Connect with us

Today News

لکی مروت؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

Published

on



سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ  کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

مزید بتایا گیا کہ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن “عزم استحکام” کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کے اسرائیل پر پہلی مرتبہ ‘سجیل میزائل’ کے حملے

Published

on



ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی اور امریکی اہداف کے خلاف معرکہ وعدہ صادق 4 کی 54ویں لہر کا آغاز جدید میزائلوں کے ساتھ کردیا ہے اور اس جنگ میں پہلی مرتبہ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے سجیل میزائل کے حملے کردیے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اتوار کو اعلان کیا کہ یہ جوابی کارروائی “یا زہرا” کے آپریشن کوڈ کے تحت انجام دی گئی ہے، جس میں متعدد میزائل استعمال کیے گئے جن میں دوہری وارہیڈ والے سپر ہیوی خرم شہر میزائل، خیبر، قدر اور عماد بھی شامل ہیں۔

 ایرانی میزائل سجیل ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے اور امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف شروع کی گئی جارحانہ جنگ کے بعد اسے پہلی بار استعمال کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ اس میزائل کے ذریعے اسرائیلی حکومت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں جوابی حملوں کی نئی لہر کے دوران سجیل میزائل داغے جانے کی بھی تصدیق کی۔

ادھر اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب، ہرزلیہ اور مقبوضہ علاقوں کے کم از کم 141 دیگر مقامات پر سائرن بج اٹھے، جن کے ذریعے آبادکاروں کو آنے والے میزائلوں سے خبردار کیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فضائی جارحیت کا سلسلہ شروع کیا، جو گزشتہ برس کیے گئے بلااشتعال حملوں کے بعد کی تازہ کارروائی تھی۔

ایران نے ان حملوں کے جواب میں فوری ردعمل دیتے ہوئے مقبوضہ اسرائیلی علاقوں کے ساتھ ساتھ خطے کے مختلف ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز حملے شروع کر دیے۔



Source link

Continue Reading

Today News

سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ کیلیے 9 کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی خریدنے کا انکشاف

Published

on



سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے، خریدی گئی 9کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی سینٹ سیکرٹریٹ کے پاس پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیا کہ کیا سرکاری خزانے سے اتنی مہنگی گاڑی خریدی گئی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بالکل ہم نے سینٹ کے بجٹ سے گاڑی لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مہنگی گاڑی کی خریداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی سینیٹ کے بجٹ سے خریدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گاڑی کا آرڈر گزشتہ سال مئی میں دیا گیا تھا اور پچھلے برس سینٹ کے بجٹ میں سے جو بچت ہوئی تھی ان پیسوں سے یہ گاڑی آرڈرکی گئی تھی۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر گاڑی واپس کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کہا گیا اب گاڑی آچکی ہے لہٰذا واپس کرنا ممکن نہیں رہا۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان ریلوے کی شالیمار ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار

Published

on



پاکستان ریلوے کی شالیمار ایکسپریس اور مال گاڑی میں لاکھا روڈ اسٹیشن پر خوف ناک تصادم ہوا تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق لاکھا روڈ ریلوے اسٹیشن کی لوپ لائن پر پہلے سے کھڑی مال گاڑی کو پیچھے سے آنے والی 27 اپ شالیمار ایکسپریس نے ٹکر مار دی اور ابتدائی طور پر حادثہ ممکنہ طور پر پوائنٹ یا کانٹے کے مسئلے کے باعث پیش آیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ حادثے کے باوجود ریلوے کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ گارڈ کو بھی کافی مشکل کے بعد بوگی سے باہر نکال لیا گیا۔

تصادم کے نتیجے میں انجن اور لگیج وین کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل انکوائری شروع کر دی گئی ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

وفاقی وزیر ریلوے نے شالیمار ایکسپریس حادثہ کا نوٹس کیا اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے انکوائری رپورٹ تین روز میں وزارت میں جمع کروانے کی ہدایات کرتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے کی تاکید ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending