Connect with us

Today News

ماسکو کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک

Published

on


روس میں ہوئے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک ریلوے اسٹیشن کے باہر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی حکام نے تصدیق کردی ہے۔

دھماکہ سویولوسکی ریلوے اسٹیشن جو ماسکو کے مرکز میں ایک بڑا ٹرانسپورٹ ہب ہے، کے باہر صبح کے وقت پیش آیا۔

حکام کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے پولیس کی ڈیوٹی گاڑی کے قریب پہنچ کر بم پھاڑا جس سے وہ خود بھی ہلاک ہوگیا۔

دھماکے میں ایک ٹریفک پولیس افسر ہلاک ہوا اور دو دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

روس کی وزارت داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اب تک حملہ آور کی شناخت یا حملے کے پیچھے کوئی واضح مقصد سامنے نہیں آیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اے ایس ایف کی پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی، 866 گرام آئس ہیروئن برآمد

Published

on


اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 866 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے بروقت پروفائلنگ اور جدید اسکریننگ کے ذریعے پشاور تا دوحہ پرواز کے ایک مسافر کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اسکریننگ کے دوران مسافر نورالحق کے جوتوں اور شولڈر بیگ میں مشکوک کثافت کی نشاندہی پر تلاشی لی گئی۔ جس کے نتیجے میں دونوں جوتوں کے تلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی 866 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی۔

ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ جیریز نے جیت لیا

Published

on


14ویں یو اے ای ایمبیسیڈر کپ رمضان فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جیریز نے قطر ایمبیسی کو شکست دے کر ٹاٸٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں یو اے ای سفارتخانے کے زیر اہتمام منعقدہ رنگارنگ ایونٹ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن نے تمام ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کی۔

ایونٹ کے فاٸنل میں جیریز پاکستان نے خیام خٹک کے تین اور ثاقب انور کے ایک گول کی بدولت قطر ایمبسی کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

افغانستان نے وزارت خارجہ کی ٹیم کو 1-4 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ تھے جنہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزعابی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

اختتامی تقریب میں رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول سمیت مراکش، لبنان، افغانستان، لیبیا، رومانیہ کے سفیروں، سینئر پاکستانی حکام اور سفارتی عملے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ سالانہ ٹورنامنٹ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کیا جس کا مقصد ماہِ رمضان کے دوران کھیلوں کے فروغ، ثقافتی روابط اور کمیونٹی ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

We Will Not Hesitate to Confront Threats Facing Pakistan, Says Barrister Gohar

Published

on


چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم جہاں بھی ہو سکے اپنے پڑوسیوں سے امن قائم کریں گے لیکن انکی طرف سے پاکستان کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھیں، ہر دشمن کو انجام تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی اشتعال انگزی کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انشاء اللّٰہ قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گے، ہماری دعائیں اور حمایت انکے ساتھ ہیں۔ پاکستان زندہ باد!

واضح رہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت جوابی حملوں میں اب تک 133 افغان خارجی جہنم واصل ہو گئے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہیں۔

پاک فوج نے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں جبکہ 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے.

موثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کر دیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Trending