Connect with us

Today News

لیاری کی بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Published

on



بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری نے یونیورسٹی کے بعض شعبوں میں ایم فل، پی ایچ ڈی جبکہ نرسنگ اور ڈی پی ٹی(ڈاکٹریٹ آف فزیوتھراپی) پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپرییس نیوز کے مطابق اس پروگرام کی ایچ ای سی سے آئندہ چند روز میں این او سی متوقع ہے جبکہ یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری کے لئے 15 برس کے بعد اب سینیٹ کا اجلاس بلایا گیا ہے جو بدھ کو ہوگا۔

یہ اجلاس 15 سال سے نہیں ہوا تھا اور یونیورسٹی کا بجٹ بغیر کسی منظوری کے استعمال ہورہا تھا۔

لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسین مہدی نے "ایکسپریس " سے خصوصی گفتگو میں کہی ڈاکٹر حسین مہدی کے مطابق آئی ٹی کے شعبے میں ایم فل پروگرام ،بزنس کے شعبہ میں پی ایچ ڈی جبکہ انگریزی اور ایجوکیشن کے شعبوں میں ایم فل/ پی ایچ ڈی شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی یے۔

انھوں نے بتایا کہ نرسنگ اور ڈی پی ٹی کے شعبوں میں قیں او سی موصول ہوتے ہی متعلقہ ایکریڈیشن کونسل کو معائنے کی دعوت دی جائے گی اور آئندہ تعلیمی سیشن سے مذکورہ شعبوں میں داخلے شروع کردیں گے۔

ڈاکٹر حسین مہدی کے مطابق بدھ کو سینیٹ کے اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کریں گے۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں جاری اصلاحات، تعلیمی بہتری اور ترقیاتی اقدامات بعض مفاد پرست عناصر کو ناگوار گزر رہے ہیں جس کے باعث منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ جامعہ مسلسل بہتری اور ادارہ جاتی استحکام کی جانب پیش رفت کر رہی ہےگزشتہ ایک سال کے دوران جامعہ میں پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور لیکچرار کی تقرریاں عمل میں لائی گئیں جس سے تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی ہیں۔

قبل ازیں متعدد شعبہ جات میں پروفیسرز اور ڈین جیسے اہم عہدے خالی تھے اور بعض شعبے مستقل قیادت کے بغیر کام کر رہے تھے۔

وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے سینڈیکیٹ کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید برآں، یونیورسٹی نے حالیہ عرصے میں بیس سے زائد معروف کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں تاکہ جامعہ کا معیار بلند اور طلبہ کو عملی تربیت، انٹرن شپ اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوں۔

اسی سلسلے میں رجسٹرار کی تقرری کے لیے باقاعدہ اور قانونی اشتہار اردو، سندھی اور انگریزی اخبارات میں شائع کیا گیا جس کی منظوری سینڈیکیٹ سے حاصل کی گئی تھی تاہم  چند عناصر کی جانب سے اس کو غلط رنگ دینے کی کوشش بھی کی گئی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا، بورڈ آف پیس کا افتتاح آج ہو گا، غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کے اعلان کا امکان

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج واشنگٹن میں اپنے نام نہاد بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس کی میزبانی کریں گے، جس میں غزہ کی تعمیرِ نو، حکمت عملی اور مالی وسائل کے اعلان پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں دنیا بھر سے مدعو کیے گئے ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے باضابطہ طور پر 50 ممالک کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق اب تک 35 رہنماؤں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ 26 ممالک باضابطہ طور پر شامل ہو کر بانی اراکین قرار پائے ہیں۔ کم از کم 14 ممالک نے دعوت مسترد کر دی ہے۔

افتتاحی اجلاس کا بنیادی ایجنڈا غزہ کی تعمیرِ نو کا جامع منصوبہ ہے۔ غزہ کی پٹی گزشتہ مہینوں کی شدید جنگ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار ہو چکی ہے، جس کے بعد انسانی بحران نے سنگین صورت اختیار کر لی ہے۔

امریکی انتظامیہ سفارتی سطح پر جنگ بندی اور بحالی کے اقدامات پر زور دے رہی ہے۔

توقع کی جا رہی ہے کہ امریکا غزہ کی انسانی ہمدردی اور تعمیرِ نو کی کوششوں کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر 5 ارب ڈالر کے فنڈ کے قیام کا اعلان کرے گا۔

اس کے علاوہ ایک مجوزہ انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آ سکتی ہیں، جو غزہ میں سیکیورٹی اور استحکام یقینی بنانے کے لیے تعینات کی جا سکتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

Published

on



واشنگٹن:

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم 19 فروری کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں غزہ کی موجودہ صورتحال اور قیامِ امن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی موجود ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی امریکی قیادت اور دیگر شریک عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

تفتان میں گیس باؤزر میں دھماکے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد جھلس گئے

Published

on



تفتان:

بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں ہولناک آتشزدگی اور دھماکے نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔

تفتان بازار میں کھڑے ایل پی جی گیس باؤزر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرگئی، اور ریسکیو آپریشن کے دوران باؤزر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے بعد آگ نے قریبی علاقے اور گیس پلانٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ آگ کے بلند شعلے کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہے تھے، جس سے بازار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ جان بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تفتان موقع پر پہنچ گئے جبکہ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔

تاہم آگ کی شدت کے باعث فائربریگیڈ کے چار اہلکار، جن میں دو رضاکار بھی شامل ہیں، جھلس کر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نوکنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کو بھی آگ کی شدت کا سامنا کرنا پڑا تاہم وہ محفوظ رہے۔

واقعے کے باعث بڑے مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس اور امدادی ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending