Connect with us

Today News

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی کامیاب سرجری، صحت سے متعلق اپڈیٹ جاری

Published

on



پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اہم اپڈیٹ جاری کر دی۔

مائیک ہیسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے علاج سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے لیے یہ ہفتہ کافی اہم رہا اور ان کی ریڑھ کی ہڈی سے فیسٹ سائینوول سسٹ کامیابی سے نکال دیا گیا ہے۔

ہیڈ کوچ نے اپنی پوسٹ میں اپنے سرجن ڈاکٹر آصف بشیر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بھرپور دیکھ بھال کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی ذاتی سیکیورٹی نے بھی ان دنوں میں ایک دوست اور نرس کی طرح ان کا خیال رکھا۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ وہ اب گھر پہنچ چکے ہیں اور نیوزی لینڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

واضح رہے کہ مائیک ہیسن کی یہ سرجری لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں کی گئی  جو کامیاب رہی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی بورڈ کے میٹرک امتحانات سے چار دن قبل ناظم امتحان تبدیل، لاڑکانہ کے افسر کو عہدہ دے دیا گیا

Published

on



صوبائی محکمہ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میٹرک کے امتحانات سے محض 4 روز قبل ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات کو تبدیل کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے میٹرک امتحانات سے 4 دن پہلے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات ضیا الحق کو تبدیل کرتے ہوئے اشتہار کے ذریعے میرٹ پر تقرری کے بجائے ان کی جگہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے افسر کو کراچی بورڈ میں ناظم امتحانات تعینات کردیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق احمد خان چھٹو کی تعیناتی ایک سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، احمد خان چھٹو لاڑکانہ بورڈ میں انسپیکٹر آف انسٹی ٹیوشنز کے عہدے پر تعینات تھے۔

ذرائع کے مطابق احمد خان چھٹو کو بظاہر  امتحانات سے متعلق کوئی تجربہ نہیں یے اس کے باوجود ان کی تعیناتی سندھ کے ایک ایسے تعلیمی بورڈ میں کی گئی ہے جو طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے صوبے کا سب سے بڑا تعلیمی بورڈ ہے نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات میں میٹرک بورڈ کراچی کے تحت سوا 3 لاکھ سے زائد امیدوار شریک ہوتے ہیں اور اب ان سوا 3 لاکھ سے زائد طلبہ کا تعلیمی مستقبل ایک ایسے افسر کے ہاتھ میں ہے جسے اس قدر بڑے امتحانات کے انعقاد کا کوئی سابقہ تجربہ نہیں ہے۔

بتایا جارہا ہے احمد خان چھٹو کراچی کے کسی بھی بورڈ میں تعیناتی میں دلچسپی رکھتے ہیں اسی لیے قبل ازیں انھیں چند ماہ قبل انٹر بورڈ کراچی میں بھی ناظم امتحانات تعینات کردیا گیا تھا تاہم وہاں چارج لینے میں انھیں خاصی مشکلات کا سامنا رہا اور ازاں بعد وہ چارج لیے بغیر ہی واپس چلے گئے اور ناظم امتحانات کے عہدے پر کام شروع نہیں کرسکے۔

اب یہ دوسرا موقع ہے کہ انھیں میٹرک بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات تعینات کیا گیا ہے واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں ابھی سینٹر فیکسیشن اور ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کا عمل باقی ہے ایسے میں یہ تمام امور ایک نئے اور ناتجربہ کاری افسر کے سپرد کردیے گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اعلان کچھ دیر میں ہوگا

Published

on



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگلے ہفتے کیلیے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کچھ دیر بعد اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 100 روپے سے زائد بڑھ سکتی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، روس

Published

on



روس نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ جنگ اور ایران سے متعلق تنازع حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے اور اس سلسلے میں صدر ویلادیمیر پوٹن مختلف رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس ایران سے متعلق تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے اور صدر ولادیمیر پیوٹن علاقائی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر پوٹن ان روابط کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اگر ہماری خدمات کسی بھی طرح درکار ہو تو ہم یقیناً اس بات کو یقینی بنانے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں کہ عسکری صورت حال جلد از جلد ایک پرامن راستے کی طرف منتقل ہو جائے۔

پیسکوف کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران جنگ سے متعلق قوم سے خطاب اور امریکا کی نیٹو سے دستبرداری پر غور کرنے کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، روسی ترجمان نے کہا کہ روس نیٹو کو ایک دشمن اتحاد کے طور پر دیکھتا ہے۔

پوٹن اور سعودی ولی عہد کا جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں پر زور

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ویلادیمیرپوٹن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر سیاسی او سفارتی کوششوں کا مطالبہ کیا۔

کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیا اور تنازع کے پائیدار حل کے حصول کے لیے بھرپور سیاسی اور سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا۔

روسی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس نے امریکا اور اسرائیل سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ سے مزید روسی عملے کو نکالنے کے دوران جنگ بندی یقینی بنائیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی ریاستی نیوکلیئر کارپوریشن روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیف نے کہا کہ سفر کے راستے متعلقہ حکام کو اسرائیل اور امریکا میں اطلاع دی جائےگی اور ہم قافلے کی حرکت کے دوران جنگ بندی کی سخت پابندی کے لیے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔

الیکسی لیخاچیف نے کہا کہ عملے کی واپسی کے آخری مرحلے میں تقریباً 200 افراد شامل ہیں جن کی واپسی عارضی طور پر اگلے ہفتے کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ روس نے ایران کے بوشہر نیوکلیئر ری ایکٹر کی تعمیر کی تھی اور روس ایٹم کا عملہ وہاں اضافی یونٹس کی تعمیر پر کام کر رہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending