Today News
مسلم ملک میں 25 فروری سے 28 فروری تک چار روزہ تعطیلات مل گئیں
دنیا بھر میں ماہ مقدس رمضان کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور ایسے میں کویت کے شہریوں کو عبادات کے لیے چار مکمل دن مل گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی کابینہ نے قومی دن اور یومِ آزادی کی مناسبت سے 25 اور 26 فروری بروز بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کویت میں ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہوتی ہیں اس طرح شہریوں کو لگاتار بدھ سے ہفتے تک چار دن کی چھٹیاں مل گئیں۔
یہ فیصلہ ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر اعظم شیخ احمد العبداللہ الصباح نے کی تھی۔
فیصلے کے مطابق بدھ اور جمعرات کو تمام وزارتیں، سرکاری ادارے، پبلک اتھارٹیز اور سرکاری ادارے بند رہیں گے جب کہ اتوار یکم مارچ سے دفتری امور دوبارہ شروع ہوں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ ادارے جن کی نوعیت کے باعث خدمات کا تسلسل ضروری ہے وہ عوامی مفاد اور ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی تعطیلات کا الگ انتظام کریں گے۔
یہ تعطیلات کویت کے قومی تشخص اور آزادی کی یاد میں منائی جا رہی ہیں جنہیں ہر سال ملک بھر میں جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔
Today News
ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں مجوزہ ترمیم پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات سامنے آ گئے
اسلام آباد:
ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں مجوزہ ترمیم پر بزنس کمیونٹی کے تحفظات سامنے آ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کو ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 ترمیمی بل پر شدید تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے ملک بھر کی تاجر برادری کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ اندرونی و بیرونی تجارتی رکاوٹوں اور دباؤ کے باعث کاروباری ماحول پہلے ہی متزلزل ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اپنی آواز اٹھانے کے لیے چیمبرز آف کامرس کاروباری برادری کی آخری پناہ گاہ ہیں ۔ مجوزہ قانون سازی ضلعی سطح کے چیمبرز اور ادارہ جاتی ڈھانچے کو ختم کرکے ضلعی معیشتوں کو تباہ کر دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی چیمبرز مقامی معیشتوں کی تشکیل اور ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ تجارتی اداروں کی ایسی کوئی بھی قید دیہی برآمدات پر مبنی کاروبار کو نمائندگی سے خارج کر سکتی ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ ٹریڈ آرگنائزیشن رولز 2013 میں ترمیم سے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی اور مایوسی بڑھے گی جبکہ اس کے نتیجے میں خواتین اور ایس ایم ایز کی نمائندگی کرنے والے تجارتی اداروں پر بھی شدید اثرات پڑیں گے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی میں پیش اس مجوزہ بل کو مسترد کیا جائے اور ضلعی چیمبرز کو کام جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔
Today News
تابش ہاشمی کے پروگرام میں ایسا کیا ہوا؟ اداکارہ روتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں
پاکستان کے نامور کامیڈین ومیزبان تابش ہاشمی کے پروگرام کے دوران ایک سوال پوچھنے پر اداکارہ زارا نور عباس اچانک رونے لگ گئی اور پھر پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔
سوشل میڈیا نجی ٹی وی شو کا مقبول پروگرام کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس کی میزبانی معروف کامیڈین تابش ہاشمی کرتے ہیں۔
وائرل ویڈیو کلپ میں تابش ہاشمی کی جانب سے ایک سوال پوچھا گیا جس پر بطور مہمان پروگرام میں شریک اداکارہ زار نور عباس خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگ گئیں، بعد ازاں وہ پروگرام بھی چھوڑ کر چلی گئیں۔
پروگرام میں ایسا کیا ہوا کہ زارا نور عباس رونے لگ گئی اور آخر میں پروگرام چھوڑ کر چل پڑیں؟۔۔ pic.twitter.com/ZbtqJvjUtT
— Nadir Baloch (@BalochNadir5) February 24, 2026
وائرل ویڈیو پر صارفین بھی حیرت کا اظہار کررہے ہیں جب کہ کچھ صارفین اسے ریٹنگ کے لیے کیا جانے والا پبلسٹی اسٹنڈ بھی قرار دے رہے ہیں۔
تاہم وائرل کلپ کی حقیقت واضح نہیں ہوسکی، البتہ کچھ صارفین نے کمنٹ میں کہا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے پروگرام کے میزبان کے ساتھ مذاق کیا گیا تھا۔
وائرل ویڈیو میں میزبان ادکارہ سے سوال کرتے ہیں ’آپ کا ایک ڈرامہ تھا زیبائش جس سے آپ کو عالمی سطح پر شہرت ملی تھی اور اس حوالے سے بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے بھی ایک ٹوئٹ کی تھی، وہ کیا تھی‘؟
یہ سوال سنتے ہیں اداکارہ زارا نور عباس یکدم خاموش اور سنجیدہ ہوگئیں، اس دوران میزبان ہنستے رہے اور پوچھتے رہے کہ کیا ہوگیا کچھ تو بولیں، خاموش کیوں ہوگئیں؟
بعد ازاں، اداکارہ نے جواب دیا ’ہاں انہوں نے ٹوئٹ کی تھی اور میرے کام کا مذاق اڑایا تھا لیکن میں نہیں سمجھتی وہ اتنا مزاحیہ تھا‘، جس پر تابش ہاشمی نے پوچھا ’کیا کہا تھا، مجھے بتائیں میں جواب دیتا ہوں‘۔
زارا نور عباس نے کہا میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، اور آپ نے یہ سوال پوچھا ہی کیوں، میں نے تو منع کیا تھا کہ اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی، اس دوران تابش ہاشمی کہتے رہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا، چلیں اس کو ہم ایڈیٹ میں کاٹ دیں گے۔
تاہم، اداکارہ اچانک رونے لگ گئیں اور پھر پروگرام ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں۔
Today News
عمران خان کو جیل سے کہاں منتقل کیا جائے؟ اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر
اسلام آباد:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایک متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست سپریم کورٹ رولز 2025 رول 35 چھ کے تحت دائر کی گئی ہے۔
عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ علاوہ ازیں متفرق درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین تک رسائی،فیملی کی موجودگی میں علاج کی استدعا بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ توشہ خانہ فوجداری کیس پر سماعت ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک ملتوی کر چکا ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch