Connect with us

Today News

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل، اب شہر میں کھیلا جائے گا؟

Published

on


قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا وینیو چوتھی بار تبدیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کی میزبانی پشاور کو دوبارہ واپس مل گئی ہے۔

اس سے قبل 5 مارچ سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی اور پھر گزشتہ روز ملتان منتقل کردیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ کھیل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 6 مارچ سے شروع ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سعودی عرب کی متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی  کی یقین دہانی

Published

on



اسلام آباد:

سعودی عرب نے متبادل سپلائی روٹ سے پاکستان کو تیل فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے متبادل تیل سپلائی روٹ کے طور پر یانبو کی بندرگاہ کے استعمال کی درخواست کی گئی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ سعودی ذرائع نے بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز کو پاکستان سے بندرگاہ یانبو روانہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس وقت میں پاکستان کی حمایت پر سعودی عرب کے شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کا کہ پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے اور ان حالات میں سعودی عرب جیسے برادر ممالک کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان کا سیاحتی تجارتی نمائش آئی ٹی بی برلن 2026 میں متحدہ قومی موجودگی کا مظاہرہ

Published

on


پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی تجارتی نمائش آئی ٹی بی برلن 2026 میں مضبوط اور متحدہ قومی موجودگی کا مظاہرہ کیا ہے جو 3 مارچ 2026 کو برلن، جرمنی میں شروع ہوئی۔

پاکستان کی شرکت پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے تحت، صوبائی محکمہ جاتِ سیاحت پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان، اور نجی شعبے کے 16 ممتاز ٹور آپریٹرز اور مہمان نوازی کی کمپنیوں کے اشتراک سے منظم کی ہے۔

پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جرمنی میں ہیڈ آف چانسری جناب سرور حسین نے کیا، جو یورپی منڈی میں پاکستان کی سیاحت کے فروغ اور سیاحتی سفارت کاری کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتِ پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستان پویلین میں ملک کی متنوع سیاحتی کششوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے، جن میں پہاڑی اور ایڈونچر سیاحت، ثقافتی و تاریخی سیاحت، مذہبی سیاحت، ایکو ٹورازم اور سیاحتی انفراسٹرکچر میں ابھرتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع شامل ہیں۔

پاکستان کی یہ متحدہ شرکت وفاقی و صوبائی ہم آہنگی اور سرکاری و نجی شراکت داری کی ایک مضبوط مثال پیش کرتی ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ثقلین سیداہ نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، قدیم تہذیبوں اور رنگا رنگ ثقافت کا ایک شاندار امتزاج پیش کرتا ہے۔

آئی ٹی بی برلن 2026 میں ہماری شرکت سیاحتی شراکت داریوں کو فروغ دینے اور پاکستان، جرمنی نیز وسیع تر یورپی خطے کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے ہمارے عزم کی غماز ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی، آفتاب الرحمان رانا نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی ٹی بی برلن 2026 میں ہماری موجودگی عالمی سطح پر پاکستان کی سافٹ امیج کو ایک سیاح دوست ملک کے طور پر اجاگر کرنے کی مربوط قومی کوشش کی نمائندگی کرتی ہے۔

صوبائی محکمہ جاتِ سیاحت اور نجی شعبے کے اشتراک سے ہم پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ، خوش آمدید کہنے والا اور بلند امکانات کا حامل سیاحتی مقام کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

نمائش کے دوران پاکستانی وفد بی ٹو بی ملاقاتوں، نیٹ ورکنگ سیشنز اور اسٹریٹجک روابط میں بھرپور انداز میں مصروف ہے، تاکہ بین الاقوامی ٹور آپریٹرز، سرمایہ کاروں، میڈیا نمائندگان اور سفری تنظیموں کے ساتھ روابط بڑھا کر آنے والی سیاحت کو فروغ دیا جا سکے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

آئی ٹی بی برلن میں پاکستان کی مسلسل شرکت عالمی سطح پر سیاحتی روابط کے فروغ، غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول اور پاکستان کو عالمی سیاحتی نقشے پر ایک لازمی سیاحتی منزل کے طور پر متعارف کرانے کے اس کے اسٹریٹجک عزم کی عکاس ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران امریکا جنگ؛ فضائی آپریشن بحال نہ ہوسکا، ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان

Published

on



ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث فضائی آپریشن پانویں روز بھی بحال نہ ہو سکا جبکہ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے م طابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 155 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پروازوں کی آمد و رفت کی بحالی کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی۔

ایئرپورٹ اتھارٹی سیکیورٹی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی۔

دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، جدہ، قطر، کویت، ایران اور عراق جانے والی پروازیں منسوخ ہوئیں جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جنگ کی وجہ سے پانچ روز میں پاکستان سے جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد ساڑھے 700 کے قریب پہنچ گئی۔

سعودی عرب کے دمام اور ریاض ایئرپورٹ بھی کئی گھنٹے بند رہے، دمام اور ریاض جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending