Connect with us

Today News

لاہور: راہگیر خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار

Published

on


لاہور میں گلبرگ کے علاقے میں راہگیر خاتون سے چھڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے غالب روڈ سے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم نے غالب روڈ پر خاتون کو اکیلا پاکر چھڑ خانی کی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شور کرنے پر ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم طیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ خواتین سے چھیڑ خانی، ہراسمنٹ، جنسی استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسول پی ایس ایل کا حصہ بن گئے، حیدرآباد کنگز سے معاہدہ کرلیا

Published

on



معروف آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسول پی ایس ایل 11 کا حصہ بن گئے اور انہوں نے حیدرآباد کنگز سے معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کو چھوڑنے والے معروف انٹرنیشنل کرکٹر گلین میکسول نے پی ایس ایل فرنچائز حیدرآباد کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کھیلنے تیار اور حیدرآباد کنگز کی نمائندگی کرنے پر خوش ہوں اور یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔

میکسول نے لکھا کہ پاکستان سے ہمیشہ بہت پیار ملا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

غزہ میں دیرپا امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینیوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ بورڈ آف پیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔

وزیراعظم نے تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک-بھارت جنگ رکی اور اس جنگ بندی سے کروڑوں قیمتی جانیں بچیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو اپنی سرزمین کا مکمل حق ہونا چاہیے، آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام پائیدار امن کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ختم ہونی چاہئیں، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہوگی۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے دھرنا، مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل

Published

on



حکومت پنجاب نے سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے جاری دھرنے کے نتیجے میں مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اعلیٰ سطح کی حکومتی کمیٹی سراپا احتجاج ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ملازمین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لے کر 30 روز کے اندر اندر حتمی سفارشات اور فیصلہ پیش کرے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ کمیٹی ملازمین کے نمائندوں سے مشاورت کرے گی تاکہ قابل عمل اور متفقہ حل نکالا جا سکے اور محکمہ آئی اینڈ سی نے متعلقہ محکموں کو مشاورتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کا پنشن رولز میں ترمیم، لیو انکیشمینٹ اور رول 17 اے کے خاتمے کے خلاف 10 روز سے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں دھرنا جاری تھا۔

سرکاری ملازمین کا پنشن رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن، لیو انکیشمنٹ اور سرکاری ملازمین کا رول 17 اے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا مطالبہ ہے۔

مظاہرین نے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احمد نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

محمد احمد نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن ہے، اگر 31 مارچ تک مطالبات منظور نہیں ہوئے تو دوبارہ احتجاج اور دھرنا ہوگا۔

 



Source link

Continue Reading

Trending