Today News
لاہور میں دیوار گرنے سے 5 سالہ بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
لاہور کے علاقے اکبری گیٹ میں 5 سالہ بچی دیورا گرنے کی وجہ سے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورکے اکبری گیٹ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 5 سالہ بچی نالہ میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق بچی گھر کے قریب رکشہ کے اوپر بیٹھی تھی کہ اس دوران نالے کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 سالہ معصومہ رکشہ سمیت نالے میں گرگئی۔
واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچی جبکہ ریسکیو رضاکاروں نے بچی کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا۔
بعد ازاں تھانہ اکبری گیٹ کی حدود میں نالے میں گر کر جاں بحق بچی کی آخری رسومات ادا کردی گئی جبکہ جاں بحق بچی کے والد نے انتظامیہ کی جانب سے مالی تعاون کی پیشکش ٹھکرا دی۔
والد نے کہا کہ ہم کوئی قانونی کارروائی نہی کرنا چاہتے کیونکہ یہ واقعہ حادثہ ہے۔
حادثے کے بعد اعلیٰ حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔
Today News
سندھ پولیس کی کراچی پریس کلب کے باہر کارروائی، قوم پرست سیاسی جماعت کے 6 رہنما زیر حراست
ساوتھ پولیس نے کراچی پریس کلب کے باہر سے جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ریڈ زون دفعہ 144 نافذ ہے اور حالات کے سبب سیکیورٹی الرٹ ہے۔پولیس کو اطلاع ملی کہ جئے سندھ قومی محاذ کوئی اجتماع منعقد کرنے جارہی ہے اور اس سے امن کی صورتحال خراب ہونے کے خدشات تھے۔
پولیس نے اس لیے کراچی پریس کلب کے باہر سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نے پریس کلب آنے والے جسقم بشیر قریشی گروپ کے 6 رہنمائوں کو حراست میں لے کرقریبی تھانہ منتقل کیا۔
حراست میں لیے گئے رہنمائوں میں ڈاکٹر نیاز کالانی۔ غلام مرتضی ۔ چا کر خان ۔کاشف اللہ بچایو۔آصف بالادی اور پہنل ساریو شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کے حوالے سے مذید کوئی فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔
جسقم بشیر قریشی گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جئے سندھ قومی محاذ بشیر قریشی گروپ میں قوم پرست آْصف بالادی شمولیت کا اعلان کرنے والے تھے۔اس لیے کراچی پریس کلب میں منعقد کرنی تھی ۔تاہم پولیس نے پریس کلب کا گھیرائو کرکے کلب آنے والے تمام رہنمائوں کو باہر سے حراست میں لے لیا۔
انہوں نے ان گرفتاریوں کی مذمت کی اور کہا کہ یہ عمل جمہوریت کے خلاف ہے۔
Today News
کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں ایف آئی اے سی سی سی کراچی کی کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں کی گئی، انکوائری نمبر 17/2026 کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا۔
کارروائی ایم اے جناح روڈ نزد گل پلازہ کراچی میں کی گئی، ملزم محمد ثاقب سلیم ولد محمد سلیم کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 2 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی۔
ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا۔ موبائل فون میں حوالہ ہنڈی سے متعلق واٹس ایپ چیٹس موجود تھیں۔ تمام برآمد شدہ رقم اور شواہد کو قانونی تقاضوں کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔
ملزم کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ (FERA) کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Today News
ایران جنگ پورے خطے کو طویل بحران میں دھکیل سکتی ہے، سربراہ ترک انٹیلی جنس سروس
انقرہ: ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ ایک طویل اور خطرناک علاقائی تنازع کی بنیاد رکھ رہی ہے، جو کئی دہائیوں تک جاری رہ سکتا ہے۔
اپنے ایک خطاب میں ابراہیم قالن کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال صرف ایک محدود جنگ نہیں بلکہ پورے خطے کو ایک بڑے اور دیرپا بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے اثرات صرف چند ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کے نتائج عالمی سطح پر محسوس کیے جائیں گے۔
انہوں نے قیامِ امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے۔
ابراہیم قالن نے واضح کیا کہ اگرچہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملے ناقابل قبول ہیں، لیکن اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ اس جنگ کا آغاز کس نے کیا۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔
ترک انٹیلی جنس سربراہ نے مزید کہا کہ یہ جنگ ترکیہ، کرد، عرب اور فارسی اقوام کے درمیان طویل المدتی تقسیم کا سبب بن سکتی ہے، جس سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ جائے گا۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف ماضی میں ہونے والی محدود جنگیں دراصل موجودہ بڑے تصادم کی تیاری کا حصہ تھیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ جاری رہی تو لبنان، شام، فلسطین اور دیگر علاقوں میں نئے جغرافیائی اور سیاسی حقائق جنم لے سکتے ہیں، جبکہ اس تنازع کی قیمت پوری دنیا کو چکانا پڑ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ابراہیم قالن کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے، اور فوری سفارتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports1 week ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport