Connect with us

Today News

ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے امریکی کوہ پیما انتقال کرگئے

Published

on


ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے پہلے امریکی کوہ پیما کا انتقال ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جم وٹیکر وہ پہلے امریکی تھے جنہوں نے دنیا کی اونچی ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو 1963 میں سر کیا۔

وہ اس تاریخی امریکی مہم کا حصہ تھے جس نے پہلی بار امریکا کو ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچایا۔

جم وٹیکر 97 سال کی عمر کی طویل عمر پانے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک لیجنڈ سمجھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے نہ صرف ایورسٹ سر کیا بلکہ:
کئی دیگر مہمات میں حصہ لیا
کوہ پیمائی کو فروغ دیا
نوجوان مہم جوؤں کی رہنمائی کی





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران میں حکومتی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش کا دورانیہ ایک ہزار گھنٹوں سے تجاوز کر گیا

Published

on



ایران میں حکومتی سطح پر انٹرنیٹ کی بندش کا دورانیہ ایک ہزار گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے جسے عالمی مانیٹرنگ ادارے NetBlocks نے ریکارڈ کی طویل ترین ملک گیر بندش قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ تک رسائی پر سخت پابندیاں عائد ہیں جس کے باعث شہری عالمی نیٹ ورک سے تقریباً منقطع ہو چکے ہیں، عالمی مانیٹرنگ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی ملک میں اب تک کی سب سے طویل اور وسیع پیمانے پر نافذ کی جانے والی پابندی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ بندش فروری کے آخر میں شروع ہوئی تھی اور اب مسلسل کئی ہفتوں سے جاری ہے جس دوران انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی انتہائی کم سطح تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے باعث نہ صرف شہریوں کی معلومات تک رسائی متاثر ہوئی ہے بلکہ کاروبار، مواصلات اور روزمرہ زندگی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات جنگی حالات میں سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

شالیمار ایکسپریس کو حادثہ، بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، بوگیوں میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات

Published

on



27 اپ شالیمار ایکسپریس شاہدرہ آؤٹر سگنل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹرین کی کچھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور بعد ازاں انہی بوگیوں میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان ریلوے کے حکام، ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل میں شامل کرکٹرز نے ساحل سمندر کا رخ کر لیا

Published

on



پاکستان سپر لیگ میں شامل کرکٹرز نے مصروف شیڈول سے فرصت نکال کر ساحل سمندر کا رخ کرلیا جہاں انہوں نے خوشگوار ماحول میں تفریحی لمحات گزارے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ٹرٹل بیچ پہنچے، جہاں انہوں نے تقریباً تین گھنٹے ساحل سمندر پر گزارے۔ کھلاڑیوں نے نہ صرف قدرتی مناظر سے لطف اٹھایا بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ خوب ہلا گلا بھی کیا۔

پکنک کے دوران کھلاڑیوں کے درمیان والی بال کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا، جس میں انہوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں نے  گھڑ سواری اور جیٹ اسکی جیسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مصروف میچز کے درمیان اس طرح کی تفریحی سرگرمیاں ذہنی دباؤ کم کرنے اور ٹیم اسپرٹ کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Trending