Today News
لاہور میں فارما سوٹیکل ڈرگز کے استعمال کے رجحان میں اضافہ
وزیراعلی مریم نواز نے منشیات کے متبادل کے طور پر فارما سیوٹیکل ڈرگز کے استعمال پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کو فارما سیوٹیکل ڈرگز کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تدارک کے لیے سفارشات موصول ہوئیں۔ گبیکا، کیٹامین، سسوسیگان، ڈیزی پام، ولیم، ایلپ سمیت دیگر ادویات بطور منشیات استعمال ہو رہی ہیں۔
مجوزہ ادویات ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر آسانی سے دستیاب ہیں۔ آئندہ دو سال میں نوجوانوں میں سکون آور ادویات کی شرح میں 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔
منشیات کے عادی افراد کو نشہ کی مقدار کو اپنی جسمانی باڈی کی لیول کو پورا کرنے کیلئے نئی منشیات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ نوجوانوں ،خواتین میں بھی منشیات کے رحجان میں اضافے کو روکنے کےلیے ٹھوس پالیسی کی تجویز دی گئی ہے۔
Today News
پی ایس ایل 11: راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کے میچ سے متعلق بڑی خبر!
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول اوینٹ کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان ایشٹن ٹرنر نے ٹاس جیت کر راولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
Source link
Today News
آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مارچ 2026 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا جس میں دنیا کے نمایاں کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر کونر ایسٹرہوئزن بھی اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
Two stars of the #T20WorldCup and an impressive young batter are in the running for the ICC Men's Player of the Month award for March 2026 💪
Read more 👇https://t.co/OIFnI6j6hC pic.twitter.com/LKfn8BEtxq
— ICC (@ICC) April 6, 2026
آئی سی سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ ہر ماہ ان کھلاڑیوں کو دیا جاتا ہے جو بین الاقوامی کرکٹ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور اس کے لیے دنیا بھر کے شائقین بھی ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے دیتے ہیں۔
Source link
Today News
نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ؛سندھ اسٹرائیکرز کی7 گولڈ میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن
نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ این بی سی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلوں میں سندھ اسٹرائیکرز کے باکسرز نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری ثابت کر دی،پنجاب تھنڈرز نے دوسری اور بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بوائز اینڈ گرلز چیمپیئن شپ میں 21 ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں بوائز کے13اور گرلز کے8 ویٹ شامل تھے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل یحییٰ سلیمان گوندل نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)ناصر تنگ اورسیکریٹری جنرل میجر عرفان یونس کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ یونس پٹھان،سندھ اولمپک ایسوی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، پرویز احمد شیخ،عائشہ ارم،ندیم خان،محمدمصدق اور دیگر بھی موجود تھے۔
جونیئر کلاس میں سندھ کی عائشہ خان چیمپئن شپ کی بہترین باکسر قرار پائیں۔چیمپیئن شپ میں 10ٹیموں کے210باکسرز شریک تھے۔ سندھ اسٹرایئکرز نے سات گولڈ،ایک سلور اور تین برانز میڈلز جیتے۔پنجاب ٹینڈرزنے 4 گولڈ، 2 سلور اور 5 برانز میڈلزحاصل کرکے دوسری پوزیشن پائی جبکہ بلوچستان ایگلز اور بلوچستان بولز نے تین، تین گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کے پی ٹائیگرز نے دو گولڈ،تین سلور اور ایک برانز،سندھ اسٹالنز نے ایک گولڈ،پانچ سلور اور تین برانز ،پنجاب واریئرز نے ایک گولڈ،دو سلور اور دو برانز،اسلام آباد نے دو سلور اور 6 برانز،کے پی لائنز نے ایک سلور اور تین برانز جبکہ آزاد کشمیر نے ایک برانز میڈل یقینی بنایا۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ