Today News
ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات اور کل بارشوں و ژالہ باری کا امکان
ملک کے مختلف علاقوں میں آج رات اور کل بارشوں و ژالہ باری کا امکان ہے، کچھ علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی بھی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے اںتباہ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے تاہم جنوب مغربی/شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کےعلاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
شام/رات کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری) کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث جنوب مغربی/شمالی بلوچستان کے علاقوں گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیرآباد اورلورالائی میں 28 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی/وسطی خیبر پختونخواہ کے مقامی ندی نالوں میں28 سے 30 مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
شدید آندھی/ جھکڑ چلنے/ ژالہ باری اوربجلی گرنے کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، سولر پینل وغیرہ کو نقصان کا اندیشہ ہے۔۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں شام /رات کے دوران اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالاپہاڑی علاقوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے اسی طرح پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان ا ورکوٹ ادو میں شام/رات میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
Source link
Today News
صوبائی وزیر کھیل کی گلو پہلوان کو رستمِ پاکستان بننے پر مبارکباد
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گلو پہلوان کو رستمِ پاکستان بننے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے فائنل میں بہترین مقابلہ کرنے پر عدنان ٹیرا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ روایتی کھیل ہماری ثقافت اور شناخت کا اہم حصہ ہیں، کبڈی اور کشتی جیسے کھیل نظم و ضبط اور برداشت پیدا کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ، دیہی سطح سے ٹیلنٹ کو سامنے لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے دنیا میں امن، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے آخر میں صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے رستم پاکستان 2026 کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو بھی مبارکباد دی۔
Source link
Today News
این ایف سی ایوارڈ میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، اسد قیصر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ میں ایک بار پھر خیبر پختونخوا کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر نے بیان میں کہا کہ 2010 کا این ایف سی ایوارڈ 1998 کی مردم شماری کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا تھا، جس کے باعث تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باوجود خیبر پختونخوا کو اس کا مکمل اور جائز حصہ نہیں مل سکا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں فاٹا کے انضمام کے بعد خیبر پختونخوا کا رقبہ 9.4 فیصد سے بڑھ کر تقریباً 13 فیصد اور آبادی 12 فیصد سے بڑھ کر 17.3 فیصد تک جا پہنچی ہے، مگر ان واضح تبدیلیوں کے باوجود 2026 میں بھی صوبے کو آبادی اور رقبے کے تناسب سے اس کا حق نہ دینا انتہائی تشویش ناک ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، صوبے کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہر گھر سے شہادتیں ہوئیں، کاروبار تباہ ہوئے اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ایسے حالات میں وفاق کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صوبے کے ساتھ انصاف کرے۔
سابق اسپیکر نے کہا کہ ان تمام حقائق اور قربانیوں کے باوجود این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو اس کا آئینی و قانونی حق نہ دینا نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، یہ عمل نہ صرف صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے بلکہ قومی یکجہتی کے تقاضوں کے بھی منافی ہے۔
Source link
Today News
ڈاکٹر فضیلہ 25 ارب منی لانڈرنگ کیس: حمزہ علی عباسی کا بڑا بیان سامنے آگیا
معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف جاری تحقیقات کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے خود کو اس کیس سے مکمل طور پر الگ قرار دے دیا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میڈیا میں ان کا نام بلاوجہ اس کیس کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے، حالانکہ وہ نہ تو کسی قسم کی تحقیقات کا حصہ ہیں اور نہ ہی اس معاملے میں کسی حیثیت سے فریق ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بہن ایک کامیاب پروفیشنل ہیں اور بطور بھائی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن ان کے قانونی اور پیشہ ورانہ معاملات سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
اداکار نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ آئندہ ان کا نام اس کیس کے ساتھ نہ جوڑا جائے، بصورت دیگر وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ عدالتی کارروائی کے باعث اس معاملے پر مزید تبصرہ نہیں کریں گے، تاہم انہیں امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور حقیقت سامنے آئے گی۔
Updated version of my statement for more clarity. Thank you ❤️ pic.twitter.com/f5tC1gSndP
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 28, 2026
دوسری جانب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی درخواست، جس میں انہوں نے تحقیقات رکوانے اور کیس ختم کرنے کی استدعا کی تھی، مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ ادارے کو قانون کے مطابق تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی ہے۔
تاہم عدالت کی جانب سے ایک جزوی ریلیف بھی دیا گیا ہے، جس کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت لگائے گئے الزامات کو کالعدم قرار دیا گیا، جبکہ اب تحقیقات صرف فارن ایکسچینج قوانین تک محدود رہیں گی۔
ادھر پیش رفت میں ایک اہم موڑ اس وقت آیا جب عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی، جس کے بعد متعلقہ ادارے نے ان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News
-
Entertainment2 weeks ago
Sana Faysal Replies To Saba Faisal’s Viral Statement
-
Entertainment2 weeks ago
Faiza Hasan Reveal’s Husband’s Reaction To Daughter Becoming Actress
-
Entertainment2 weeks ago
Wahaj Ali & Yumna Zaidi Starrer Tere Bin Achieves Big Milestone