Connect with us

Today News

مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے زور پر معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے، روس کا دوٹوک اعلان

Published

on


ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے زور پر معاہدے مسلط نہیں کیے جا سکتے اور اس طرح کی پالیسی خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں سرگئی لاروف نے ایران پر امریکی حملوں کے تناظر میں کہا کہ دنیا تیزی سے ’طاقت کے قانون‘ کی طرف واپس جا رہی ہے، جہاں طاقتور ممالک اپنی مرضی مسلط کرتے ہیں جبکہ کمزور ممالک کو اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی پالیسیوں میں صرف اپنے مفادات کو ترجیح دی جا رہی ہے، جس کے باعث عالمی توازن متاثر ہو رہا ہے۔

ان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ جیسے حساس خطے میں زبردستی فیصلے یا معاہدے نافذ کرنا دیرپا امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

سرگئی لاروف نے مزید کہا کہ امریکا توانائی کے وسائل کے حصول کے لیے وینزویلا اور ایران جیسے ممالک میں دلچسپی رکھتا ہے، جبکہ دوسری جانب یورپ کو سستی توانائی سے محروم کیا جا رہا ہے، جس کے معاشی اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ عالمی تنازعات کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ایس ایل: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

Published

on


پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا۔

ویڈیو میں دونوں کھلاڑیو کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ان کے علاوہ تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور کوچ ٹم پین سمیت ملتان سلطانز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

پی سی بی نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

میرا سیاسی اور عوامی کردار مراد علی شاہ ادا کریں گے، گورنر سندھ

Published

on



کراچی:

یوم پاکستان کے موقع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔

مزار قائد پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ قیدی نمبر 804 کا مقدمہ زیر التوا ہے، عدالت انہیں چھوڑ سکتی ہے حکومت نہیں، میرا سیاسی اور عوامی کردار مراد علی شاہ ادا کریں گے۔

نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ایک قرارد کے ذریعے پاکستان کے قیام کا تعین کیا، پاکستان بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
 
نہال ہاشمی نے کہا کہ جو بنیاد ہمارے بزرگوں نے رکھی تھی اس کی منزل ابھی آگے ہے، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان عظیم قوم ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر قائد اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قائد اعظم نے ملک کی بنیاد رکھی، سندھ مسلم لیگ نے پاکستان کے قیام کی قراداد منظور کی تھی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک کو طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے ملی، فلیڈ مارشل کی قیادت کی وجہ دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہمیں اپنے اندرونی اختلافات ختم کرنے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کشمیر کے بھائی بھارت کے مظالم سے پریشان ہیں،  مسلم ممالک کے لیڈران کو چاہیے کہ وہ جنگ کے ماحول کو جلد ختم کریں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ قدرتی گیس ایک طریقہ کار کے تحت وفاق کو دی ہے، وفاق ہماری مدد کر رہی ہے، بجٹ کے حوالے سے وفاق سے اپنے حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید محترمہ اور صدر زرداری کی وجہ سے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی ملی، بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ چھوٹے لوگوں کو چھوٹی چیزیں نظر آتی ہیں، سیاسی حریف کو کہتا ہوں کہ سیاست ریاست سے بڑی نہیں ہوتی، کراچی میں ترقیاتی کاموں کے دوران سب سے زیادہ سے زیادہ مشکلات ہو تی ہیں، عید کے دن بھی ہمارے منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے منصوبوں پر اضافی اخراجات لگے سکتے ہیں، تنقید کرنے کے لیے کوئی وجہ نہیں چاہیے ہوتی، کراچی کے ترقیاتی کاموں کو امید ہے مقررہ وقت پر مکمل کریں گے، جماعت اسلامی کی تنقید کا کوئی جواب نہیں دینا چاہتا، گل پلازہ میں دوبارہ آگ خالی جگہ پر نشہ کرنے والوں کی وجہ سے لگی، نشے کرنے والوں نے تار چوری کرنے کے لیے آگ لگائی تھی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران جنگ نے ٹرمپ کو پھنسا دیا، سابق امریکی وزیر دفاع کا بڑا انکشاف

Published

on


واشنگٹن: امریکا کے سابق سیکرٹری دفاع اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک انتہائی مشکل صورتحال میں پھنس چکے ہیں، جہاں ان کے پاس مؤثر اور واضح راستہ موجود نہیں رہا۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں لیون پنیٹا نے ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھوس منصوبہ بندی کے بجائے محض قیاس آرائیوں اور غیر حقیقت پسندانہ سوچ پر انحصار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کو یہ غلط فہمی ہے کہ ان کے بیانات خود بخود حقیقت میں تبدیل ہو جائیں گے، جو کہ ایک غیر سنجیدہ طرزِ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو نشانہ بنانا ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی تھی، کیونکہ اس کے نتیجے میں عوامی بغاوت کے بجائے زیادہ سخت مؤقف رکھنے والی قیادت سامنے آئی ہے، جس سے تنازع مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

لیون پنیٹا نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا کہ امریکی انتظامیہ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے ممکنہ خطرے کے لیے پیشگی تیاری نہیں کی، حالانکہ یہ مسئلہ ماضی میں قومی سلامتی کے اجلاسوں میں بارہا زیر بحث آتا رہا ہے اور اس کے عالمی تیل منڈی پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کے پاس محدود آپشنز رہ گئے ہیں۔ ایک طرف ایران آبنائے ہرمز پر دباؤ بڑھا رہا ہے جس سے جنگ بندی مشکل ہو گئی ہے، جبکہ دوسری جانب اگر امریکا ایرانی ساحلی دفاعی نظام کو نشانہ بناتا ہے اور تیل بردار جہازوں کو راستہ فراہم کرتا ہے تو اس سے جنگ میں مزید شدت اور جانی نقصان کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

سابق امریکی سیکرٹری دفاع نے موجودہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط اور خودمختار عہدے دار کے بجائے صرف صدر کے حامی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

لیون پنیٹا نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ امریکی انتظامیہ جنگی مناظر اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشوں کی منتقلی کو تشہیری مقاصد اور فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کر رہی ہے، جو کہ غیر مہذب عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر امریکی حملے پر معافی نہ مانگنا بھی عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے اور اس سے منفی تاثر مزید مضبوط ہو رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending