Today News
ماضی میں کن مواقع پر امریکی طیاروں کو مار گرایا گیا؟
امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی مثال کم ہی ملتی ہے اور اسے ایک غیر معمولی واقعہ سمجھا جاتا ہے۔ جو گذشتہ چند دہائیوں میں صرف دو مرتبہ ہوا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق مارچ کے اوائل میں تین امریکی ایف-15 لڑاکا طیارے ’دوستانہ فائر‘ کے واقعے میں کویت میں گر کر تباہ ہو گئے تھے۔ لیکن اس واقعے میں عملے کے چھ ارکان بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق 12 مارچ کو مغربی عراق میں ایک دوسرے طیارے کے حادثے میں امریکی فوج کے ایندھن بھرنے والے طیارے کے عملے کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔
سات اپریل 2003 کو عراق جنگ کے دوران ایک امریکی ایف-15 ای طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ ایرک داس اور ہتھیاروں کے افسر ولیم واٹکنز ہلاک ہو گئے تھے۔
امریکی بحریہ کی ویب سائٹ کے مطابق، پرواز نے قطر کے العدید ایئر بیس سے اڑان بھری تھی اور اس نے عراق کے تکریت شہر میں اہداف کو نشانہ بنانا تھا۔
امریکی فضائیہ کے مطابق، ایک امریکی A-10 تھنڈربولٹ II طیارے کو بھی آٹھ اپریل 2003 کو بغداد میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔ طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا تھا۔
ایک اور F-15E لڑاکا طیارہ مارچ 2011 میں شمال مشرقی لیبیا میں گر کر تباہ ہوا۔ پائلٹ کی بازیابی کے لیے چار طیارے اور دو ہیلی کاپٹر بھیجے گئے تھے۔
Today News
کویت، متحدہ عرب پر حملے، قطر کا میزائل اور ڈرونز گرانے کا دعویٰ، پاکستانیوں سمیت 4 افراد زخمی
خلیجی ممالک کویت، متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ پلانٹس اور تیل کی تنصیبات سمیت دیگر مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے جبکہ قطر نے بتایا کہ دو میزائل اور متعدد ڈرونز گرائے گئے، شارجہ کی بندرگارہ میں 3 پاکستانی شہریوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی فوج نے بتایا کہ آج درجنوں میزائلوں اور ڈرون حملے کیے گئے اور ان حملوں میں پاور اسٹیشنز، واٹر پلانٹس اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت کی فضائی حدود میں مجموعی طور پر 9 بلیسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 31 خودکش ڈرونز داخل ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مادی نقصان کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر آگ لگی۔
قطر کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایران نے کروز میزائل اور متعدد ڈرون حملے کیے لیکن فضائی دفاع نے تمام حملوں کو فضائی دفاع نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔
متحدہ عرب امارات نے کہا کہ خورفکان بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک جہاز نے بندرگاہ میں مشکوک سرگرمی کی اطلاع دی تھی۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ اسے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ میں ایک جہاز سے مشکوک سرگرمی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور جہاز نے رپورٹ کیا کہ جب لوڈنگ کے لیے کنارے پر تھا اس دوران اپنے کنٹینر شپ کے قریب نامعلوم پروجیکٹائلز کے متعدد اثرات نظر آئے۔
شارجہ میں واقع خورفکان کے ایماراتی حکومتی میڈیا آفس نے بھی آگاہ کیا کہ حکام ایک واقعے سے نمٹ رہے ہیں جس نے خورفکان بندرگاہ کو نشانہ بنایا، جس میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
بعد ازاں میڈیا آفس نے بندرگاہ پر حملے کے بارے میں بتایا کہ کامیاب فضائی دفاعی انٹرسپشن سے گرنے والا ملبہ بندرگاہ پر آگ کا باعث بنا جس سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے کنٹرول کر لیا اور اس دوران ایک نیپالی شہری شدید زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تین پاکستانی پاکستانی شہری معمولی زخمی ہوئے۔
ابوظبی کے میڈیا آفس نے بتایا کہ بوروج پیٹرول کیمیکلز پلانٹ میں تین مقامات پر آگ لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جو فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنائے جانے کے بعد پیش آئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام کی کامیاب انٹرسپشن کے بعد پلانٹ پر گرنے والے ملبے کی وجہ سے تین مقامات پر آگ لگی تاہم ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کر کے صورت حال کو قابو کرلیا۔
مزید بتایا گیا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مذکورہ مقامات پر نقصان ہوا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
Source link
Today News
میچ کے دوران مداحوں کی افراتفری، پولیس میدان میں اتر گئی
جرمنی کے شہر ڈریسڈن کی پولیس نے سیکنڈ ٹیئر فٹبال لیگ میں ڈائنامو ڈریسڈین اور ہرتھا برلن کے درمیان میچ کے دوران مداحوں کے پچ پر داخل ہو جانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہنگامہ آرائی ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں پیش آئی۔
مداح میدان میں داخل ہوئے جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنی پڑی، گروپس کو علیحدہ کیا اور میدان کو محفوظ کیا۔ افراتفری کے بعد میچ کو 20 منٹ بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے حصے کے طور پر پولیس نے امن و امان میں خرابی، خطرناک جسمانی نقصان، پراپرٹی کو نقصان پہنچانے، تذلیل اور ٹکٹ فراڈ کے معاملات دیکھنے کے لیے درجن سے زائد تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
ڈائنامو ڈریسڈں نے اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے پر ندامت کا اظہار کیا اور فنانس ڈائریکٹر اسٹیفن زمرمن نے اسٹیڈیم میں موجود وہ تماشائی جو اس واقعے کا حصہ نہیں تھے سے معذرت کی۔
Source link
Today News
ڈپٹی میئر کراچی نے ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی گئی مویشی منڈی کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی طارق تنولی نے ان کا استقبال کیا ، ترجمان مویشی منڈی کے مطابق ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں انتظامیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ پچھلے سال کی طرح رواں سال بھی بھرپور تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ عید الاضحیٰ کی خریداری کے لیے ہمیشہ ناردرن بائی پاس عوام دوست مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں یہاں کے سیکیورٹی اقدامات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عید الاضحیٰ ہمیں اخوت و بھائی چارگی اور ایک دوسرے کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے کہا پچھلے کی نسبت رواں سال عوام دوست منڈی کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، بیوپاریوں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، گزشتہ چار روز میں برہمن ، چولستانی، ساہیوال، سلاگر اور ابلک نسل کے اعلی نسل کے خوبصورت اور صحت مند مویشی منڈی لائے جاچکے ہیں، اس سال بیوپاریوں کو جانوروں کے ساتھ چارہ لانے کی بھی سہولت اور انٹری گیٹ پر جانوروں کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جارہا ہے۔
افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ایڈمنسٹریشن بلاک میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی آمد کے موقع پر ایڈمنسٹریٹریشن بلاک کے پنڈال کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔
اس موقع پر سنڈے کو انجوائے کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ عوام دوست منڈی میں موجود تھی ، تقریب کے آخر میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash