Connect with us

Today News

مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر کے گھر کا نامعلوم چوروں نے صفایا کر دیا

Published

on



لاہور:

لاہور کے علاقے فیز 9 حیات آباد میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر نامعلوم چور نے بڑی واردات کر ڈالی۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم نے بھی شواہد جمع کر لیے ہیں جبکہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ انفلوئنسر کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے ایس ڈی پی او برکی آصف عطا کو فوری طور پر ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کے امریکی اور اسرائیل اہداف پرحملے، اہم کمانڈرز کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعویٰ

Published

on



ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97 لہر شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت مشرق وسطیٰ میں قائم اہم امریکی بیسز اور اسرائیلی اہداف کو میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے بتایا کہ اتوار کو دوپہر آپریشن وعدہ صادق 4 کی 97ویں لہر شروع کردی گئی اور نشانہ بنائے گئے اہم اہداف میں کویت میں محمد الاحمد نیول بیس کے قریب ایک مقام پر امریکی کمانڈروں اور افسران کے زیرِ استعمال ایک ٹھکانہ بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس مقام کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے انتہائی درست نشانہ لگاکر تباہ کر دیا گیا، جہاں ایمبولینسوں کی بڑی تعداد اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ دشمن افواج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ حملہ ہفتے کو متحدہ عرب امارات میں امریکی کمانڈ سینٹر اور تربیتی مرکز پر کیے گئے حملے کے بعد ہوا اور اب تک 25 افراد کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی رپورٹ ہے۔

پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ایک اسرائیلی جہاز کو متحدہ عرب امارات میں جبل علی بندرگاہ کی گزرگاہ میں بحری قادر کروز میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحری افواج نے ہفتے سے آبنائے ہرمز میں کئی جہازوں کی آمد و رفت روک رکھی ہے، ان جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں تھی، اس لیے انہیں آبی گزرگاہ کے مغربی اور مشرقی مقامات کی طرف بھیج دیا گیا۔

پاسداران انقلاب بحری فورس نے بتایا کہ خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں موجود آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کو میرین ریڈیو کے بین الاقوامی چینل 16 کے ذریعے ایرانی بحریہ کے کسی ایک اسٹیشن سے رابطہ کرنا ہوگا جبکہ جہازوں کے عملے کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ وہ جھوٹی خبروں پر توجہ دے کر اپنی سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔

یاد رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد جوابی کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت پر پابندیاں عائد کر دی ہے۔

پاسداران انقلاب نے بتایا کہ ایرو اسپیس فورس نے بیئرشیبہ میں اسرائیلی فوج کے  ایک صنعتی زون کو بھی نشانہ بنایا ہے اور واضح کیا کہ یہ کارروائی صہیونی ظالم حکومت کی ایرانی قوم کے خلاف مظالم کے جواب میں کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، لیاقت آباد میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published

on



کراچی:

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں گجر نالہ کے قریب سپرمارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گولی لگی، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد عرفان اور وقاص کے ناموں سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ کی متنازعہ پوسٹ پر امریکی سیاستدان برس پڑے، صدر کو نااہل قرار دے دیا

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز ایران کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز بیان نے نہ صرف عالمی سطح پر ہلچل مچا دی بلکہ خود امریکا کے اندر بھی شدید ردعمل کو جنم دے دیا ہے جہاں اہم سیاستدانوں نے صدر کے ذہنی توازن پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

امریکی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چک شومر نے ٹرمپ کے بیان کو ایک بے قابو پاگل شخص کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر سوشل میڈیا پر جنگی جرائم کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور اتحادیوں کو دور کر رہے ہیں جو امریکا کے وقار کے لیے نقصان دہ ہے۔

اسی طرح سینیٹر بیرنی سینڈرز نے ٹرمپ کے بیان کو خطرناک اور ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کانگریس سے فوری مداخلت اور جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل شروع کی گئی جنگ نے پہلے ہی ہزاروں جانیں لے لی ہیں اور مزید تباہی کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کابینہ میں ہوتے تو آئین کی 25ویں ترمیم پر غور شروع کر دیتے جو صدر کو عہدے کے لیے نااہل قرار دینے کا راستہ فراہم کرتی ہے۔

ریپبلکن رہنما مرجوری ٹیلر گرین جو کبھی ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی تھیں اب کھل کر مخالفت میں آ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پاگل ہو چکے ہیں اور ان کی پالیسیاں نہ صرف امریکی عوام بلکہ دنیا بھر کے معصوم لوگوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔

ان کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے بغیر جواز جنگ شروع کی اور اب اس کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز اسی صورت کھولے گا جب جنگی نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا جبکہ ٹرمپ کی دھمکیوں اور غیر مہذب الفاظ کو انہوں نے مایوسی اور غصے کا اظہار قرار دیا۔

 





Source link

Continue Reading

Trending