Today News
مشرق وسطیٰ کشیدگی، عوام کو ٹاگٹڈ سبسڈی دینے کیلیے خاکے کی تیاری کا عمل شروع
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا ابتدائی خاکے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق اور صوبوں کے درمیان مشرق وسطی کی پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث عام آدمی کو اس کے اثرات سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈسبسڈی کے ممکنہ نظام کا ایک ابتدائی خاکہ تیار کر کے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت اور صوبوں کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سبسڈی کے طریقہ کار پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو وزارتِ خزانہ میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ (ویڈیو لنک کے ذریعے)، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، اور وزیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم ویڈیو لنک کے ذریعے نے شرکت کی اس کے علاوہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز (ویڈیو لنک کے ذریعے)، وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ جبکہ وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، آئی ٹی و ٹیلی کام کے وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں، ڈویڑنز اور ریگولیٹری اداروں کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے۔
وزیرِ خزانہ نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور واضح کیا کہ یہ اجلاس اعلیٰ سیاسی قیادت کی رہنمائی میں جاری مشاورت کا تسلسل ہے جس کا مقصد پیٹرولیم قیمتوں اور سبسڈی اصلاحات کے لئے ایک مربوط اور پائیدار حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔
انہوں نے باہمی مشاورت اور وفاق و صوبوں کے درمیان قریبی رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں عمومی سبسڈی کے نظام سے ہٹ کر ہدفی اور موٴثر معاونت کے فریم ورک کی جانب منتقلی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتوں نے اپنی انتظامی صلاحیت، دستیاب ڈیٹا اور سماجی و معاشی حالات کے مطابق مختلف تجاویز اور نقطہ نظر پیش کئے۔
شرکاء نے اس امر پر بھی غور کیا کہ معاونت کے اقدامات کو کس طرح معاشرے کے کمزور طبقات تک موٴثر انداز میں پہنچایا جائے جبکہ مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے اور مارکیٹ میں بگاڑ کم سے کم ہوسبسڈی کی فراہمی کے ممکنہ طریقہ کار، بشمول موجودہ ڈیٹا بیس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور نقد رقوم کی منتقلی کی جائے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مستقبل کی کسی بھی سبسڈی اسکیم کے ڈیزائن اور نفاذ میں شفافیت، جوابدہی اور موٴثر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنایا جائے جبکہ قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ ساتھ صوبائی سطح پر عملدرآمد میں لچک کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے ممکنہ نظام کا ایک ابتدائی خاکہ تیار کر کے تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ مزید آراء حاصل کی جا سکیں۔ صوبے اپنی تجاویز کو مزید بہتر بناتے رہیں گے تاکہ اتفاقِ رائے پر مبنی اور قابلِ عمل حل تک پہنچا جا سکے۔
وزیرِ خزانہ نے تمام شرکاء کی تعمیری شرکت کو سراہا اور حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معاشی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے کمزور طبقات کا تحفظ کیا جائے گا۔
Source link
Today News
اسرائیل ایرانی خطرات کے خلاف اہم ممالک کے ساتھ نیا اتحاد قائم کر رہا ہے، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم ممالک کے ساتھ نیا اتحاد قائم کر رہے ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظن بینجمن نیتن یاہو نے تقریر میں کہا کہ اسرائیل خطے میں اہم ممالک کے ساتھ نیا اتحاد بنا رہا ہے تاکہ ایرانی خطرے کا انسداد کیا جائے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے خطے میں نئے اتحاد کے حوالے سے ممالک کے نام نہیں بتائے اور نہ مزید تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے ایک ریکارڈ شدہ بیان میں کہا کہ ایران کے خطے میں اتحادی اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے ہیں تاہم تسلیم کیا کہ ایران اب بھی اسرائیل پر ڈرونز اور میزائل داغ رہا ہے لیکن یہ کوئی حیثیت نہیں رکھتے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اپنی عسکری مہم ایران کے خلاف مزید تیز کرے گا اور اس وقت جاری رہے گی جب ایران کی دہشت گرد حکومت کا خاتمہ نہ ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مہم ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور ہم دہشت گرد حکومت کے خاتمے کے لیے جاری رکھیں گے۔
اسرائیل کا فرانس سے دفاعی درآمدات ختم کرنے کا اعلان
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ فرانس کی پالیسیوں کے جواب میں اسرائیل فرانس سے فوجی درآمدات کم کرکے صفر کرے گا کیونکہ اسرائی کے حوالے سے اس کی پالیسیاں اشتعال انگیز ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وزارت دفاع کے ڈائریکٹرجنرل امیربرام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ فرانس سے دفاعی آلات کی خریداری صفر کی جائے گی اور وہ فنڈ بلینڈ اینڈ وائٹ پروکیورمنٹ یا اتحادی ممالک کے ساتھ خرچ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ فرانسیسی حکومت کے کئی اقدامات کے جواب میں کیا گیا ہے جو اسرائیل کے لیے جارحانہ تصور کیے جاتے ہیں۔
اسرائیل کی وزارت دفاع نے بھی فرانس پر اسرائیل کی دفاعی سرگرمیوں اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان اقدامات کو انتہائی سنجیدگی سے پرکھا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ فرانس کی جانب سے پہلے سے ہم آہنگی موجود ہونے اور وضاحت کے باوجود پابندی عائد کی گئی کہ ان کا اسلحہ یا گولہ بارود صرف ایران کے خلاف استعمال کے لیے تھا اور اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ یہ اقدام یورپ کی سلامتی کے لیے بھی سود مند ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی پارلیمنٹ کے مطابق پیرس کی جانب سے اسرائیل کو کوئی اسلحہ فروخت نہیں کیا جاتا ہے لیکن آلات دفاعی نظام میں استعمال کیے جاتے ہیں یا دیگر ممالک کو دوبارہ برآمد کیے جاتے ہیں۔
Source link
Today News
حیدرآباد، انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلے گٹر میں گر کر ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق
حیدرآباد:
ٹنڈویوسف ریلوے پھاٹک کے قریب ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈیڑھ سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بچی جس کی شناخت سمن بنت وکی کے نام سے ہوئی ہے، گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک قریب موجود کھلے گٹر میں جاگری۔
اہل علاقہ نے فوری طور پر بچی کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس گٹر کے حوالے سے متعدد بار بلدیاتی نمائندوں کو شکایات درج کروائی گئیں مگر اس کے باوجود گٹر پر ڈھکن نہیں لگایا گیا۔
شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث ایک معصوم جان ضائع ہوگئی۔
اہلِ علاقہ نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی اسی گٹر میں گر کر ایک اور بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا لیکن اس واقعے کے بعد بھی کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر کھلے گٹروں کو ڈھکنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔
Today News
ژوب، بارش سے متاثرہ چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، 6 زخمی
کوئٹہ:
بلوچستان کے علاقے گوسہ کبزئی میں بارش کے بعد ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 6 بچے زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد جاں بحق بچے اور زخمیوں کو ٹراما سنٹر ژوب منتقل کیا گیا جہاں زخمی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی بچوں کو ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ جاں بحق بچے کی میت ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔
مقامی افراد کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کچے اور بوسیدہ مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے باعث ایسے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Films Releasing In Cinemas & TV On Eid Ul Fitr 2026
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم