Connect with us

Today News

ملائشیین فٹبال فیڈریشن کو جعلی دستاویزات پر کھلاڑیوں  کو کھلانا مہنگا پڑ گیا

Published

on



ملائشیین فٹبال فیڈریشن کو جعلی دستاویزات پر کھلاڑیوں  کو کھلانا مہنگا پڑ گیا۔

ایشین کوالیفائنگ راونڈ سے چھٹی کے ساتھ پچاس ہزار ڈالر جرمانہ بھی ہوگیا، ملائیشیا نے سات غیرملکی کھلاڑیوں کو جعلی دستاویزات بناکر شہریت دےکر ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق  ایشین فٹبال کیفیڈریشن  نے ملائشین فٹبال فیڈریشن کو اپنے فیصلے سےآگاہ کردیاہے جس کے تحت ملائیشیا نے اے ایف سی ڈسپلنری اور ایتھکس  رولز  چھپن کی خلاف ورزی کی ہے۔

اس بنا پر نیپال اور ویتنام کے خلاف اے ایف سی کوالیفائر میں جن میچز میں ملائیشیا نے کامیابی پائی تھی، اس کے نتائج کو بدل کر فیصلہ تین صفر سے  ویتنام اور نیپال کو فاتح قرار دے دیا گیاہے۔

میچز سے محروم کرنے کے ساتھ ملائیشیا کی فٹبال فیدریشن کو ایک لاکھ چھیانوے ہزار ایک سو ایک انیس ملائیشین رنگٹ جرمانہ بھی کیاگیاہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ: کراچی وائٹس نے سیالکوٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Published

on



قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں کراچی وائٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیالکوٹ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

پشاور میں جاری میچ میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے۔ سیالکوٹ کی جانب سے حسن نواز نے 43، خواجہ ارحم نے 40 جبکہ علی افضل نے 26 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

کراچی وائٹس کی جانب سے باؤلنگ میں محمد اصغر نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ میر حمزہ، ثاقب خان اور دانش عزیز نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹس نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف 15ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کراچی وائٹس کی جیت میں عبداللہ شفیع نے 88 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سعود شکیل نے 46 رنز بنائے۔

سیالکوٹ کی جانب سے باؤلنگ میں اسامہ میر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حمزہ نظر اور صفیان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ کراچی وائٹس کی ٹیم قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں وہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

’اسپائیڈر مین 4‘ کا منفرد ٹریلر؟ ٹام ہالینڈ کا مداحوں کو سرپرائز

Published

on



ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے اپنی نئی فلم ’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کے ٹریلر کی ریلیز سے متعلق ایک دلچسپ اشارہ دے کر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور فلم کی ٹیم ٹریلر کی ریلیز کے لیے کچھ بالکل نیا اور منفرد کرنے جا رہے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں ٹام ہالینڈ کا کہنا تھا کہ ان فلموں کے آغاز سے ہی مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور سپورٹ ملی ہے، اور اسی کمیونٹی کی بدولت اسپائیڈر مین کو یہ مقام حاصل ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی محبت کے اظہار کے لیے وہ ایک ایسا قدم اٹھانے جا رہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اداکار نے مزید بتایا کہ وہ نیویارک سٹی میں مداحوں کے ساتھ مل کر اس ٹریلر کو جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ مداحوں کے لیے ہے اور اس کا مقصد سب کو ایک ساتھ جوڑنا ہے۔ ان کے اس پیغام کے بعد شائقین میں بے حد جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور وہ بے صبری سے اس نئے انداز کا انتظار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی دلچسپ ردعمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ ٹریلر ریلیز کرنے کا بالکل نیا طریقہ ہوگا، جبکہ دوسرے نے پیشگوئی کی کہ یہ انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دے گا۔

واضح رہے کہ ’’اسپائیڈرمین: برانڈ نیو ڈے‘‘ کی ہدایتکاری ڈسٹن ڈینئل کریٹن نے کی ہے اور یہ فلم 31 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

بچی نے پیسے جمع کرکے دکان خرید لی، اپنی ماں کو ہی ملازم رکھ لیا

Published

on



عام طور پر 12 سال کی عمر میں بچے کھیل کود اور تعلیم تک محدود ہوتے ہیں، لیکن چین کے ایک صوبے میں ایک کم عمر بچی نے اپنی سمجھداری اور کاروباری ذہن سے سب کو حیران کر دیا۔ 

لی یوئی نامی اس بچی نے اپنی جمع پونجی سے دکان خرید کر نہ صرف کاروبار شروع کیا بلکہ اپنی والدہ کو تنخواہ پر کام بھی دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی چین کے صوبے جیانگشی سے تعلق رکھنے والی لی یوئی نے گزشتہ چند برسوں کے دوران چینی نئے سال پر ملنے والی رقم کو خرچ کرنے کے بجائے بچت میں تبدیل کیا۔ اس نے تقریباً 44 ہزار یوآن، یعنی پاکستانی کرنسی میں 17 لاکھ روپے سے زائد رقم جمع کی اور اسے کسی کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا۔

بچی کا خیال تھا کہ بینک میں رقم رکھنے سے حاصل ہونے والا منافع بہت کم ہوتا ہے، اس لیے اس نے مختلف مواقع تلاش کرنے شروع کیے۔ اسی دوران اسے ایک اسٹیشنری شاپ فروخت کےلیے دستیاب نظر آئی، جسے اس نے خریدنے کا فیصلہ کرلیا، حالانکہ اس کی والدہ نے اسے ممکنہ نقصان سے خبردار بھی کیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق فروری میں چینی نئے سال کے موقع پر لی یوئی نے دکان کو نئے سامان سے بھر کر باقاعدہ کاروبار کا آغاز کیا۔ مارچ میں اسکول کھلنے کے بعد اس نے اپنی والدہ کو ماہانہ 3 ہزار یوآن تنخواہ پر ملازم رکھ لیا، جو اب روزمرہ کے امور سنبھالتی ہیں۔

بچی خود کاروبار کے اہم فیصلے کرتی ہے، سپلائرز سے بات چیت کرتی ہے، قیمتیں طے کرتی ہے اور حکمت عملی بناتی ہے۔ وہ روزانہ صبح دکان کھولتی ہے، سامان کا جائزہ لیتی ہے اور پھر اسکول چلی جاتی ہے۔ اسکول کے بعد وہ دکان پر آکر ہوم ورک بھی کرتی ہے اور شام ساڑھے آٹھ بجے تک اپنی والدہ کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

لی یوئی نے جدید تقاضوں کو سمجھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز کا استعمال بھی خود سیکھ لیا ہے تاکہ کاروباری امور کو بہتر انداز میں چلا سکے۔ جب کچھ عرصہ قبل دکان کی آمدنی میں کمی آئی تو اس نے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد اشیا کی قیمتیں تقریباً 50 فیصد کم کرنے سے خریداروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اگرچہ بچی نے اپنی آمدنی کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم بتایا جاتا ہے کہ اس نے دکان پر لگائی گئی ابتدائی سرمایہ کاری واپس حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی مرحلے پر بیٹی کی تعلیم متاثر ہوئی تو وہ کاروبار فوری طور پر بند کردیں گی۔



Source link

Continue Reading

Trending