Today News
لیاقت بلوچ کی محمود اچکزئی سمیت اپوزیشن قائدین سے ملاقاتیں، تحریک پر تبادلہ خیال
لاہور:
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی اپوزیشن قائدین سے اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں لیاقت بلوچ کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی سیاسی بحران حل ہونگے۔
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے قومی سطح پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل طاقت اور گولی سے حل کرنے کا طریقہ ناکام ہوچکا ہے، صوبے کے عوام حکمرانوں کے رویہ اور کرپشن کے باعث ناراض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک میں رائج فرسودہ نظام سے نجات چاہتے ہیں۔
لاہور میں لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی، جس میں مجموعی سیاسی حالات اور اپوزیشن کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
لیاقت بلوچ نے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ناقص حکمت عملی کے باعث زراعت، صنعت اور تجارت کے شعبے تباہی سے دوچار ہیں۔
Today News
بارکھان میں کرش پلانٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، 3مزدور اغوا، پولیس چوکی پر بھی حملہ
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی جب نامعلوم مسلح افراد نے زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے کرش پلانٹ (سنگ شکن پلانٹ) پر رات گئے شدید حملہ کر دیا۔
حملہ آوروں نے پہلے پلانٹ پر فائرنگ کی اور وہاں موجود موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے تین مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ کے قریب قائم پولیس چوکی پر بھی حملہ کیا، جہاں موجود تین پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع بارکھان کے ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جہاں کمپنی روڈ کنسٹرکشن اور متعلقہ کاموں میں مصروف تھی۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں نے پلانٹ پر شدید فائرنگ کی، جس سے مشینری کو جزوی نقصان پہنچا اور کام کا عمل معطل ہوگیا۔ اغوا ہونے والے تینوں مزدوروں کی شناخت موسیٰ خیل کے رہائشیوں کے طور پر ہوئی ہے، جو کمپنی میں روزانہ کی بنیاد پر کام کر رہے تھے۔
واقعے کے فوراً بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لیویز اور فرنٹیئر کور (FC) کی ٹیمیں بھی سرگرم ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اب تک اغوا شدگان کی بازیابی یا حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
یہ حملہ بلوچستان میں تعمیراتی کمپنیوں، خاص طور پر روڈ اور انفرا اسٹرکچر پروجیکٹس پر کام کرنے والے مزدوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف حالیہ واقعات کی ایک نئی کڑی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد پروجیکٹس کو روکنا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہو سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت کی فوری اطلاع دیں۔ زرغون کنسٹرکشن کمپنی کے حکام نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے اور متاثرہ مزدوروں کے اہل خانہ سے رابطہ کر رہے ہیں۔
Source link
Today News
اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے
اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزارتِ خارجہ نے اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے عمل کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی، اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ پالیسی سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کیلئے نہیں ہے، کریکٹر سرٹیفکیٹ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی، اہل افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ریذیڈنٹ کارڈ جاری ہوگا، سات سے آٹھ سال مکمل کرنے پر مستقل رہائش اور شہریت کا راستہ ہموار ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ درخواست گزاروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، الگ الگ کریکٹر سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوں گے اور نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے ایک ہی قومی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے ہدایت دی کہ درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے تصدیق کا عمل آسان اور برق رفتار بنایا جائے اور ہر سطح پر مکمل سہولت فراہم کی جائے۔
سالک حسین نے کہا ہزاروں پاکستانیوں کو لیگل اسٹیٹس ملنا خوش آئند ہے۔
اجلاس میں سپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے بذریعہ زوم شرکت کی جبکہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی پاسپورٹس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
Today News
ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا
دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں ٹک ٹاک بنانے کا جنون ایک اور زندگی لے گیا۔ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے رکشے میں حادثے کا شکار ہوا۔
ریسکیو حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ہے۔ دیپالپور میں حادثہ حویلی لکھا میں پیش آیا۔
متاثرہ نوجوان چک باوہ کا رہائشی تھا۔ ریسکیو ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حویلی لکھا منتقل کر دیا۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech5 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Entertainment1 week ago
Sharpasand Episode 37 – Viewers React to Sanam Slapping Fida