Today News
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے چند مقامات سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات اور کل بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا اندیشہ ہے، ژالہ باری اور آندھی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
اس دوران سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
اسی طرح خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ،کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، پجاب کے علاقوں راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، مری، گلیات، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور قصورمیں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پنجاب کے علاقوں ڈیرہ غازی خان، تونسہ، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسی طرح صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور، لاڑکانہ، سانگھڑ، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، شہید بینظیر آباد، ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان بھی ہے۔
صوبہ بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، کوہلو، بولان، سبی، نصیر آباد، لورالائی، خضدار، کیچ، پنجگور، آواران، تربت اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش چند مقامات پر تیز، موسلادھار بارش یا ژالہ باری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
Source link
Today News
کراچی؛ ٹھیکیدار سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا بھتہ خور گرفتار
سرجانی ٹاؤن پولیس نے ٹھیکیدار کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف بھتہ خوری کے درج مقدمے میں شامل ایک بھتہ خور کو گرفتار کرلیا۔
سرجانی ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ سائبان سوسائٹی خدا کی بستی میں گھر بنانے والے ٹھیکیدار افسر خان سے بھتہ طلب کرنے والے ایک ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا ہے۔
مدعی مقدمہ افسر خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ ٹھیکیدار ہیں اور سائبا سوسائٹی میں 80 گز کا پلاٹ ہے جس کے مکمل دستاویزات پاس موجود ہیں اور اسی سوسائٹی میں گودام بھی ہے جس میں ٹھیکیداری کا سامان رکھتے ہیں۔
مدعی کے مطابق 14 مارچ کو وہ اپنے کزن نثار خان اور مزدورں کے ہمراہ اپنے پلاٹ پر تعمیراتی کام کرا رہا تھا کہ شام 7 بجے کے قریب بلاول، رجب، احمد، وحید اور دیگر متعدد نامعلوم صورت شناس میرے پاس آئے جس میں سے بلاول اور رجب نے اسلحہ نکال کر کہا کہ اگر اس جگہ پر تعمیراتی کام کرنا ہے تو ہمیں 50 لاکھ روپے بھتہ دینا ہوگا نہ دینے کی صورت میں جان سے مارے جاؤگے۔
انہوں نے بتایا کہ بھتہ دینے سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور سوسائٹی کی دیواریں گرا کر فرار ہوگئے جس پر سرجانی ٹاؤن پولیس نے مدعی افسر خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 287 سال 2026 بجرم دفعات 394 اور 385 چونتیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ پولیس مقدمے میں نامزد ملزم بلاول کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسی سوسائٹی کے پروجیکٹ آفیسر اختر علی سے بھی تعمیراتی کام کے عوض 60 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 288 سال 2026 گرفتار ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درج ہے۔
Source link
Today News
شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا.
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29 رمضان بمطابق 19 مارچ 2026 بروزجمعرات بعد نماز عصر (شام ساڑھے پانچ بجے) وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس اعلان کے بعد رمضان المبارک کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔
Source link
Today News
وفات کے تین سال بعد سدھو موسے والا کا ’اے آئی ٹور‘
بھارتی پنجابی میوزک انڈسٹری کے مقبول گلوکار سدھو موسے والا کی وفات کے تین سال بعد ان کے نام سے ایک منفرد اے آئی ٹور کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران بھی کر دیا اور جذباتی بھی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کی ٹیم نے ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے ’سائنڈ ٹو گاڈ‘ ٹور کی تفصیلات شیئر کیں۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد اس غیر معمولی منصوبے پر گفتگو کر رہی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس عالمی ٹور میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا سدھو موسے والا کا ڈیجیٹل کردار اسٹیج پر پیش کیا جائے گا۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کو ایک نئے انداز میں دیکھ سکیں گے، حالانکہ وہ اس دنیا میں موجود نہیں۔
View this post on Instagram
’سائنڈ ٹو گاڈ‘ ٹور کے دوران یہ اے آئی کردار دنیا کے مختلف ممالک میں پرفارم کرے گا، جن میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بھارت، برطانیہ، آسٹریلیا اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ خاص طور پر پاکستان میں اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو مئی 2022 میں بھارتی ریاست پنجاب میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا، جس کا الزام لارنس بشنوئی کے گینگ سے وابستہ افراد پر عائد کیا گیا تھا۔ ان کی اچانک موت نے نہ صرف مداحوں بلکہ پوری میوزک انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اسے بھارتی موسیقی کی تاریخ کے بڑے واقعات میں شمار کیا جاتا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Haris among 14 Pakistanis on The Hundred final list – Sport
-
Sports2 weeks ago
Bangladesh recall Litton, Afif for Pakistan ODI series – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Fans React to Nadia Khan’s Wrinkles in Filter-Free Video
-
Today News2 weeks ago
prime minister contact Lebanon counterpart solidarity against israeli aggression
-
Entertainment2 weeks ago
Muneeb Butt Reveals Reason Of Blessings in His Income
-
Magazines3 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Troubling News About Rahat Fateh Ali Khan & His Family