Today News
لاہور: مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر ہوا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ، پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ، جن میں ریاض، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے آپریشن میں دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ، دبئی، بحرین سیکٹر شامل ہیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ، ملتان ایئرپورٹ سے دوحہ کی دو طرفہ صرف دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔
پاکستان سے 32 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد 2528 ہوگئی۔
Today News
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط، شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد:
حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے گندم کے بعد شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ڈی ریگولائزیشن پلان تیار کرکے منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز کے لائسنس، امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ہر شعبہ ڈی ریگولیٹ ہوگا، شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر پنجاب، کے پی، بلوچستان نے آمادگی ظاہر کردی ہے سندھ کی سفارشات موصول ہونا باقی ہیں۔
وزارت صنعت و پیداوار کے پیش کردہ پلان میں کسانوں کے تحفظ اور کارٹلائزیشن کی روک تھام کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تجویز شامل ہے، کسانوں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی ہوگی، کسی زون یا اقسام کی پابندی نہیں ہوگی،کسان کسی بھی شوگر مل کو گنا فروخت کرنے یا گڑ بنانے میں آزاد ہوگا۔
گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ کرے گی، آٹھ ماہ بند رہنے والی شوگر ملز باہر سے خام مال منگوا کر چینی بنا سکیں گی۔ حکومت چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں دے گی ملک میں نئی شوگر مل لگانے پر پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔
کسانوں کو نقصان کے لیے ممنوعہ گنے کی اقسام کی فہرست بوائی سے قبل جاری کرنے کی تجویز ہے، شوگر ملز کو باہر سے خام مال منگوا کر چینی تیار کر کے برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔
Today News
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کےمعاوضے سے متعلق اہم فیصلے
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 85 کروڑ روپے مختص کیے گئے، فی خاندان ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، 72 میں سے 61 متاثرہ خاندانوں کو گھروں پر چیک کے ذریعے ادائیگی مکمل کرلی گئی۔
متاثرہ تاجروں کے لیے 60 کروڑ روپے مختص، فی دکاندار 5 لاکھ روپے امداد فراہم کرنے کا فیصلہ، اب تک 843 دکانداروں کو امداد فراہم کردی گئی۔
دکانوں کی تعداد 1184 سے بڑھ کر 1209 ہونے پر حتمی فہرست بنانے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تصدیقی عمل تیز کیا جائے، نادرا سے رابطہ فوری کیا جائے، مستحقین کو شفاف اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،ایک شخص کی متعدد دکانوں کے معاملے پر واضح پالیسی بنائی جائے، ایس بی سی اے کو گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں اور تاجروں کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا اور انصاف یقینی بنایا جائے گا۔
Today News
نرگس نے کبھی بے ہودہ ڈانس نہیں کیا، ڈاکٹر عمر عادل کا موقف
پاکستانی میڈیا کی متنازع شخصیت ڈاکٹر عمر عادل نے اسٹیج ڈانس اور ماضی کی معروف اداکارہ نرگس کے حوالے سے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
فلم اور موسیقی کے حوالے سے اپنی بے باک رائے کے لیے مشہور ڈاکٹر عمر عادل نے حالیہ گفتگو میں نرگس کے فن کے لیے غیر معمولی عقیدت کا اظہار کیا۔
نرگس ماضی میں فلم اور تھیٹر کی ایک بڑی اسٹار رہی ہیں، جو نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ رقص کی مہارت کے باعث بھی پہچانی جاتی تھیں۔ وہ اپنے دور کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔
ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی کو نرگس کے رقص میں فحاشی نظر آتی ہے تو مسئلہ دیکھنے والوں کی نظر میں ہے۔
ان کے مطابق نرگس کی پرفارمنس میں خوبصورتی اور روحانیت کا عنصر موجود تھا، یہاں تک کہ وہ ان کے ڈانس کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف ردعمل دیا ہے۔ کچھ افراد نے اسے غیر مناسب قرار دیا جبکہ بعض نے حیرت اور تنقید کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایسے خیالات رکھنے والوں کو مدد کی ضرورت ہے، جبکہ دیگر نے بھی سخت جملوں میں اپنی رائے پیش کی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper