Connect with us

Today News

لیونل میسی نے کرسٹیانو رونالڈو سے بڑا اعزاز چھین لیا

Published

on


عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں 900 گول مکمل کر لیے ہیں۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی اپنے پرتگالی حریف کرسٹیانو رونالڈو کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میسی نے یہ ہدف رونالڈو کے مقابلے میں 94 کم میچز میں حاصل کیا، جس سے ان کی غیر معمولی کارکردگی مزید نمایاں ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رونالڈو نے یہ سنگِ میل 1236 میچز میں حاصل کیا تھا جبکہ میسی نے صرف 1142 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

اس کامیابی کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کے درمیان جاری بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔

میسی نے اپنا 900واں گول نیشویل ایس سی کے خلاف کانکاکاف چیمپئنز کپ کے راؤنڈ آف 16 کے دوسرے لیگ میں اسکور کیا۔

مزید یہ کہ میسی کے نام 400 سے زائد اسسٹ بھی ہیں، جو انہیں ایک مکمل ٹیم پلیئر ثابت کرتے ہیں، جبکہ رونالڈو کے اسسٹ 250 سے زائد ہیں۔

یہ کامیابی میسی کے شاندار کیریئر میں ایک اور اضافہ ہے اور انہیں تاریخ کے عظیم ترین گول اسکوررز میں شامل کرتی ہے۔

تاہم رونالڈو کو رواں برس فیفا ورلڈکپ میں اپنے گولز کی تعداد بڑھانے کا موقع ملے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ریکارڈ

Published

on



رمضان المبارک کے آخری ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بھی 6.44فیصد سے بڑھ کر7.04 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں مجموعی طور پر 18 اشیائے ضروریہ مہنگی جبکہ 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیاز کی قیمتوں میں 2.52 فیصد، دال چنے کی قیمتوں میں 0.11 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 1.34 فیصد، چینی کی قیمت میں0.76 فیصد، لہسن کی قیمت میں 4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.67 فیصد اور  آٹے کی قیمت میں 1.05 فیصدکمی واقع ہوئی ہے۔

اسی طرح ٹماٹر کی قیمت میں 24.85 فیصد، چکن 7.33 فیصد، بریڈ 1.08 فیصد، انرجی سیور کی قیمت میں 0.91 فیصد، سرسوں تیل کی قیمت میں 0.41 فیصد، سگریٹ کی قیمت میں 0.40 فیصد، آلو کی قیمت میں 0.33 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 0.31 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.36 فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.18 فیصد اضافے کے ساتھ 5.77 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.21 فیصد اضافے کے ساتھ 7.38 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.20 فیصد اضافے کے ساتھ6.52فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.22 فیصد اضافے کے ساتھ6.15 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.20 فیصد اضافے کے ساتھ 6.49 فیصد رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

23 مارچ کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے نغمہ ریلیز کردیا

Published

on


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت ترانہ جاری کردیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ترانے کو میری مٹی میر جان کا عنوان دیا گیا ہے۔

اس نغمے میں یوم پاکستان کے حوالے سے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا گیا ہے جبکہ حالیہ کامیابیوں کے بعد عوامی جذبات کی بھرپور عکاسی کر رہا ہے۔

نغمے کو خاص طور پر آپریشن بنیانِ مرصوص کی کامیابی کے پس منظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں اجتماعی فخر، پاکستانیت اور قومی اتحاد کا پیغام نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔

اس ترانے کے ذریعے نوجوان نسل کی نمائندگی کی گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب

Published

on


مری میں 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش، ژالہ باری سے صورتحال خراب

مری میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس وقت مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو رہی ہے، ڈی پی او مری کے مطابق سڑکیں انتہائی پھسلن کا شکار ہو چکی ہیں۔

ڈی پی او نے شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژالہ باری کے باعث حادثات کے خطرات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

حکام کے مطابق مری کی بیشتر سڑکوں پر ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے جبکہ موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہونے پر سفر پر اضافی پابندیاں بھی عائد کی جا سکتی ہیں۔

ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ مری میں موجود سیاح غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔

دھند، بارش اور ژالہ باری کے باعث مختلف مقامات پر حدِ نگاہ بھی کم ہو گئی ہے، شہری سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔





Source link

Continue Reading

Trending