Today News
ملک کے مختلف علاقوں میں 12 اپریل سے بارشوں کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے نے 12 اپریل سے 17 اپریل تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلستان میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایڈوائزری جاری کر دی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، رفتار کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔ گاڑی کی لائٹس اور وائپر درست حالت میں رکھیں، اچانک بریک لگانے سے گریز کریں۔
موبائل فون استعمال نہ کریں اور اپنی مکمل توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز رکھیں۔ کسی بھی مدد کی صورت میں، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Source link
Today News
پاکستان نے ثابت کیا امن کے پیامبر ہیں، جنگوں سے دنیا قائم نہیں رہ سکتی، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران امریکا کے مابین امن مذاکرات کے لیے کردار ادا کرکے ثابت کیا کہ امن کے پیامبر ہیں، پیش رفت کو اس طرح لیا جائے کہ ان شاء اللّٰہ امن تک پہنچیں گے، جنگوں سے دنیا قائم نہیں رہ سکتی، امن کا راستہ ہی واحد حل ہے۔
راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آج پاکستان کی شان دیکھیں کہ ایران، مصر اور یورپی یونین میں پاکستان کے ترانے پڑھے جا رہے ہیں، 193 ملکوں کو یہ منظر نصیب نہیں ہوا جو پاکستان کو ہوا۔ ان شاء اللّٰہ اکانومی گروتھ بڑھے گی، گوادر اور کراچی پورٹ اَپ گریڈ ہوں گے کہ یہاں سرگرمیوں کے باعث جگہ نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی جانتی ہیں کہ ملک بہت اہم کام کر رہا ہے اور لوگ مبارکباد دے رہے ہیں، راولپنڈی اسلام آباد کے بند ہونے پر بھی عوام نے خوش اسلوبی سے سہا کیونکہ یہ پاکستان کے مفاد میں تھا۔
وفاقی وزیر حنیف عباسی کا مذاکرات سے متعلق کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے کیے جس کہ وجہ سے کوئی پاکستان کی جانب آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا اور آج پاکستان کی شان دیکھیں کہ آپ امن کے پیامبر بن گئے، یہ کارنامہ اس سے قبل کسی نے دیکھا اور نہ سنا۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان خطے کا محفوظ ترین ملک ہے اور یقین رکھیں محفوظ صرف اپنا گھر ہوتا ہے۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ انڈیا کو پیغام ہے اپنے حکمرانوں کو سمجھائیں عوام پر توجہ دیں، وہاں 70 فیصد کو ٹوائلٹ میسر نہیں، دہلی کے چند جگہوں پر ترقی و زندگی نظر آتی ہے، مودی سے کہتا ہوں 10 مئی کو شسکت کے زخم چاٹے تھے، اب آپ اپنا گھر بچائے۔
محکمہ ریلوے کی کاکردگی سے متعلق انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے ریلوے کی بہتری کے لیے بیل آؤٹ پیکج دیا ہے، اب نہ بجلی بند ہوگی اور نہ گیس، ریلوے مزید ترقی کرے گا، سفاری ٹرین کو اَپ گریڈ کرکے تمام کوچز کو ایئر کنڈیشنڈ کر دیا گیا، مسافروں اور اسٹاف کو مزید سہولیات بھی دے رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ سفاری ٹرین پہلے بھی چلتی تھی لیکن فرق سوچ کا اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا ہے، سہولت کو سندھ میں بھی شروع کیا ہے۔ راولپنڈی میں سفاری ٹرین کی کسی کوچ میں اے سی نہیں تھا اور عوام کو شدید گرمی میں سفر کرنا پڑتا تھا لیکن ٹرین و کوچز کو اَپ گریڈ کرکے ہر کوچ میں اے سی نصب کر دیا گیا ہے اور سیٹیں بھی کشن کی گئی ہیں۔
وزیر ریلوے ںے کہا کہ راولپنڈی سے گولڑہ، مارگلہ اور اٹک خود کے تاریخی سیاحتی مقام تک ہر اسٹیشن پر ٹرین رکتی ہے جہاں مسافروں کو ریفریشمنٹ اور تاریخ سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہمیں ریلوے مزدور کا احساس ہے، تمام دن شدید گرمی میں محنت کرتا ہے، ٹریک کو مینٹین کرتا ہے، ورکشاپوں میں کام کرتا ہے، ایسے تمام عملے کا ریلوے معترف ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں ٹریک کے ایشوز ہیں، سالوں سے لوکو موٹیو بہتر نہیں ہوئی، ان شاء اللّٰہ جولائی تک اَپ ریلوے لوکو موٹیو میں بہتری دیکھیں گے۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں لاہور تا راولپنڈی ٹریک سے متعلق اسٹون لینگ کرنے جا رہے ہیں۔ لاہور اور راولپنڈی کے ٹریک پر ڈھائی ارب کی لاگت سے پنجاب حکومت کام کرے گی، مریم نواز کی توجہ چاہیے تھی وہ مل گی ہے وہ کام بہت تیزی سے کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ روہڑی جنکشن کے حوالے سے جوائنٹ وینچر کر رہے ہیں، 40 فیصد سندھ حکومت اور 60 فیصد وفاق دے گا۔ کے پی حکومت سے بات چیت نہیں ہوئی لیکن سیکرٹری ریلوے کے ذریعے رابطہ کیا ہے، ہمارا دل بڑا ہے۔ تھر کول ایک سو پانچ کلو میڑ پہلی مرتبہ کرنے جا رہے ہیں۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ 300 مسافروں کو لے جانے والا پائلٹ فائیو اسٹار ہوٹل میں رہتا ہے اور ریلوے کے 1100 مسافروں کو لے جانے والے ٹرین ڈرائیور کے لیے کوئی سہولت نہیں لیکن اب ہم دیں گے۔ پاکستان ریلوے کو پہلے سے بہت زیادہ ترقی دیں گے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کفایت شعاری کے سلسلے میں تین گاڑیاں استعمال نہیں کیں، تمام افسران کا کٹ اسی دن لگا جب حکومت نے لگایا، پیٹرول کی قیمت خوشی سے نہیں بڑھائی جاتی۔ دعا کریں سیز فائر جاری رہے تو بہتری آئے گی۔
قبل ازیں، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے سینیئر مسلم لیگی خاتون رہنما و ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ راولپنڈی اسٹیشن سے اٹک خورد کے تاریخی سیاحتی مقام تک چلنے و اَپ گریڈ کی جانے والی سفاری ٹرین کا افتتاح کیا۔
Source link
Today News
امریکی فوجی کمانڈرز ایران مخالف جنگ کو مذہبی رنگ دینے لگے، پوپ کی شدید مذمت
پوپ لیو نے مشرق وسطیٰ جنگ کی مذمت کرتے ہوئے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ امن کے عمل میں مشغول ہوں۔
سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں عبادت کے دوران پوپ لیو نے اگرچہ امریکا کا تذکرہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا تاہم ان کا پیغام امریکی حکام اور ٹرمپ کی طرف تھا جنہوں نے اپنی فوجی برتری پر شیخی بھگاری اور مذہب کا استعمال کرتے ہوئے جنگ کو جائز قرار دیا۔
بعد ازاں پوپ لیو نے کہا کہ بس اب انا اور دولت کی بت پرستی بہت ہوگئی۔ بہت طاقت کی نمائش ہوگئی اور بہت جنگ ہوگئی۔
امریکا کی فوجی مذہبی آزادی فاؤنڈیشن نے اعلان کیا تھا کہ اسے مسلح افواج کی مختلف شاخوں کے فوجی اہلکاروں کی طرف سے 200 سے زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں کہا گیا کہ میرینز اور ایئر فورس کے کمانڈرز ایران کے خلاف جنگ کا جواز پیش کرنے کے لیے مذہبی انتہا پسند پر مبنی بیان بازی کا استعمال کررہے ہیں۔
Today News
کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
یہ فلکیات کا ایک بڑا معمہ ہے کہ کائنات نہ صرف پھیل رہی ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی اصل وجہ ابھی تک مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔
کائنات کے پھیلاؤ کو سب سے پہلے ایڈوِن ہبل نے دریافت کیا کہ کہکشائیں ایک دوسرے سے دور جا رہی ہیں۔ اس مشاہدے نے بگ بینگ نظریے کو مضبوط کیا۔
1990 کی دہائی میں سائنسدانوں نے دیکھا کہ کائنات کا پھیلاؤ سست نہیں بلکہ تیز ہو رہا ہے۔
یہ دریافت اتنی اہم تھی کہ اس پر نوبل انعام بھی دیا گیا لیکن اس کی اصل وجہ کیا ہے، یہ ابھی تک ایک معمہ بنا ہوا ہے۔
اس حوالے سے سائنسدانوں نے ایک نظریہ پیش کیا جسے ڈارک انرجی کہا جاتا ہے۔ یہ ایک پراسرار توانائی ہے جو کائنات کو باہر کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں نہیں معلوم یہ اصل میں کیا ہے یا یہ کیسے کام کرتی ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports2 weeks ago
England Test captain Stokes sidelined as he recovers from injury
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا