Connect with us

Today News

ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی

Published

on


ملتان سلطانز کے کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز ٹیم کی نئے مالک کے ساتھ واپسی ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے باقاعدہ اعلان سلمان نصیر، حمزہ مجید اور گوہر شاہ نے  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

سلمان نصیر اورحمزہ مجید نے واضح کیا کہ پی سی بی اور پی ایس ایل کی منظوری سے سی ڈی وینچرز کے گوہر شاہ کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ ہوگئی ہے۔

گوہر شاہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے اور ٹیم کا نیا نام اب ملتان سلطانز ہوگا، نام کی تبدیلی کے ساتھ اس کی ویلیو اب ایک ارب پچاسی کروڑ سے بڑھ کر دو ارب روپے سالانہ ہوگئی ہے۔

حمزہ مجید نے گوہر شاہ کے ساتھ شئیرنگ فارمولا کی تفصیلات خفیہ رکھتے ہوئے کہا کہ ان معاملات کو میڈیا میں نہ لانے پر بات ہوئی ہے، گوہر شاہ کا جذبہ اور جنون مجھ سے کہیں زیادہ ہے۔

سلمان نصیر کے مطابق گوہر شاہ نے سی ای او بننے کے بعد فرنچائز کانام تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

گوہر شاہ نے کہا کہ ملتان سلطانز کو خریدنے کے لیے دس سال بھی انتظار کرنا پڑتا تو ضرور کرتا تاہم خوش قسمتی سے اب اسی سال ہی یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔ سیالکوٹ اسٹالینز فینز بھی ہمارے دل کے قریب رہیں گے۔

گوہر شاہ کے مطابق ٹیم سلیکشن سے مطمئن ہوں، اگلے سال جہاں ضروری ہوا ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچیں گے۔ ہم نے اپنا کوچنگ اسٹاف بھی رکھا ہوا ہے جو بہترین کوچز پر مشتمل ہے۔

ملتان سلطانز کے فینز سے اپیل ہے کہ ان کی ٹیم ان کو واپس مل گئی ہے، خوشیاں منائیں اور بھرپور سپورٹ کریں۔

علی ترین کے ساتھ تعلقات کے سوال پر گوہر شاہ نے کہا کہ وہ ہمارے دوست ہیں، ان کو میچز دیکھنے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔ وہ بھی ملتان سلطانز کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے تھے ہماری بھی یہ ہی خواہش ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

لاہور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا

Published

on


لاہور پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں ہنی ٹریپ گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کچہری میں نوجوان نے ہنی ٹریپ میں پھنسنے کی شکایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں دی گئی یقین دہانی عملی اقدام میں بدل ڈالی جس کے تحت ڈی آئی جی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے  ملزمان گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی۔
 
ہنی ٹریپ میں ملوث ملزمان مصباح، اسد اور احمد کرفتار کر لیا گیا۔ ملزمہ مصباح فیس بک پر کے پی کے نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتی تھی۔ ویڈیو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی جاتیں۔ 

ملزمان اسکرین ریکارڈنگ سے نیم عریاں ویڈیوز محفوظ کر کے بھتہ وصول کرتے، ملزمان نے جعلی موبائل اکاؤنٹس پر رقم منتقل کروانے کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان کے موبائل فونز سے درجنوں متاثرین کا ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر اجنبی افراد سے محتاط رہیں، نامعلوم افراد کی ویڈیو کال ہرگز وصول نہ کریں۔ شہری ذاتی تصاویر اور معلومات کسی سے شیئر نہ کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ بلیک میلنگ کی صورت میں فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے گینگ گرفتاری پر متعلقہ ٹیم کو شاباشی اور نقد و تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم سے حکومتی قانون سازی پر تحفظات کا اظہار

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی پارلیمان میں قانون سازی کے معاملے کو لے کر ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی وفد نے وزیراعظم کو حکومتی قانون سازی پر اپنے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان پیلپز پارٹی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے. ملکی تعمیر و ترقی کیلئے اہم فیصلوں میں پیپلز پارٹی نے حکومت کا ہر قدم پر ساتھ دیا جس پر اسکے مشکور ہیں۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی اور اجلاس میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا

وفد میں سینیٹر شیری رحمن، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے. 

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ  بھی شریک تھے.

وزیراعظم نے حکومتی رہنماؤں کو قانون سازی کے عمل میں اتحادی جماعت کو اعتماد میں لینے کی ہدایا جاری کردیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطیٰ جنگ: فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خارجہ

Published

on



اسلام آباد:

مشرق وسطیٰ کی سورتحال پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اہم بیان سامنے آگیا۔

سینیٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ 28 فروری کو پاکستان نے اس صورتحال پر پہلا ری ایکشن دیا، پھر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر آگئی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک خبر پر بیان جاری کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جب جون میں حملہ ہوا تھا ایران پر ہم نے تب بھی معاملات سلجھانے کی کوشش کی تھی۔ ایران پر حالیہ حملے کے بعد پاکستان نے بیک ڈور میں رہ کر معاملہ سلجھانے کی کوشش کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں میں کئی ممالک سے پاکستان رابطہ کر چکا ہے، کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طریقے ڈپلومیسی کو مذاکرات پر لایا جائے، ڈائیلاگ کے زریعے افہام و تفہیم کا معاملہ نکل آئے گا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ اومان کے وزیر خارجہ سے رات گئے میری بات ہوئی،  ایران ہمارا ہمسایہ ملک مسلمان بھائی ملک ہے، جو معلومات یہاں دے رہا ہوں یہ ہم نے میڈیا کو بھی نہیں دیں۔





Source link

Continue Reading

Trending