Connect with us

Today News

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Published

on



قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ سیالکوٹ کی جانب سے حسن نواز نے 43، خواجہ ارحم نے 40 جبکہ علی افضل نے 26 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اصغر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ، ثاقب خان اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کراچی وائٹس کی جیت میں عبداللہ شفیع نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سعود شکیل نے 46 رنز بنائے۔

سیالکوٹ کی جانب سے باؤلنگ میں اسامہ میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حمزہ نظر اور صفیان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ کراچی وائٹس کی ٹیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

فیکٹ چیک: کابل حملے پر افغان اور عالمی میڈیا نے طالبان رجیم کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

Published

on



عالمی اور افغان میڈیا نے طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان کیخلاف گمراہ کن اور من گھڑت پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔

عالمی اور افغان میڈیا نے طالبان رجیم کی جانب سے کابل میں اسپتال پر حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

میڈیا کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور عبرتناک شکست کے بعد افغان طالبان ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پاک افوج کی جانب سے فضائی حملہ کے دوران ہلاکتوں اور خون کے آثار اور بڑی تباہی کے نشانات نہیں ملےْ

زویہ نیوز، افغان ٹائمز یا کسی اور میڈیا کے ادارے نے بھی اب تک کسی بڑے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی جبکہ طالبان حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ حملہ کابل کے ایک بحالی مرکز پر ہوا، لیکن اس دعوے کے حق میں کوئی ثبوت نہیں ملا۔

افغان میڈیا کے مطابق بحالی مرکز کے قریب لگی آگ معمولی نوعیت کی تھی، جو ممکنہ طور پر قریبی طالبان فوجی کیمپ پر حملے کے باعث لگی۔

افغان میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے افغانستان (یوناما)نے بھی افغان طالبان کے 400افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوے کی تصدیق نہیں کی جبکہ افغان میڈیا ٹولو کی رپورٹر نے بھی اسپتال میں موجود عینی شاہدین کے ذریعے افغانی پروپیگنڈا کو آشکار کیا ہے۔

عینی شاہد اور افغان میڈیا ٹولو نیوز کے رپورٹر کے مطابق اس وقت کابل سینٹرل اسپتال میں 15 زخمی زیر علاج ہیں۔

عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کے دعوؤں اور زمینی حقائق میں واضح فرق گمراہ کن پروپیگنڈا کا عکاس ہے جبکہ افغان طالبان اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا 400 ہلاکتوں کے جھوٹے دعویٰ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، جہاں جہاں اور جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔

اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ ہم لوگ ہر مرتبہ ادھر آتے ہیں افسوس بانی سے ملے بغیر ہی واپس جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیدی آج کے دن اپنے پیاروں سے مل رہے ہیں، ملاقاتوں کو روکنا مجرمانہ فعل ہے، دروازے اور ملاقاتیں بند کرکے یہ سوچنا کہ حالات بہتر ہو جائیں گے یہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صورت حال یہی رہی تو مشکل حالات المیہ کی طرف جانے کا سبب بن سکتے ہیں جو کسی صورت نہیں ہونا چاہیے، خطے کی صورت حال اور ملک کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کے ساتھ اس نہج پر پہنچ جائیں کہ ہمارے ہاں دہشت گردی ختم ہو جائے، ہمیں باریک چیزوں کا نہیں پتا، جو لوگ ڈیفنس اسٹریجکلی انوالو ہوتے ہیں ان کو حقائق کا پتا ہوتا ہے، جہاں جہاں سے جس چیز سے پاکستان کو خطرہ ہے اس کو ختم کرنا پاکستان کا حق ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری افواج غیرذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتی، افغانستان لوگوں کے لیے آماجگاہ بنا ہوا ہے، وہاں دہشت گردی، منشیات، اسلحہ ہے۔

احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم 22 مرتبہ ہائی کورٹ گئے لیکن ہرمرتبہ مایوس ہوئے، تالیاں دونوں ہاتھوں سے بجتی ہیں، محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا الگ مینڈیٹ ہے، انہوں نے تحریک چلانی ہے، بات کس سے کرنی ہے، دونوں سے درخواست کی کہ آپ کے پاس جو سیاسی آپشن ہے ان کو استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی کا نام ضرور ہم نے دیا تھا، سلمان راجا نے کہا بھی تھا، مجھے نام دیا گیا جو آگے فارورڈ کردیا، مجھے اور علامہ ناصر عباس کو ڈیڑھ گھنٹے تک بانی کی صحت پر بریف ضرور کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ فکر نہ کریں پی ٹی آئی میں فراست ہے، دانش اور حکمت عملی ہے، سب کچھ اسی کے تحت ہوگا، محمود خان اچکزئی اور ناصر عباس کو مزاحمت اور مذاکرات کا اختیار دیا گیا ہے تمام فیصلے سوچ سمجھ کر ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کےعوام دوست جماعت ہے، ہم ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں گے، بانی کی صحت اور رہائی ہر بات سے آگے ہے اور پاکستان کی سالمیت اور بقا ہمارے لیئے اہم ترین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پر اسرائیل اور امریکا نے جارحیت کی ہم اس جارحیت کے خلاف کھڑے ہیں، آپ کے کسی سے بھی اختلافات ہوں جب جبر آپ پر کیا جائے گا تو آپ اپنی عزت نفس اور دین کی بقا کے لیے کھڑے ہوتے ہیں اور ایرانی قوم یہ سب کر کے دیکھا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ پنجاب سے مبینہ جسم فروشی کیلئے متحدہ عرب امارات جانے والی 33 خواتین ایجنٹس سمیت گرفتار

Published

on



وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے پنجاب سے مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے متحدہ عرب امارات جانے والی 33 خواتین کو کراچی سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر جسم فروشی کے لیے پنجاب سے متحدہ عرب امارات جانے والی 33 خواتین کراچی سے گرفتارکرکے خواتین کو بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون اور ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ٹی سی کراچی کی ہدایات پر کی گئی اور مصدقہ اطلاع پر پاسپورٹ آفس صدر کراچی کے قریب دو ہوٹلوں پر چھاپہ مارا گیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ کارروائی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی 33 خواتین کو حراست میں لیا گیا اور مذکورہ خواتین کے ہمراہ انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ ملزمان کے قبضے سے 29 پاسپورٹس اور دیگر متعلقہ مواد برآمد ہوا اور ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ خواتین کو وزٹ ویزے کے بہانے متحدہ عرب امارات بھجوایا جا رہا تھا اور خواتین کو جسم فروشی اور جنسی استحصال کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ تھا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تین الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،  مقدمات پریوینشن آف ٹریفکنگ ان پرسنز ایکٹ 2018 کے تحت درج کیے گئے ہیں، ملزمان ضیا الحق، امتیاز علی، فرمان علی اور سکینہ بی بی کو گرفتار کر لیا گیا اور اس حوالے سےمزید تفتیش جاری ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending