Today News
مریخ پر اہرامِ مصر جیسے ڈھانچہ سے سائنسدانوں حیران، راز سے پردہ اٹھ گیا
مریخ کی سرخ سطح پر ایک ایسا منظر سامنے آیا جس نے دنیا بھر کے سائنسدانوں اور خلائی شوقین افراد کو حیرت میں ڈال دیا۔
ناسا کی جانب سے جاری تصاویر میں ایک ایسا ڈھانچہ دکھائی دیا جو بظاہر مصر کے اہرامِ گیزا جیسا محسوس ہوتا ہے، اور دعویٰ کیا گیا کہ اس کا حجم بھی تقریباً اسی کے برابر ہے۔
اس انکشاف نے ایک بار پھر یہ سوال چھیڑ دیا کہ کیا مریخ پر کبھی کسی قدیم تہذیب کا وجود تھا؟
یہ پراسرار ساخت مریخ کے ایک وسیع کینین سسٹم کینڈور چاسما میں دیکھی گئی، جو وادی ویلز مارینیرس کا حصہ ہے، ایک ایسا خطہ جو مریخ کے تقریباً ایک چوتھائی حصے تک پھیلا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے بحث کو مزید ہوا دی، خاص طور پر جب کچھ ماہرین نے اسے ممکنہ طور پر مصنوعی ساخت قرار دیا۔ فلم ساز برائن ڈوڈز نے بھی اس ڈھانچے کو مصر کے عظیم اہرام کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دریافت کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔
ماضی میں بھی مریخ پر اہرام نما ساختوں کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ 1970 کی دہائی میں سائنسدانوں نے پہلی بار ایسے اشکال کی نشاندہی کی تھی، جبکہ 2001 میں ایک اور محقق نے اس مخصوص ڈھانچے کو نمایاں کیا۔ بعض افراد نے تو یہاں تک دعویٰ کیا کہ یہ کسی دوسری مخلوق کی نشانی ہوسکتی ہے، اور حتیٰ کہ کچھ خفیہ دستاویزات میں بھی مریخ پر اہراموں کا ذکر کیا گیا۔
تاہم، جب اس پراسرار ’’اہرام‘‘ کو جدید سائنسی آلات اور ہائی ریزولوشن تصاویر کے ذریعے تفصیل سے دیکھا گیا تو حقیقت بالکل مختلف نکلی۔ ماہرین کے مطابق یہ کوئی مصنوعی ڈھانچہ نہیں بلکہ قدرتی عمل کا نتیجہ ہے۔
مریخ کی سطح پر اربوں سال سے جاری کٹاؤ، ہواؤں کی شدت، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر جغرافیائی عوامل نے اس شکل کو جنم دیا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ساختیں دراصل ’’پازیٹو ریلیف نوبز‘‘ کہلاتی ہیں، یعنی وہ چٹانی حصے جو اردگرد کی مٹی ختم ہونے کے بعد باقی رہ جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ ڈھانچہ پہلی نظر میں باقاعدہ اہرام جیسا دکھائی دیتا ہے، لیکن قریب سے دیکھنے پر اس کی سطح غیر ہموار، کنارے بے ترتیب اور ساخت غیر متوازن نظر آتی ہے، جو کسی بھی انسان ساختہ عمارت کے برعکس ہے۔
ماہرین نے اس دلچسپ غلط فہمی کی ایک اور وجہ بھی بتائی، جسے ’’پیریڈولیا‘‘ کہا جاتا ہے، یعنی انسانی دماغ کا فطری رجحان کہ وہ بے ترتیب اشکال میں مانوس چیزیں تلاش کرتا ہے، جیسے بادلوں میں چہرے یا پہاڑوں میں عمارتیں۔
یوں مریخ پر ’’اہرام‘‘ کی یہ سنسنی خیز کہانی آخرکار ایک قدرتی حقیقت نکلی، مگر اس نے ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ خلا اب بھی رازوں سے بھرا ہوا ہے۔ مریخ اپنی حیران کن جغرافیائی ساخت کے ساتھ انسان کو نہ صرف چونکاتا ہے بلکہ علم اور جستجو کی نئی راہیں بھی کھولتا ہے۔
Source link
Today News
سندھ میں الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز، روزگار کے مواقع بڑھیں گے، شرجیل میمن
کراچی:
سندھ حکومت نے جدید ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای وی (الیکٹرک وہیکل) ٹیکسی پروجیکٹ کے اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اس معاہدے پر سندھ بینک، سندھ ڈویلپمنٹ فنڈ (SDF) اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ساتھ دستخط کیے، جس کا مقصد صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے۔
معاہدے کے تحت سندھ میں ای وی ٹیکسی سروس متعارف کرائی جائے گی جس سے نہ صرف شہری ٹرانسپورٹ میں بہتری آئے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نوجوانوں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے جا رہی ہے اور کوشش ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایسے منصوبے متعارف کروائے گئے جن سے دنیا کے کئی ممالک متاثر ہوئے، جن میں خواتین کے لیے پنک بس سروس شامل ہے جس میں خواتین کو تحفظ حاصل ہے، جبکہ ای وی بسز کا اجرا بھی دنیا بھر میں منفرد اقدام تھا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ تمام اقدامات صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کا حصہ ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سندھ حکومت نے نمایاں برتری حاصل کی ہے۔ پنک بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی خواتین ہیں جسے دنیا بھر میں سراہا گیا، جبکہ پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز اور پنک ای وی اسکوٹیز متعارف کروائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں آگے لانا ہے۔ پنک اسکوٹیز اسکیم کے آغاز پر صرف 150 خواتین کے پاس لائسنس تھا جبکہ اب 20 ہزار خواتین نے لائسنس کے لیے درخواست دی ہے۔ سندھ حکومت خواتین کو مفت ٹریننگ بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ آگے بڑھ سکیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پنک ای وی ٹیکسی کا مقصد خواتین میں تحفظ کے احساس کو فروغ دینا ہے ۔ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ اس منصوبے کے تحت بھی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ جب بھی گاڑیوں کی خریداری کی بات ہوتی ہے تو ترجیح ای وی گاڑیوں کو دی جاتی ہے، مختلف ممالک سے ای وی گاڑیاں پاکستان آ رہی ہیں اور لوگ بھی ان کو ترجیح دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں ای وی گاڑیوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے کی خواہش ہے۔ صنعتکاروں کو اس سلسلے میں آگے آنا چاہیے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ گرین پاسپورٹ کی عزت کے حوالے سے کئی دعوے کیے جاتے تھے مگر بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد اب دنیا بھر میں اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا کردار اہم ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا قومی یکجہتی، وفاقی حکومت اور پاک افواج کی کاوشوں کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر تمام حکومتیں غور کر رہی ہیں ۔ اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملیاں بنائی جا رہی ہیں۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سنجیدگی سے کام جاری ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ حالات اچھے ہوں یا برے، ملک سے متعلقہ معاملات پر سمجھوتا نہیں کیا جانا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے گئے کہ پاکستان کی فنڈنگ نہ کی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ایسی بات نہ کریں جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی بات ناقابل قبول ہے۔
Today News
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 153 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4713 ڈالر اور فی اونس چاندی کی قیمت 75 ڈالر ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے سے سونا 15 ہزار 300 روپے مہنگا ہونے کے سبب فی تولہ سونا 4لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 117 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی 200 روپے کے اضافے سے 7 ہزار984 روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے بڑھ کر 6ہزار 844 روپے ہوگئی۔
Source link
Today News
ایران جنگ کے باوجود اپنے ورلڈ کپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا، انفانٹینو کا اعلان
فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ 2026 کے میچز طے شدہ مقامات یعنی امریکا میں ہی کھیلے گا۔
انفانٹینو کے اس بیان نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ایران اپنے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کروانا چاہتا ہے۔
ایرانی فٹبال فیڈریشن نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث میچز کی منتقلی پر بات چیت کر رہی ہے، جبکہ میکسیکو کی صدر نے بھی عندیہ دیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ابتدائی میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
تاہم انفانٹینو نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تمام میچز ڈرا کے مطابق ہی ہوں گے۔
BREAKING: FIFA President Gianni Infantino has told AFP that Iran “will be at the World Cup” despite the US-Israeli war on Iran. pic.twitter.com/JQGjYCPtkm
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) March 31, 2026
واضح رہے کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے، جس کا آغاز 11 جون سے ہوگا۔
ایران اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گا۔
چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کی دھمکی دیتے ہوئے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جس ایران نے سخت ردعمل دیا تھا۔
فیفا بھی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی اور فٹبال کو امن اور یکجہتی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper