Connect with us

Today News

مشی خان نے گھریلو مسائل بیان کرنے پر مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہہ کو جھڑک دیا

Published

on



اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے سسرال اور شوہر کی جانب سے اذیت دینے کا انکشاف کرنے والی اداکارہ ڈاکٹر نبیہہ کے انکشافات کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے میزبان کو بھی جھڑک دیا اور ایسے معاملات گھروں کے اندر حل کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر نبیہہ نے گزشتہ روز مشہور اداکارہ فضاعلی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی ٹھیک نہیں چل رہی ہے، اپنے سسرال کے ساتھ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں مینٹل ٹارچر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حارث کھوکھر نے اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تنگ نظری میں مبتلا ہے اور شکی مزاج خاتون ہیں۔

مشی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈاکٹرنبیہہ کے ٹی وی شو پر کیے گئے انکشافات کو پاگل اور ٹی وی پر دکھایا جانے والا مواد بھی فضول قرار دے دیا۔

انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ‘یہ کیا ٹرینڈ چل رہا ہے، ابھی رمضان المبارک کا اتنا پاک مہینہ شروع ہوا ہے اور ٹیلی ویژن کھولیں تو آپ کو اس طرح کے شوز دیکھنے کو ملتے ہیں، جس میں اپنے ذاتی مسائل جو ذاتی گھر کے مسائل ہیں، یوں عوام میں لا کر اس طرح بات کرنا اور اس کو ڈرامائی انداز دینا اور ایسے ظاہر کرنا جیسے پتا نہیں اللہ معاف کرے کیا ہوگیا’۔

مشی خان نے کہا کہ ‘ڈاکٹر صاحبہ پلیز آپ اپنے گھریلو معاملات ہیں اس کو ٹی وی پر لا کر اس طرح عوامی میدان میں لا کر آپ نے عجیب حالت بنائی ہے اور رمضان میں اس طرح کے شوز کی ایسی کلپس ہیں، پلیز آپ لوگ خیال کریں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘میزبان کو بھی خیال کرنا چاہیےکہ اتنے پاک مہینے میں اس طرح کی چیزیں آن ایئر کرنا انتہائی بری بات ہے، آپ لوگوں کو اپنے گھریلو مسائل گھر میں سلجھانے چاہئیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ایک ایک طرف بیان دے رہا ہے اور دوسرا ایک اور بیان دے رہا ہے، اب ہمارے ٹیلی ویژن میں رمضان نشریات کا یہ اسٹینڈرڈ ہوگیا ہے، یہ دیکھنے کو مل رہا ہے، چینل کے مالک کو بھی خیال کرنا چاہیے، اس طرح کا مواد کیوں اور کیسے نشر کیا گیا جب لوگ بیٹھ کر ٹی وی دیکھ رہے ہوتے ہیں’۔

مشی خان نے کہا کہ ‘ہمیں شرمندہ ہونا چاہیے کہ یہ معیار ہوگیا ہے اور اس طرح کا پاگل پن والا مواد پیش کر رہے ہیں’۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یاد رہے کہ ڈاکٹر نبیہہ نے چند ماہ قبل اپنے پرانے دوست حارث کھوکھر کے ساتھ شادی کی تھی، جس کو میڈیا میں بھرپور کوریج ملی اور کئی انٹرویوز بھی دیے تھے جبکہ شادی سے قبل ان کے مردوں کے حمایت میں دیے گئے بیانات بھی وائرل ہوئے تھے۔

مشی خان کا بیان سوشل میڈیا میں زیربحث

سوشل میڈیا پر مشی خان کے بیان پر صارفین نے بھی اظہار خیال کیا اور کسی نے کہا کہ فضا ایک اداکارہ ہیں اور نبیہہ ایک اوور ایکٹر ہیں، دوسرے نے کہا آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں، اب رمضان ٹرانسمیشن ایک ڈراما ہے اور یہ ریٹنگ کا معاملہ ہے۔

ایک خاتون نے لکھا کہ میں ڈر گئی تھی یہ ہو رہا ہے، بس اللہ ایسے لوگوں کو ہدایت دے، ایک اور صارف نے کہا ہاں لیکن عام لوگ کون سے معصوم ہیں، ہر گھر کی کہانی ہے، دو سال تک سب کو یہی سامنا کرنا ہوتا ہے، ابھی تو صرف دو ماہ ہوئے ہیں۔

انسٹاگرام پر صارفین نے کہا کہ بالکل اپنا بہت تماشا بنایا خود ہی، خاص طور پر فضا علی اوور ایکٹنگ کر کے اور تماشا بنا رہی ہے۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

foreign debt interest 2025 3.59 billion dollar federal finance ministry

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر ہیں جبکہ مالی سال 2022 میں سود کی ادائیگی 1.99 ارب ڈالر جبکہ 2025 میں 3.59 ارب ڈالر ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا بیرونی قرض زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی ہے، مجموعی بیرونی قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر ہیں، جس میں بیرونی حکومتی قرض کا حجم تقریباً 92 ارب ڈالر اور بیرونی عوامی قرض کا 75 فیصد حصہ کثیرالجہتی اور دوطرفہ رعایتی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بیرونی قرضوں پر اوسطاً تقریباً 4 فیصد سود ادا کر رہا ہے اور اس حوالے سے 8 فیصد کا دعویٰ گمراہ کن ہے، مالی سال 2022 میں سود کی ادائیگی 1.99 ارب ڈالر جبکہ 2025 میں 3.59 ارب ڈالر ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سود کی ادائیگیوں میں 84 فیصد اضافے کی رپورٹ درست نہیں ہے جبکہ اصل اضافہ 80.4 فیصد ہے، جس میں آئی ایم ایف کو 1.50 ارب ڈالر ادائیگی سمیت 580 ملین ڈالر سود شامل ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کو 1.54 ارب ڈالر، عالمی بینک کو 1.25 ارب ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے تحت 1.56 ارب ڈالر اور 94 ملین ڈالر سود کی مد میں ادائیگی کی گئی ہے، بیرونی کمرشل قرضوں کی مد میں تقریباً 3 ارب ڈالر ادائیگی، 327 ملین ڈالر سود شامل ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا کہ سود میں اضافہ صرف قرضوں کے حجم میں اضافے کی وجہ سے نہیں ہے،  2022-23 میں زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے کم ہو گئے تھے تاہم آئی ایم ایف ای ایف ایف پروگرام اور کثیرالجہتی فنڈنگ سے ذخائر کی بحالی ممکن ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ عالمی شرح سود میں اضافے سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھا، امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود 5.25 تا 5.50 فیصد تک بڑھائی تھی تاہم حکومت ذمہ دارانہ قرض انتظام اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

خیبرپختونخوا حکومت کو رمضان المبارک کا چاند کتنے کا پڑا؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

Published

on



مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کردیے جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کا 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی مںظوری لی جائے گی۔

صوبائی کابینہ ایجنڈے میں گندم ذخیرہ کرنے کی پالیسی اور خواتین ہراسانی قانون میں ترامیم بھی شامل ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈی آئی خان موٹروے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسی طرح رمضان سپورٹ پروگرام، اقلیتی طالب علموں کے لیے خصوصی فنڈزکی مظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پشاور پولیس کی کارروائی، افغان تاجر کو اغوا کرنے والا گینگ گرفتار، مغوی بازیاب

Published

on



پشاور پولیس نے کپڑے کے افغان تاجر کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرکے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی شہید گلفت حسین پولیس نے کی جس میں مغوی  تاجر نیاز ولی ولد یار محمد کو بازیاب کرایا گیا۔

اغوا کار گینگ سے حساس اداروں کے جعلی سروسز کارڈز، سیکیورٹی فورسز کی وردی، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہوئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان میں افتخار ولد مقرب خان سکنہ ورسک روڈ، محمد عمر ولد خان سید سکنہ لنڈی کوتل ضلع خیبر اور فرمان اللہ ولد گل نبی سکنہ ضلع چارسدہ شامل ہیں۔ 

ملزمان اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ظاہر کرکے افغان شہریوں کو اغواء کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء برائے تاوان، جعلسازی، دہشت گردی، راہزنی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending