Connect with us

Today News

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ، وزیراعظم کو خط

Published

on



اسلام آباد:

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس پر آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس کو مطلوبہ مقدار میں تیل فراہم نہیں کیا جا رہا۔

پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ آرڈرز دینے کے باوجود آئل سپلائی تاخیر کا شکار ہے اور ٹینکرز گھنٹوں انتظار پر مجبور ہیں۔ خط کے مطابق اس صورتحال کے باعث مصنوعی قلت پیدا ہونے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلنے کا خدشہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل کمپنیوں کو کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے سے قبل مشاورت کا پابند بنایا جائے۔

پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی فوری طور پر بہتر بنانے کی اپیل بھی کی ہے تاکہ ممکنہ قلت اور عوامی پریشانی سے بچا جا سکے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

رکشہ پارک کرنے پر گولیاں چل گئیں، ویڈیو وائرل

Published

on



لاہور:

ہربنس پورہ میں رکشہ پارک کرنے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

واقعے کی موبائل فون سے بنی ہوئی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں فائرنگ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق جمیل عرف بھیا اور سلمان کے درمیان اسٹینڈ پر رکشہ لگانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد جمیل اپنے ساتھی اشفاق کے ہمراہ دوبارہ موقع پر پہنچا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم اشفاق نے موقع پر پہنچتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اشفاق کی فائرنگ سے خادم حسین کی ٹانگ پر گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ فروری میں ریکارڈ محصولات اکٹھے کر لیے

Published

on



پنجاب ریونیو اتھارٹی کی تاریخ میں پہلی بار ماہ فروری میں 75 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال فروری میں 41 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا۔ گزشتہ سال فروری میں 23 اعشاریہ 6 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے۔

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں صوبہ بھر کے افسران نے ویڈیو لنک سے شرکت کی اور بہترین کارکردگی پر شاباش دی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کے نتائج واضح ہو رہے ہیں۔ جدید اصلاحات کے نفاذ اور شفاف ٹیکس کولیکشن سسٹم کی بدولت اضافہ ممکن ہوا۔

صوبائی محصولات میں اضافہ، مالی استحکام اور ترقیاتی و فلاحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کا ضامن ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کوہستان مالیاتی اسکینڈل کا ایک اور ملزم نجی کمپنی کا مالک گرفتار

Published

on



پشاور:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم نجی کمپنی کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بختیار خان کوہستان اسکینڈل میں ملوث ہے اور اسے تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق گلگت سے ہے اور وہ ایک نجی کمپنی کا مالک ہے جبکہ اس نے ایک فرضی کمپنی بھی قائم کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو مختلف مدات میں ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں جن کی بنیاد پر اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

نیب ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے اس کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔





Source link

Continue Reading

Trending