ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو بے بنیاد اور حقیقت سے دور قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والا نہیں۔

ایرانی مشترکہ فوجی کمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کو مسلسل ناکامیوں اور سبکی کا سامنا ہے اور اس قسم کی سخت زبان دراصل انہی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دھمکیوں کے ذریعے نہ تو امریکا اپنی ساکھ بحال کر سکتا ہے اور نہ ہی خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا سکتا ہے۔

فوجی حکام نے مزید کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے بڑھتی ہوئی جارحانہ بیان بازی دراصل اس کی کمزوری کا اعتراف ہے۔

ایران نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی سے اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر امریکا نے کسی بھی نوعیت کی فوجی کارروائی یا جارحیت کی کوشش کی تو اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا جس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

ایرانی قیادت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ممکنہ کشیدگی کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے اور معاہدے پر آمادہ ہونے کے لیے سخت ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

امریکی صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقررہ وقت تک کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو ایران کے توانائی کے مراکز اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending