Today News
ملک میں اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بتایا ہے کہ نیشنل ایڈز پروگرام کے تحت فی مریض سالانہ تقریباً 300 تا 500 امریکی ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں اور اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں۔
قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صحت کے شعبے سے متعلق ریگولیٹری اور پالیسی امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران ملک میں ایچ آئی وی کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے وزارت کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ میں خامیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا کہ طلب کردہ متعدد تفصیلات رپورٹ میں شامل نہیں کی گئیں جن میں صوبہ بلوچستان سے متعلق ایچ آئی وی کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ نیشنل ایڈز پروگرام کے تحت فی مریض سالانہ تقریباً 300 تا 500 امریکی ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں، ارکان نے نشان دہی کی کہ سندھ اور پنجاب سے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ایچ آئی وی مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جو تقریباً 75 فیصد بنتے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے وضاحت کی کہ اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ 19-208 میں 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2024 کے پہلے نو ماہ میں 9 ہزار 700 کیسز سامنے آئے، کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ نشتر اسپتال میں ایچ آئی وی مثبت قرار دیے گئے 31 مریضوں کے علاج کی پیش رفت سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
مزید برآں ضلع سرگودھا (کوٹ مومن) میں 19-2018 کے دوران رپورٹ ہونے والے 5 ہزار کیسز میں سے 669 کیسز کا ڈیٹا بھی دستیاب نہیں تھا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2019 میں 24 ہزار مریض علاج کے لیے رجسٹر ہوئے، کمیٹی ارکان نے اعتراض کیا کہ طلب کردہ اعداد و شمار اور اسباب سمیت متعدد پہلو وزارت کی رپورٹ میں مناسب طور پر شامل نہیں کیے گئے۔
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وضاحت کی کہ وزارت کی جانب سے ٹیسٹنگ سینٹرز کی تعداد 24 سے بڑھا کر 127 کرنے کے نتیجے میں زیادہ افراد کی اسکریننگ ہوئی، جس سے کیسز کی نشان دہی میں اضافہ ہوا۔
وزارت نے آگاہ کیا کہ ملک بھر میں اسکریننگ اور آگاہی اقدامات جاری ہیں جبکہ پروگرام سے متعلق امور، فنڈز اور نگرانی کے نظام سے متعلق تفصیلات آئندہ بریفنگ میں فراہم کی جائیں گی۔
چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل مجموعی پیش رفت رپورٹ پیش کی جائے، این جی اوز کو دی جانے والی فنڈنگ، پروگرام پر عمل درآمد بالخصوص ایچ آئی وی سے متعلق امور اور منصوبہ جاتی آپریشنل بریفنگ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے۔
وزیر صحت نے کہا مفروضے کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی کے تین لاکھ مریض ہیں، گلوبل فنڈ 25 فیصد فنڈ گورنمنٹ کو 75 فیصد فنڈ این جی اوز کو دیا جا رہا ہے، ابھی آپ کو کیسز اور زیادہ ملیں گے، 90 فیصد لوگ میڈیکل وجوہات پر ڈی پورٹ ہو رہے ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں کی اسکریننگ ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ایک ہی جگہ پر بچوں میں مرض پایا گیا جہاں غلط سرنجز لگائی گئیں،کراچی بنارس کے علاقے میں 70 مریضوں میں تشخیص ہوئی اور ڈی جی ہیلتھ کو کراچی بھیجا۔
پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل آرڈیننس کے حوالے سے وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جنگ ابھی جاری ہے اور انہوں نے ہار نہیں مانی اور تجویز دی کہ اس معاملے کو آئندہ ان کیمرہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے۔
وزیر صحت نے کہا کہ نرسنگ کونسل کا اتنا بڑا مافیا ہے، ملک کا تماشا ہے،کتنا بڑا اسٹیک ہے معتبر نام انگلی پکڑ کر چلتے ہیں اور عدالت نے بغیر سنے حکم امتناع دیا ہے، اراکین کمیٹی نے کہا کہ ایکٹ میں تجویز دینا چاہتے ہیں۔
رکن کمیٹی شازیہ سومرو نے ذرائع کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا کہ نئی تشکیل شدہ کونسل میں گلگت بلتستان اور بلوچستان سے بعض ارکان کے پاس جعلی ڈگریاں ہیں اور مطلوبہ اہلیت موجود نہیں، جس پر کمیٹی نے معاملے کی چھان بین کی ہدایت کر دی۔
وزارت کے بجٹ کے حوالے سے مصطفی کمال نے کہا کہ مجھ سے قبل 21 ارب روپے بجٹ تھا، جب مجھے وزارت ملی تو ہمیں صرف 14 ارب روپے بجٹ میں دیے گئے،کوئی نئی اسکیم گزشتہ سال پاس نہیں کی گئی، تین ہفتے قبل تین ارب روپے کی اسکیمیں مںظور کی گئی ہیں۔
اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی کارکردگی اور نگرانی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ارکان نے کلینیکل نگرانی اور نفاذ کے اقدامات سے متعلق پیش رفت، رپورٹنگ میں تاخیر اور نامکمل معلومات پر تشویش کا اظہار کیا، وزارت نے بتایا کہ بعض امور مزید جائزہ اور وقت کے متقاضی ہیں۔
Source link
Today News
محکمہ موسمیات کا شہر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے شہر میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کو معمول سے تیز ہوائیِں چلیں اور رفتار 34 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہوکر 4 کلومیٹر رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر میں دوسرے روز بھی شمال مشرقی(بلوچستان) کی سمت سے چلنے والی ہوائیں اثرانداز رہیں، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار34 کلومیٹر(19 ناٹیکل مائل ریکارڈ ہوئیں) ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب متاثر ہونے والی حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر4 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 31.5 ڈگری رہا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق ہفتے سے سمندر کی بند جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے اور موسم خشک رہنے جبکہ اتوار کو دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔
Source link
Today News
اسلام آباد میں ڈولفن پولیس اہلکاروں کا مرد اور خاتون پر تشدد، ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد: وفاقی پولیس کے ڈولفن اسکواڈ کے اہلکاروں کی جانب خاتون سمیت مرد پر تشدد کیا گیا ہے جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مارگلہ کی حدود ایف 8 میں ڈولفن اہلکاروں نے شہری پر تشدد کیا جس کی ایک ویڈیو سامنے آئی۔
ڈولفن اہلکاروں نے شہری اور اس کی بیوی کو ایف ایٹ میں ان کے گھر کے باہر روکا، اہلکاروں کی جانب سے شناختی کارڈ چیک کرنے پر تلخ کلامی ہوئی اور پھر اہلکاروں نے خاتون و مرد پر تشدد کیا۔
اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں نے شہری کو اس کی بیوی کے سامنے پیٹ ڈالا، آئی جی کا نوٹس، تمام اہلکار معطل، بتایا جا رہا ہے شہری کی جانب سے شناختی کارڈ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی۔۔!! pic.twitter.com/sTtgoZIudJ
— Khurram Iqbal (@khurram143) February 20, 2026
آئی جی اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے شہری اور خاتون پر تشدد کرنے والے اہلکاروں کو معطل کردیا۔
آئی جی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوچکی ہے۔
Source link
Today News
کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی کراچی زون کے مطابق کراچی کے ہوائی اڈے پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کو ایتھوپیا سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا، مسافروں کو مشتبہ سرگرمیوں پر حراست میں لے لیا گیا ہے جو وزٹ ویزوں پر افریقی ممالک گئے تھے، ملزمان ایجنٹس کے ذریعے غیر قانونی راستوں سے تنزانیہ سے زیمبیا اور زمبابوے کے ذریعے جنوبی افریقہ پہنچے۔
ترجمان نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک میں گجرات، سیالکوٹ اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ایجنٹس ملوث ہیں، ایجنٹس نے لاکھوں روپے اور ہزاروں امریکی ڈالر وصول کر کے مسافروں کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر مجبور کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دوران سفر زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں مقامی پولیس نے پانچوں مسافروں کو گرفتار کر کے جیل بھیجا اور سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ایجنٹس نے جنوبی افریقہ کے بعد اسپین بھجوانے کے نام پر بھی خطیر رقوم طلب کیں، تمام مسافروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech4 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims