Connect with us

Today News

متحدہ عرب امارات میں ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے پاکستانی شخص جاں بحق

Published

on


متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے متعدد بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے تباہ کیے گئے بیلسٹک میزائلوں کے ٹکڑے ابوظہبی میں زمین پر گرنے سے ایک غیر ملکی شہری زد میں آگیا۔

میزائل کے ٹکڑنے لگنے سے غیرملکی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

گلف نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص ایشیائی ملک سے تعلق رکھتا تھا بعد میں مقامی میڈیا نے اس کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کی۔

ایرانی میزائل کے ٹکڑے لگنے سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی شخص کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی وطن روانہ کردیا جائے گا۔

تاحال جاں بحق پاکستانی شخص کی عمر اور نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں فوجی اور حساس مقامات پر بھرپور حملہ کیا ہے جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

جن میں سے 51 پرائمری اسکول کی طالبات بھی شامل ہیں جو حملے کے وقت اسکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

ان حملوں کے جواب میں ایران نے عرب ممالک میں موجود امریکی ہوئی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنانا شروع کیا ہے۔

ایسا ہی ایک حملہ متحدہ عرب امارات میں امریکی تنصیبات پر کیا جسے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا لیکن میزائل کے ٹکڑے ایک شخص کو لگے اور وہ جاں بحق ہوگیا۔

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد میں ریڈ زون مکمل طور پر سیل

Published

on


اسلام آباد میں احتجاجی مظاہروں کے معاملے پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریڈزون کو جانیوالے راستوں پر کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔ رینجرز کے دستے ریڈزون کے داخلی راستوں پر گشت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفارت اور قونصل خانوں کی سروسز معطل

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ انتہائی سخت کردی گئی ہے۔ ناکوں پر شہریوں کے شناختی کارڈ اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جارہی ہے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلی افسران ریڈزون میں موجود ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، علی لاریجانی کا دوٹوک اعلان

Published

on


تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘ 

ان کا بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد لاریجانی نے عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی۔

علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی ’خیالی تصورات‘ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے اور اب مزید امریکی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں بدل دیا اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے مفادات کی خاطر قربان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو چکانا پڑے گی جبکہ ایران اپنے دفاع کا حق برقرار رکھے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

بلوچستان: گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم

Published

on



کوئٹہ:

گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت کوئٹہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سمیت اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جی پی آئی کے دوسرے مرحلے کے تحت 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے۔

پہلے مرحلے میں 257 کسانوں کو 685 ملین روپے کے بلا سود قرضے دیے گئے تھے، جو کامیاب ثابت ہوئے، اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کے لیے بلا سود قرضہ فراہم کیے گئے ہیں۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسان دوست اقدامات زراعت کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ کریں گے اور صوبے کی خوشحالی کو مستحکم کریں گے۔

کسانوں نے بلا سود اور آسان اقساط پر قرضوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ بلوچستان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ایساپروگرام شروع کیا اس سے غریب کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جی پی آئی کی سہولت کاری سے کسانوں میں بلا سود زرعی قرضے تقسیم کرنا حکومتِ بلوچستان کا ایک شاندار اقدام ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending