Connect with us

Today News

مصطفیٰ کمال نے عمران خان کی آنکھ سے متعلق سوال پر خاموشی اختیار کرلی

Published

on


میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے میں سوال کے جواب میں خاموشی اختیار کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر جو پزیرائی ہوئی اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے سے کئی گناہ بڑے دشمن کی پاکستان پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا، پہلی مرتبہ پاکستان کی خارجہ پالیسی ہے سب معترف ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کے جنگ جیتنے کی تصدیق کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جیت کو تسلیم کیا گیا اور پاکستان نے اپنی برتری کو بہترین طریقے سے مارکیٹ کیا۔

تاہم کسی صحافی کی جانب سے جب بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر صرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات  ہی بات کریں گے۔ یہ ایک حساس معاملہ ہے میرے خیال میں اس کی خبرایک جگہ سے جانی چائیے۔ اس  لئے میں نے اس پر بات نہیں کی اور نہ ہی میں بات کروں گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سعودی سفیر کا پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلیے مکمل حمایت کا اعادہ

Published

on


پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فٹبال میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے کہا کہ سعودی حکومت کے مسلسل تعاون پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تربیتی پروگرامز اور دوستانہ میچز فٹبال کو نئی رفتار دیں گے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون میں اضافہ کھیل کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Published

on



عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

جمعہ 20 فروری کو بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 037ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار 500روپے کے اضافے سے 5لاکھ 26ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ کے ساتھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 144روپے بڑھ کر 4لاکھ 51ہزار 356روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 170روپے کے اضافے سے 8ہزار 574روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 145روپے کے اضافے سے 7ہزار 350روپے کی سطح پر آگئی۔



Source link

Continue Reading

Today News

Strong Winds in Karachi; What Weather to Expect Over the Next 24 Hours?

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں معمول سے تیز ہوائیں چل پڑیں، ہوا کی رفتار 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے چلنے ہوائیں انتہائی خشک ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 35 فیصد تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ رات شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending