Today News
مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
ایس ای سی پی میں مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال مارچ سے 11فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھکر 2,90,041 تک پہنچ گئی۔ نئی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 2.80ارب روپے ہے۔
پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں 57 فیصد، سنگل ممبر کمپنیاں 39 فیصد رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ پنجاب میں 1,488 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ اسلام آباد میں 552، سندھ میں 447، گلگت بلتستان میں 233 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں 224 اور بلوچستان میں 49کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست رہا، 606 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
چین , برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے سرمایہ کار کمپنیوں میں شامل ہوئے۔
Today News
گلوکار حاوی نے شادی کرلی؟ دلہن کے ساتھ تصویر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک تصویر نے اچانک ہنگامہ برپا کر دیا ہے، جہاں پاکستانی گلوکار حاوی ایک لڑکی کے ساتھ موجود ہیں، اور لڑکی نے دلہن کا لباس پہنا ہوا ہے۔
تصویر کے وائرل ہوتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیوں کے دروازے کھول دیے۔
وائرل ہونے والی اس انسٹاگرام اسٹوری میں حاوی کو شادی کے انداز میں دیکھا گیا، جس کے بعد کچھ صارفین نے اسے خفیہ نکاح قرار دے دیا، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں دلہن کا نام میرب علی سے بھی جوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر تبصروں اور قیاس آرائیوں کا طوفان آ گیا، ہر کوئی اپنی اپنی کہانی بنا رہا ہے۔
View this post on Instagram
تاہم دوسری جانب ایک بڑی تعداد اس پورے معاملے کو ایک نیا میوزک پروجیکٹ قرار دے رہی ہے۔ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ دراصل کسی آنے والے گانے یا میوزک ویڈیو کا حصہ ہوسکتا ہے، جس کا ٹیزر جان بوجھ کر اس انداز میں شیئر کیا گیا ہے تاکہ تجسس بڑھایا جا سکے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ حاوی کی جانب سے اب تک اس تصویر کی حقیقت پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی، جس نے اس معمے کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ یہ واقعی کوئی ذاتی خوشخبری ہے یا پھر صرف ایک شاندار پروموشنل چال؟ فی الحال سب کچھ راز ہی بنا ہوا ہے، مگر ایک بات طے ہے حاوی نے ایک تصویر سے سب کو باتیں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
Source link
Today News
جاپانی وزیراعظم کا شہباز شریف کو فون، خطے میں امن کے قیام پر بات چیت
اسلام آباد:
پاکستان اور جاپان کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پرائم منسٹر آفس کے مطابق گفتگو کے دوران اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائیچی نے جنگ بندی کے قیام اور مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات خطے میں امن، استحکام اور عالمی توانائی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے امن کے عمل کی مکمل حمایت کا اظہار بھی کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان ہونے والے تفصیلی مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
انہوں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، جسے جاپانی وزیرِ اعظم نے بھی سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Today News
ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 فروری کا حکم نامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 19 فروری 2026ء کے حکم نامے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم میں ترمیم کرکے سزا کو معطل کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مرکزی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی لیکن سزا معطل نہیں کی، ہائی کورٹ نے سزا معطل نہ کر کے صوابدیدی اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی، غیر قانونی اور دائرہ اختیار سے باہر ہے، ملزمہ کی عدم موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کرنا قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ایمان زینب مزاری کو ٹرائل کورٹ نے پیکا ایکٹ 2016ء کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی، درخواست گزار پر مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم