Connect with us

Today News

مفتی نعمان نعیم کی کامران ٹیسوری سے الوداعی ملاقات، عوامی خدمات کو خراج تحسین

Published

on



کراچی:

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے عہدہ چھوڑنے کے بعد جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے گورنر ہاؤس میں ان سے الوداعی ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران مفتی نعمان نعیم نے کامران خان ٹیسوری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھول کر ایک نئی روایت قائم کی۔ عوامی فلاح اور آئی ٹی تعلیم کے فروغ کے لیے ان کے اقدامات قابلِ تعریف ہیں۔

معروف مذہبی اسکالر مفتی نعمان نعیم کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کا دور گورنر ہاؤس کی تاریخ میں ایک عوامی دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے نئے نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بھی عوامی فلاح کے اقدامات کو جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر مفتی نعمان نعیم نے کامران خان ٹیسوری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کے لیے کامیابی اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے چین سے بھیک مانگ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

Published

on


ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس میں کئی خامیاں موجود ہیں، جس کے باعث یہ تحفظ فراہم کرنے کے بجائے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ امریکا اور ان کے اتحادیوں کو باہر نکالیں کیونکہ ان کی توجہ صرف اسرائیل کے مفادات کے تحفظ پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے نزدیک امریکا اور اس کے اتحادیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے لیے کھلا ہے۔

عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا نے جمعے کے روز راس الخیمہ اور دبئی کے قریب سے حملے کیے اور پڑوسی ممالک کی سرزمین سے ہائی موبیلیٹی راکٹ سسٹم داغے جا رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

Published

on


ایران نے خلیج میں کشیدگی کے باوجود بھارت کے دو بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جہازوں پر تقریباً 92 ہزار ٹن مائع گیس (ایل پی جی) لدی ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ایران نے ترکیہ کے ایک بحری جہاز کو بھی اسی راستے سے گزرنے کی اجازت دے چکا ہے۔

ترکیہ کے جہاز کو اجازت ملنے کے بعد فرانس اور اٹلی نے بھی اپنے جہازوں کو خلیج سے محفوظ نکالنے کے لیے ایران سے براہ راست رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل و گیس کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، جہاں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز 

Published

on


وزیراعلیٰ پنجاب کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت  انٹرنیز کو ماہانہ 60 ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ 

کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو حکومت پنجاب کی طرف سے 3ماہ کے بعدانٹرن شپ سر ٹیفکیٹ بھی ملے گا۔ کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50فیصد نشستیں مخصوص ہیں۔

کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہوگا، کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرنرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا جبکہ کلائمٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا۔

کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت بھی موجود ہے جس کے تحت نوجوان epd.punjab.gov.pk/climateinternship پر 29مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں-

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے- ہر نوجوان کلائمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے-





Source link

Continue Reading

Trending