Connect with us

Today News

لاہور؛ لیڈی ولینگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کا مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کا انکشاف

Published

on



لیڈی ولینگڈن اسپتال میں مریضوں کی جانوں سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں سیکیورٹی گارڈ نے مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے واقعے کا نوٹس لے کر ذمہ دار ڈاکٹروں اور ہیڈ نرس سمیت دیگر کو معطل کردیا۔

لیڈی ولینگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے مریض کو اسپائنل اینستھیزیا دینے کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو انجکشن لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسپتال کی فوٹیجز سامنے آنے کے بعد حساس طبی عمل غیر تربیت یافتہ شخص سے کروانے پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں کہ اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت، غیر متعلقہ شخص کو آپریشن تھیٹر تک رسائی کیسے ملی۔

طبی ماہرین کے مطابق اسپائنل اینستھیزیا صرف تربیت یافتہ ڈاکٹر یا اینستھیٹسٹ ہی دے سکتا ہے لیکن اسپتالوں میں حفاظتی اور پیشہ ورانہ اصولوں پر عمل درآمد پر سوالیہ نشان ہے۔

بعدازاں محکمہ صحت پنجاب نے لیڈی ولنگڈن اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مریض کو بے ہوشی کا ٹیکا لگانے کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا اور اسپتال کے 4 سینئر کنسلٹنٹس اور ایک ہیڈ نرس کو معطل کر دیا گیا، اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ سیکیورٹی کمپنی سے معاہدہ بھی فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ​افسران اور ڈاکٹروں کی خدمات کو فوری طور پر پیڈا ایکٹ  2006 کی دفعہ 6 کے تحت نااہلی اور غفلت کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے، یہ کارروائی انتظامی بنیادوں پر ایک پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ کا آپریشن تھیٹر میں مریضوں کو بے ہوشی کی دوا اینستھیزیا دینے کی وجہ سے عمل میں لائی گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق اسپتال میں تعینات 19 گریڈ کے سینئر کنسلٹنٹ اینستھیٹسٹ، 18 گریڈ کی خاتون سینئر رجسٹرار اینستھیزیا، سینئر وومن میڈیکل آفیسر،  اے ایم ایس ایڈمن، سینئر وومن میڈیکل آفیسر اور 17 گریڈ کی خاتون ہیڈ نرس کو معطلی کے بعد فوری طور پر ان کو فرائض سے سبکدوش کر کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ اسپتالوں میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، مریضوں کا محفوظ علاج معالجہ اولین ترجیح ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ اسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دوران ڈیوٹی فرائض میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

فیفن کا سندھ میں معلومات تک رسائی کے قانون میں فوری اصلاحات کا مطالب

Published

on


غیر سرکاری تنظیم فیفن نے سندھ ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2016 میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔ جاری پالیسی بریف میں شفافیت کے وعدوں کو عملی شکل دینے پر زور دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں صوبائی اسمبلی، حکومت اور انفارمیشن کمیشن کو مشترکہ اقدامات کی تجویز دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مؤثر قانون سازی ضروری ہے۔ فیفن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 19 اے کے باوجود قانون پر عملدرآمد کمزور ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ کے 61 اداروں میں سے صرف 54 فیصد معلوماتی تقاضوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں، جبکہ قانون میں مبہم تعریفیں اور رپورٹنگ کا مؤثر نظام نہ ہونا بڑی خامیاں ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ آر ٹی آئی نظام میں ڈیجیٹلائزیشن کی کمی اور درخواستوں کی ٹریکنگ کا فقدان بھی مسائل میں شامل ہے۔

فیفن نے نشاندہی کی کہ انفارمیشن کمیشن کی خودمختاری اور مالی وسائل ناکافی ہیں، جبکہ مخبروں کے تحفظ کے لیے قانون میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں انفارمیشن کمشنرز کی شفاف تعیناتی اور معلومات تک رسائی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات

Published

on


سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے شہری پر فائرنگ کے واقعے کی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تفتیسی ذرائع کے مطابق گرفتار شوٹر ندیم کو ڈیرہ غازی خان سے سپاری دے کر بلایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو قتل کے عوض پانچ لاکھ روپے دینے اور گھر فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں شوٹر نے انکشاف کیا کہ سعد کو ملزمان گلفام اور حمزہ کے ایماء پر قتل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ سعد موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کر لی ہیں۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزمان گلفام اور حمزہ کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 🚔





Source link

Continue Reading

Today News

چیئرمین کے پی ٹی کا بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا

Published

on


چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد ایس آئی (ایم) (ریٹائرڈ) نے کے پی ٹی حکام کے ہمراہ بندرگاہ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری وسیع کارگو آپریشنز کا جائزہ لیا۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اس وقت کے پی ٹی پر 18 جہاز لنگر انداز ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 جہازوں کی آمد متوقع ہے۔

چیئرمین نے پورٹ آپریشنز سینٹر سے سیکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، جو تمام حفاظتی اور سیکیورٹی سرگرمیوں کا مرکزی مرکز ہے۔

کمانڈنٹ پورٹ سیکیورٹی فورس نے انہیں مجموعی انتظامات پر بریفنگ دی، دورے کے دوران چیئرمین نے حساس سیکیورٹی آپریشنز میں لیڈیز پی ایس ایف عملے کی شمولیت کو سراہا۔

کے پی ٹی ٹیم نے آئل پیئرز اور ایسٹ وارف کا بھی دورہ کیا، جس کا مقصد ایسے مقامات کی نشاندہی کرنا تھا جہاں معمولی تبدیلیوں کے ذریعے اضافی کارگو، کنٹینرز اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ ممکن بنائی جا سکے، تاکہ موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانس شپمنٹ کارگو، بالخصوص گاڑیوں/کاروں کی ہینڈلنگ میں اضافہ کیا جا سکے۔

بعد ازاں چیئرمین نے ویسٹ وارف پر واقع کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور ہدایت دی کہ تمام سہولیات کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے، جنہیں دیگر اداروں کے لیے بھی دستیاب بنایا جائے تاکہ کے پی ٹی اور کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending