Today News
مشرق وسطیٰ بحران سے پاکستان کو روزانہ لاکھوں ڈالر معاشی فائدہ ہونے لگا، مگر کیسے؟
کراچی:
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوور فلائنگ پروازوں کی تعداد میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس وقت یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر چکی ہے، جس سے پاکستان کو نمایاں مالی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اوور فلائنگ پروازوں میں اضافے کے باعث پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو یومیہ تقریباً 8 لاکھ ڈالر آمدنی ہو رہی ہے۔
جبکہ اضافی پروازوں کی وجہ سے یومیہ آمدنی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی سے قبل عام دنوں میں پاکستان کی فضائی حدود سے یومیہ 550 سے 600 پروازیں گزرتی تھیں۔
دوسری جانب بھارتی ائیرلائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود تاحال بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی ائیرلائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں جس کے باعث بھارتی پروازوں کو طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں۔
Today News
7 اسرائیلی ڈرونز مار گرائے، دشمن پر 500 سے زیادہ میزائل اور 2 ہزار ڈرونز فائر کیے، ایران
تہران:
ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے 7 اسرائیلی ڈرونز طیارے مار گرائے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ ڈرون ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کے مطابق جاری جنگ کے دوران اب تک 500 سے زائد بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جا چکے ہیں جبکہ مختلف اقسام کے 2 ہزار سے زیادہ ڈرونز بھی فائر کیے گئے ہیں۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فائر کیے گئے میزائلوں میں سے تقریباً 60 فیصد امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے گئے جبکہ 40 فیصد میزائل اسرائیلی علاقوں پر حملوں کے لیے داغے گئے۔
دوسری جانب ایرانی صدر نے جنگی صورتحال کے دوران قوم سے خطاب اور سوشل میڈیا پیغام میں کردستان کے عوام کا ایران کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ شہداء اور زخمیوں کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ایرانی صدر نے گورنرز اور مسلح افواج کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی بھی علیحدگی پسند تحریک کو سختی سے کچلا جائے اور قومی سلامتی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو ہدایت کی کہ علیحدگی پسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے اور ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے۔
Today News
امریکی فوج نے فضا اور سمندر پر کنٹرول حاصل کرنا شروع کر دیا، پینٹاگون
واشنگٹن:
امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ایران میں جاری امریکی فوجی آپریشن اب ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جبکہ میدان جنگ میں امریکی فورسز کو نمایاں برتری حاصل ہو رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری فوجی کارروائی منصوبے کے مطابق کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے اور امریکی افواج بتدریج ایرانی فضائی اور بحری حدود پر کنٹرول حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کو امریکی فوجی طاقت کے بارے میں شدید غلط فہمی تھی اور ایران کو یقین تھا کہ امریکا اس جنگ کو آگے نہیں بڑھا سکے گا تاہم حالات اس کے برعکس ثابت ہو رہے ہیں۔
پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکی فوج کے پاس جدید ہتھیاروں اور اسلحے کا وسیع ذخیرہ موجود ہے، جس کی بدولت مزید کارروائیوں کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے ایران کے اس مؤقف کو بھی مسترد کیا کہ امریکا اس جنگ میں پھنس چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی رفتار اور دورانیہ امریکا خود طے کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ تنازعہ چار ہفتے بھی جاری رہ سکتا ہے، آٹھ ہفتوں تک بھی جا سکتا ہے یا اس سے زیادہ عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی فوجی کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملوں میں تقریباً 83 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو امریکی کارروائیوں کی مؤثریت کو ظاہر کرتی ہے۔
Today News
خوارج اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جنگ افضل ترین جہاد ہے، سیکیورٹی ذرائع
راولپنڈی:
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کے صحافیوں کی آپریشن غضب للحق کے تناظر میں آئی ایس پی آر میں اہم نشست ہوئی، سکیورٹی حکام نے بتایا کہ افغان طالبان رجیم علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ بن چکی ہے، خوارج اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جنگ افضل ترین جہاد ہے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر میں خیبرپختونخوا کے صحافیوں کو مدعو کر کے افغانستان میں جاری آپریشن ضرب للحق کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق صحافیوں کو بتایا گیا کہ پاکستان کو افغانستان اور افغان عوام کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، افغان طالبان ریجیم خطے میں دہشت گردی کی مرکزی ’’پراکسی ماسٹر‘‘ کے طور پرکام کر رہی ہے، یہ ریجیم متعدد دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری سے علاقائی امن و استحکام کیلئے خطرہ بن چکی ہے، افغان طالبان رجیم کو پاکستان یا دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن غضب للحق پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کا ہی تسلسل ہے، یہ آپریشن افغان طالبان رجیم کی طرف سے دہشت گردی کی سرپرستی کے مکمل خاتمے کی قابل یقین ضمانت اور عملی اقدامات تک جاری رہے گا، ہمیں کوئی جلدی نہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صحافیوں کو بتایا گیا کہ خوارج اسلام کی ایک مسخ شدہ اور خود ساختہ اسلامی نظریے کی ترویج کر رہے ہیں، اسلام کا دہشت گردی اور خودکش حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، معصوم انسانی جانوں کا قتل عام، خواتین پر مظالم ، مساجد پر حملے اور ان کا دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہماری مذہبی اور معاشرتی روایات کے منافی ہے ایسے خودساختہ مذہبی عقائد کا پرچار کرنے والے خوارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں تمام مکتبہ فکر کے علماء نے خوارج اور ان کے سرپرستوں کے خلاف جنگ کو افضل جہاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں، سہولت کاری کے مراکز اور بارڈر سے متصل لانچنگ پیڈز کوخفیہ اطلاعات کی بنیاد پر نشانہ بنا رہا ہے، سویلین آبادیوں کو نشانہ بنانے کا تاثرحقائق کے منافی بلکہ دہشت گردی کے نتیجے میں معصوم پاکستانی جانوں کے ضیاع سے رو گردانی کے مترادف ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ طالبان ریجیم کے ہاتھوں زیر عتاب طبقات غضب للحق کو خوش آئند پیش رفت قرار دے رہے ہیں، افغان آفیشل سوشل میڈیا اکاوٴنٹس اور ان کے ہندوستانی سرپرست میڈیا کی طرف سے من گھڑہت افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، پاکستان کے اندربھی روزانہ کی بنیاد پر 200 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈآپریشنز کامیابی کے ساتھ کئے جا رہے ہیں، باہمی اتحاد اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے۔
صحافیوں کو بتایا گیا کہ ایران اور خطے کے حالات کے تناظر میں پاکستان کی سلامتی کو خطرہ قرار دینے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پاکستان تمام طاقتوں اور ممالک کے ساتھ تعمیری اور مثبت روابط پر یقین رکھتا ہے اور اپنی سالمیت اور خودمختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
-
Entertainment2 weeks ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Sports2 weeks ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition
-
Tech2 weeks ago
Hackers Can Now Empty ATMs in Pakistan Without Cards
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Trouble in the streets of Kuala Lumpur
-
Tech2 weeks ago
Apple Set to Manufacture iPhones in Pakistan: Report
-
Entertainment2 weeks ago
Meri Zindagi Hai Tu Episode 31 Disappoints Fans