Today News
مسافروں کو رشوت لے کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایف آئی اے افسر سمیت 4 اہلکار گرفتار
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے رشوت لے کر غیر قانونی طور پر شہریوں کو رشوت لے کر بیرون ممالک اور یورپ بھیجنے والے ایف آئی اے امیگریشن کے افسر سمیت 4 کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن عملے کی مبینہ ملی بھگت سے تارکین وطن کو رشوت لیکر غیر قانونی طور پر بیرون ممالک و یورپ بیجھوانے کے لیے سہولت کاری و انسانی سمگلنگ کے میگا سکینڈل کا انکشاف ہوا۔
چار مسافروں سے رشوت کے عوض امیگریشن کلئیر کرنے کے الزامات پر ایف آئی اے امیگریشن کے افسر محمد عالم ،ایف سی انضمام الحق اور زون میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے رشوت ستانی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔
حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر ایف ایک اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کو خفیہ ذرائع سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن اہلکاروں کے غیر قانونی سرگرمیوں و انسانی اسمگلروں سے روابط کی اطلاع ملی۔
جس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن نے خود نگرانی کرتے ہویے تحیقیقات شروع کیں توالزامات سچ نکلنے۔
الزامات سچ ہونے پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا اور آئی ائی اے امیگریشن کے اے ایس آئی محمد عالم، ایف سی انضمام الحق اور زونل آفس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جس میں رشوت لیکر باہر بھجوائے گئے 4 مسافروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے سے درج مقدمے میں موقف اختیار کیاگیا کہ اطلاع موصول ہوئی کہ عمرہ ویزہ پر سفر کرنے والے چند مسافر یورپ جانے کے لیے غیر قانونی طور پر سمندری راستے کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
اطلاع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن اور ڈائریکٹر اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی ٹیم نے اسلام آباد سے دمام اور سعودی عرب جانے والی پرواز کے دوران چھاپہ مارا تو پرواز پر پشاور سے تعلق رکھنے والے مسافر کامران خان اور زیاد خان ،باجوڑ سے تعلق رکھنے والے محمد شعیب اور یاسین خان امیگریشن کاؤنٹر سے کلیرینس پاکر طیارے میں سوار ہونے کے لیے ویٹنگ لاونج میں تیار تھے۔
متن مقدمہ کے مطابق جہاں چھاپہ مار کر چاروں مسافروں کو آف لوڈ کرکے پوچھ گچھ کی گی، انکوائری کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ تمام مسافر عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا رہے تھے اور کاؤنٹر کے اہلکار انضمام الحق (ایف سی) نے انہیں مزید جانچ پڑتال کے لیے سیکنڈ لائن افسران کے حوالے کیے بغیر کلیئر کیا۔
مزید انکشاف ہوا کہ مسافر عمرہ ویزہ (سنگل انٹری کیٹیگری) پر سفر کر رہے تھے جبکہ امیگریشن کے دوران مسافروں کے لیے یہ غلط تاثر پیدا کرنا کہ وہ دوبارہ سعودی عرب میں داخل ہو رہے ہیں۔
ایس او پی کے مطابق مسافر لو پروفائل تھے جنکی پروفائل ایل ایل کے تحت سیکنڈ لائن آفیسر کے حوالے کرکے دوبارہ پروفائلنگ ضروری تھی،
مسافروں نے پوچھ گچھ کے دوران انکشاف کیا کہ ان سے یونس خان نامی ایجنٹ نے رابطہ کرکے سعودی عرب، مصر، لیبیا کے راستے یورپ میں داخلے کی سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
مسافروں نے مزید انکشاف کیا کہ بورڈنگ پاسز کے اجراء کے بعد ایجنٹوں نے انہیں خاص طور پر ہدایت کی کہ وہ کلیئرنس کے لیے امیگریشن کاؤنٹر نمبر 13 جہاں انضمام الحق ایف سی تعینات ہوگا اُس پر جائیں تاکہ مزید جانچ پڑتال اور پروفائلنگ سے بچا جا سکے۔
متن مقدمہ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن اہلکار انضمام الحق نے انکشاف کیا کہ اے ایس آئی محمد عالم جو ایئرپورٹ پر ہی امیگریشن شفٹ اے اراییول میں بطور کاؤنٹر اہلکار تعینات ہیں۔ اُس کے کہنے پر کلئیر کیا،
امیگریشن اہلکاروں انضمام الحق (ایف سی ) اور اے ایس آئی محمد عالم کو مسافروں سمیت تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد کے حوالے کردیا۔
کارروائی کے دوران مسافروں کے چار موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گیے۔
ادھر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی ابتدائی تفتیش میں امیگریشن کاؤنٹر پر تعینات اہلکار ایف سی محمد انضمام الحق کے ہوش ربا انکشاف سامنے آئے ہیں جسکے مطابق امیگریشن اہلکار انظمام الحق نے بتایا کہ اس سے امیگریشن اراییول کے اے ایس آئی محمد عالم نے چار مسافروں کو 30 ہزار روپے فی مسافر کے عوض کلیئر کرنے کے لیے کہا جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن میں تعینات اے ایس آئی محمد عالم نے انکشاف کیا کہ اس سے ایف آئی اے اسلام آباد زون میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل نے رابطہ کیا اور چاروں مسافروں کی کلیرینس 80 ہزار روپے فی مسافر میں ڈیل طے کی۔
اے ایس آئی محمد عالم نے مزید انکشاف کیا کہ ہیڈکانسٹیبل محمد اسماعیل نے ایجنٹ کے ساتھ یہ ڈیل 15 لاکھ روپے میں طے کی اور محمد اسماعیل کے ساتھ ملکر ایک ہفتے میں اس سے پہلے 12 مسافروں کو کلیئر کیا۔
ان 12 مسافروں کو بھی اسی امیگریشن اہلکار انظمام الحق ایف سی نے 30 ہزار فی مسافر نقد لے کر کلیئر کیا۔
ایف آئی آر میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل نے اے ایس آئی محمد عالم کو لاکھوں روپے دیے جبکہ ساڑھے پانچ لاکھ اسکی جانب بقایا ہے اور ایجنٹ ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل سے براہ راست رابطے میں تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن اہلکاروں ایف سی انضمام الحق اور اے ایس آئی محمد عالم سمیت زون میں تعینات ایف آئی اے کے ہیڈ کانسٹیبل محمد اسماعیل کے خلاف رشوت ستانی و انسانی سمگلنگ میں سہولت کاری وغیرہ کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ انسانی سمگلنگ کے حوالے سے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے بھی ملزمان کے خلاف الگ سے کاروائی شروع کردی اور تفتیش کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔
ادھر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہناتھاکہ ایف آئی اے میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں، غیرقانونی کاموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔
Source link
Today News
بشنوئی گینگ کا اگلا شکار رنویر سنگھ؛ 10 کروڑ روپے بھتہ اور جان سے مارنے کی دھمکی
مودی حکومت میں بالی ووڈ سپر اسٹارز بھی جرائم پیشہ گروہوں اور گینگسٹرز سے محفوظ نہیں رہے ہیں جن کا تازہ شکار رنویر سنگھ بنے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھریندر کی شاندار کامیابی کے بعد ایکشن ہیرو رنویر سنگھ کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی۔
بدنام زمانی بشنوئی گینگ نے اداکار سے 10 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا ہے بصورت دیگر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ یہ دھمکی رنویَر سنگھ کے منیجر کو امریکی نمبر سے موصول ہونے والے ایک وائس نوٹ کے ذریعے دی گئی۔
ممبئی کرائم برانچ پولیس نے معاملے کی ابتدائی انکوائری شروع کر دی جبکہ امریکی اداروں سے بھی رابطہ کرکے کال کے ماخذ کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس نوٹ میں سنی جانے والی آواز مبینہ طور پر گینگ کے ایک خطرناک کارندے ہیری باکسر کی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی اسی گینگ نے فلم ساز اور ہدایت کار روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کی تھی۔
اس سے قبل ریاست پنجاب کے معروف گلوکار سدھو موسے والا کو بھی گینگ نے دن دہاڑے اندھا دھند گولیاں برسا کر قتل کردیا تھا۔
سلمان خان پہلے ہی اس گینگ کے اولین شکار رہے ہیں اور اب بھی انھیں قتل کی دھکمیاں دی جاتی ہیں۔ کپل شرما کے ریسٹورینٹ پر حملہ اسی گینگ کیا تھا۔
Today News
سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کیلئے روسی نوجوان کا انتہائی قدم
روس میں بے روزگاری سے تنگ آئے ایک نوجوان نے سر پر چھت اور ایک وقت کی روٹی کے لیے انتہائی قدم اٹھا لیا۔
روسی میڈیا کے مطابق بشکورتستان کے ایک علاقے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے ان مسائل سے نمٹنے کے لیے بم کی افواہ پھیلا کر خود کو کامیابی کے ساتھ گرفتار کروا لیا۔
ہائی اسکول سے گریجویٹ کرنے کے بعد نوجوان نے فوج میں خدمات انجام دیں اور حال ہی میں روسی شہر اوفا میں نوکری حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن متعدد کوششوں کے بعد بھی ناکام رہا۔
رہنے کے لیے جگہ اور کھانے کے لیے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نے خود کو جیل بھِجوانے کا ایک منصوبہ تیار کیا۔
گزشتہ برس اوفا میں نوکری کی تلاش میں تین روز گزارنے کے بعد وہ ایک ہوٹل میں گیا اور وہاں کے اسٹاف کو ڈرایا کہ اس کے بیگ میں بم ہے اور وہ اس جگہ کو اڑا دے گا۔ اس نے خود کو ایک کمرے میں بند کر لیا جس کے باوجود ہوتل اسٹاف نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا۔ لہٰذا وہ کمرے کی کھڑکی سے کود کر ایئر پورٹ بھاگ نکلا۔
اس کی دوسری کوشش کامیاب رہی۔ اوفا ایئر پورٹ کے ٹرمینل کے بیچ اس نے اپنا بیگ اٹھایا اور چیخنے لگا کہ اس کے پاس بم ہے، کوئی اس کے قریب نہ آئے۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی نے نوٹس کیا کہ بستے میں کوئی وائر یا بم ڈیٹونیٹر نہیں ہے، وہ اس کی جانب لپکے اور اس کو پولیس کے آنے تک پکڑے رکھا۔
نوجوان کے پاس سے کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا اور پوچھے جانے پر بتایا کہ اس نے ایسا قصداً کیا۔ نفسیاتی چیک اپ پر وہ بالکل ٹھیک معلوم ہوا۔ البتہ، اس کے منصوبے ک مطابق عدالت نے اس کو تین سال اور دو ماہ کے لیے قید کی سزا سنا دی۔
Today News
محکمہ موسمیات کا شہر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے شہر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کو معمول سے تیز ہوائیِں چلیں اور رفتار 34 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہوکر 4 کلومیٹر رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں دوسرے روز بھی شمال مشرقی(بلوچستان) کی سمت سے چلنے والی ہوائیں اثرانداز رہیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار34 کلومیٹر(19 ناٹیکل مائل ریکارڈ ہوئیں) ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب متاثر ہونے والی حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.5 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق ہفتے سے سمندر کی بند جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے اور موسم خشک رہنے جبکہ اتوار کو دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims