Connect with us

Today News

مشرق وسطی میں جنگی صورتحال، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

Published

on


پاکستان سے آج بھی دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظہبی کی 55 پرواز منسوخ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج کراچی سے دوحہ بحرین دبئی ابوظہبی نجف کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور دوحہ ابوظہبی دبئی جدہ بحرین شارجہ کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد دوحہ دبئی ابوظہبی دمام بحرین ریاض جدہ شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ اور 6 شیڈول پر ہیں۔

فیصل اباد سے مشرق وسطی کی 7 پروازوں کی آمد و روانگی متوقع ہے۔ ملتان سے دبئی جدہ شارجہ کی 16 پروازوں کا آپریشن متوقع ہے جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی دونوں پروازیں اپریٹ کی جا رہی ہیں۔

دوحہ ایئرپورٹ سے قطر ایئر کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ بحرین کی گلف ایئر کا بھی دمام ایئرپورٹ سے ہنگامی فلائٹ آپریشن جاری ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کیلئے معطل رہے گی۔

لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بھی بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث 10 بجے سے دن 1:15 تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔ 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور: راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

Published

on



لاہور:

گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسنیچر گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزمان کو بیدیاں کے علاقے سے حراست میں لیا جبکہ ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک سونپا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک روز قبل کینال پل کے قریب موٹر سائیکل پر سوار خاتون سے پرس چھینا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے جبکہ خاتون کو موٹر سائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس پی جہانداد اکرم کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے 6 موبائل فونز، پرس اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت فاروق اور جمیل کے نام سے ہوئی جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی کمی کا اعلان، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on


عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 81ڈالر کی کمی سے 4ہزار 686ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 100روپے کی  کمی سے 4لاکھ 91ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی، اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 945روپے گھٹ کر 4لاکھ 21ہزار 263روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7ہزار 684 روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 587روپے کی سطح پر آگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

مٹی کا تیل فی لیٹر 70 روپے 73 پیسے مہنگا ہوگیا

Published

on



حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر 70 روپے 73 پیسے مہنگا کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 428 روپے 74 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا جس کے باعث عوام کو ان دونوں مصنوعات میں وقتی ریلیف حاصل رہے گا، تاہم مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے سے عوام پر اضافی بوجھ پڑے گا۔

 



Source link

Continue Reading

Trending