Connect with us

Today News

لاہور میں نایاب بندروں کی آن لائن خرید و فروخت کی ویڈیوز وائرل

Published

on



لاہور:

پابندی کے باوجود نایاب اور غیر ملکی جنگلی جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں مِرموزیٹ بندر فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق یہ ننھے سائز کے بندر اصل میں برازیل اور جنوبی امریکا کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں جنہیں اسمگل کرکے پاکستان لایا جاتا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے راستے بھی ایسے جانور ملک میں داخل کیے جاتے رہے ہیں۔

مزید یہ کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان جانوروں کی ملک کے تمام بڑے شہروں تک سپلائی کی یقین دہانی بھی کروائی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نایاب اور تحفظ شدہ جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی؛ ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث لاڈہ گروپ کے 3ملزمان گرفتار

Published

on



پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ’’لاڈہ گروہ‘‘ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان نعیم عرف مولا ولد شیر بہادر، شاہزیب عرف شاہ جی ولد نعیم شاد اور عامر خان ولد امان اللہ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پسٹل مع ایمونیشن (بغیر لائسنس)، ایک بوتل شراب، 2 گرام حشیش، ایک عدد خنجر، ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، قزافی ٹاؤن، ظفر ٹاؤن، پیپری، علی محمد گوٹھ، سندھی گوٹھ، قائدآباد، ماڈل کالونی، رفاع عام سوسائٹی اور ملیر میں اسلحے کے زور پر نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھیننے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور غیرقانونی اسلحہ کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔

ملزم عامر خان کو ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزم عادی مجرم ہے اور اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جبکہ ملزم شاہزیب عرف شاہ جی کے الیکٹرک آفس کے باہر 3 ملین کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔

گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

بنوں سے اغوا ہونے والے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد

Published

on



بنوں سے اغوا ہونے والے تینوں سرکاری اہل کاروں کی لاشیں مل گئیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔

ایس ایچ او کینٹ بنوں کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں نماز کے دوران تین بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا، تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

بنوں پولیس کے مطابق تینوں بھائی سرکاری ملازمین ہیں۔ سعید آختر کمشنر آفس، امجد خان پولیس اور حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں ملازم تھا۔

پولیس حکام کے مطابق 10 سے 12 دہشت گرد آگئے اور تینوں کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔

ڈی آئی جی بنوں کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، خارجی و داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کر دی گئیں۔ سوکڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ

Published

on


پاک فوج کی کاوشوں سے قبائلی نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ ہے جس کے تحت کیڈٹ کالج وانا میں کلاسز بحال کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور عوام کے مثالی اتحاد نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ایک بار پھر شکست دے دی۔ نومبر 2025 میں فتنہ الخوارج کے ہاتھوں تباہ کیڈٹ کالج وانا میں تین ماہ بعد ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے پی ساؤتھ نے قلیل مدت میں مرمتی کام مکمل کر کے کالج طلبہ کیلئے دوبارہ فعال کر دیا۔ مقامی افراد اور قبائلی عمائدین نے کیڈٹ کالج وانا میں تعلیمی سرگرمیوں کے دوبارہ اجرا پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے فتنہ الخوارج اپنے ناپاک عزائم میں ناکام رہا اورطلبہ کی قیمتی جانوں کو بھی بچایا۔ خوارج نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ پاکستان بالخصوص قبائلی عوام اور انکے بچوں کے مستقبل کے بھی دشمن ہیں۔

تعلیمی اداروں پر دہشتگردی سےواضح ہوتا ہے کہ فتنہ الخوارج کا اسلام ،پشتون روایات اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending