Today News
لاہور میں پولیس نے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار
لاہور میں نرسنگ کی طالبعلم سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو گلبرگ 3 سے ٹریس کیا۔ متاثرہ طالبعلم قذافی سٹیڈیم کے قریب پارٹ ٹائم نجی کلینک پر کام کرتی تھی۔
ملزم نے 21 سالہ لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ زمین پر گھسیٹنے کے باعث لڑکی کے بازوں اور ٹانگوں پر چوٹیں بھی آئیں۔
ملزم آکاش کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایس پی شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Today News
ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام صدر نے کپتان پر عائد پابندی فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے قائم مقام صدر نے کہا ہے کہ ملک میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ مضبوط اور فعال بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے جبکہ انہوں نے سابق صدر کی جانب سے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محی الدین وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ فی الحال فیڈریشن کے معاملات کو بہتر بنانے، اعتماد بحال کرنے اور ٹیم مینجمنٹ کو ازسرنو منظم کرنے پر کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اہم مسائل حل کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ مرحلے میں ایک واضح منصوبہ بندی کے تحت کوچنگ، تربیت اور اداروں کے درمیان تعاون کو بہتر بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فیڈریشن میں شفاف نظام قائم کیا جائے گا اور وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی مدد کے لیے نجی شعبے کے ساتھ بھی تعاون بڑھایا جائے گا تاکہ کھلاڑی پوری توجہ اپنے کھیل پر رکھ سکیں۔
قائم مقام نے کہا کہ قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر لانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ فیڈریشن میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے انتخابات کرائے جائیں گے تاکہ جمہوری طریقے سے نظام آگے بڑھ سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے اور تمام فیصلے میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔
آخر میں انہوں نے وزیر اعظم کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب کو مل کر پاکستان ہاکی کو دوبارہ کامیابیوں کی راہ پر لانا ہوگا۔
Source link
Today News
اسرائیلی حراست میں صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا؟ سی پی جے کی تہلکہ خیز رپورٹ
صحافیوں کے عالمی ادارے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو اسرائیلی حراست کے دوران مبینہ طور پر تشدد اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں 59 فلسطینی صحافیوں کے بیانات شامل کیے گئے ہیں، جن میں اکثریت نے دورانِ حراست جسمانی تشدد، ہراسانی اور غیر انسانی سلوک کی شکایات درج کرائیں۔ سی پی جے کے مطابق 17 صحافیوں نے جنسی تشدد کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد 94 فلسطینی صحافیوں اور ایک میڈیا ورکر کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے 30 صحافی تاحال اسرائیلی تحویل میں ہیں۔
سی پی جے کا کہنا ہے کہ یہ واقعات انفرادی نوعیت کے نہیں بلکہ صحافیوں کو دباؤ میں لانے اور ان کی آواز خاموش کرانے کی ایک منظم حکمت عملی کا حصہ محسوس ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحافیوں کے تحفظ اور اظہارِ رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔
Today News
خالصتان کیلئے مہم تیز، سکھ فار جسٹس کا ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کیلئے ایک بلین ڈالر کی پیشکش
واشنگٹن ڈی سی میں سکھ تنظیم سکھ فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ وہ مجوزہ “بورڈ آف پیس” کے پہلے سرکاری اجلاس کے انعقاد کے لیے ایک بلین ڈالر فراہم کرے گی۔
یہ اعلان ایک بڑے اجتماع کے دوران کیا گیا جس میں امریکا بھر سے سکھ برادری کے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
اجتماع میں مقررین نے خالصتان کے مطالبے کو ایک حل طلب سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حل سفارتی اور جمہوری طریقے سے نکالا جانا چاہیے۔ مظاہرین نے زور دیا کہ پرامن ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے معلوم کی جائے۔
تنظیم کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ خالصتان ریفرنڈم کی حمایت کرنے والے سکھ نوجوانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہزاروں افراد کو سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کشیدگی سے قبل ایک نگرانی شدہ اور پرامن ریفرنڈم کرایا جانا ضروری ہے۔
اجتماع کے شرکا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی قیادت سے بات کر کے بھارتی پنجاب میں امریکی محکمہ خارجہ کی نگرانی میں ریفرنڈم کے انعقاد کی حمایت کریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امریکی سیاسی حلقوں میں خالصتان کے مطالبے کو اجاگر کرنے کی کوشش ہے۔
ان کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں سے بھارت اور امریکہ کے تعلقات پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم منتظمین کا مؤقف ہے کہ ان کا مقصد مسئلے کا پرامن اور جمہوری حل تلاش کرنا ہے۔
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech7 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims