Connect with us

Today News

مہینوں منصوبہ بندی، نگرانی اور 60 سیکنڈ کی بمباری؛ شہادتِ خامنہ ای کی لمحہ بہ لمحہ کہانی

Published

on


دنیا کے طاقتور ترین اور جدید ٹیکنالوجیز سے لیس ممالک امریکا اور اسرائیل کی جانب سے متعدد بار قتل کی دھمکیوں کے باوجود آیت اللہ خامنہ ای نے محفوظ مقام پر جانے کے بجائے اپنی ہی سرزمین پر شہادت کو ترجیح دی۔

ہفتوں قبل نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اہل خانہ کے ہمراہ روس یا کسی اور محفوظ ملک منتقل ہو رہے ہیں تاکہ اسرائیلی اور امریکی شر انگیزیوں سے محفوظ رہ سکیں۔

تاہم اُس وقت آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ترجمان نے ایران چھوڑنے کی اطلاعات کو بے بنیاد اور مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای ایسی کسی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں اور نہ ہی اپنے وطن اور اپنے لوگوں کو چھوڑ کر جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی یہ رپورٹس لغو اور آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ترجمان کا بیان درست ثابت ہوا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی زندگی کا آخری سانس بھی سرزمین ایران پر دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے لیا۔

گزشتہ روز رہبر اعلیٰ تہران میں اسرائیلی حملے میں ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے جس کی تصدیق ایرانی حکومت نے بھی کردی اور ان کی ملبے تلے دبی لاش کی تصویر بھی سامنے آگئی۔

حملوں میں وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پالپور، سپریم نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ علی شامخانی اور آرمی چیف عبدالرحیم موسوی بھی شہید ہوئے۔

مہینوں کی منصوبہ بندی اور ہفتوں سے جاری کڑی نگرانی 

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے لیے اسرائیلی اور امریکی انٹیلی جنس مہینوں سے منصوبہ بندی میں مصروف تھے جب کہ کئی ہفتوں سے رہبراعلیٰ کی نقل و حرکت اور روز مرہ معمولات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بتایا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی نقل و حرکت کی سخت نگرانی کی جا رہی تھی اور ان کے پیٹرن کو سمجھ لیا گیا تھا۔ البتہ ہمیں اپنے آپریشن کی اتنی جلدی کامیابی کی امید نہ تھی۔

کڑی نگرانی کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو ایک ’’بریک تھرو ٹپ‘‘ ملی کہ آیت اللہ خامنہ ای ایک کمپاؤنڈ میں جائیں گے جہاں وہ ہفتے کی صبح دفاعی نوعیت کا ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

امریکی خفیہ ایجنسی کی اس مصدقہ اطلاع سے اسرائیل کو آگاہ کیا گیا کیوں کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری اسرائیل کی تھی۔ یہ ایک مختصر مگر نادر موقع ثابت ہوا جس کے بعد فوری طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

ایسی کارروائیوں کے لیے عمومی طور پر نصف شب کو کی جاتی ہیں لیکن امریکا اور اسرائیل نے رات کا انتظار کرنے کے بجائے صبح کے وقت ہی حملے کا فیصلہ کیا اور اسرائیلی فوج نے یہ کارروائی محض 60 سیکنڈ میں مکمل کی۔ 

اسرائیلی فوج کے مطابق لڑاکا طیاروں نے تہران میں واقع اس زیر زمین تہہ در تہہ بنے  بنکر کو تباہ کرنے کے لیے تقریباً 30 مختلف قسم کے بموں سے نشانہ بنایا تاکہ بنکر میں موجود کسی بھی شخص کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہ رہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں خامنہ ای کے ساتھ ایرانی سیکیورٹی قیادت کے سات اہم ارکان، درجن بھر قریبی ساتھی اور تقریباً 40 دیگر سینئر ایرانی حکام بھی شہید گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر جدید نگرانی اور ٹریکنگ سسٹمز سے بچ نہیں سکے۔

خفیہ نگرانی کیسے کی گئی؟

انٹیلی جنس ماہرین کے مطابق خامنہ ای کی نقل و حرکت جاننے کے لیے کئی طریقے استعمال کیے گئے، جن میں ٹیلی فون اور مواصلاتی نظام کی نگرانی، باڈی گارڈز، قریبی افراد کی ٹریکنگ، زمینی مخبروں کا نیٹ ورک شامل اور جدید تکنیکی نگرانی شامل تھی۔

اسرائیلی خفیہ ادارہ موساد گزشتہ کئی دہائیوں سے ایران میں اپنے مخبروں اور ایجنٹوں کا وسیع نیٹ ورک قائم کر چکا تھا جس کی مدد سے ایرانی حکام اور سائنسدانوں کی نقل و حرکت کے بارے میں معلومات حاصل کی جاتی رہی ہیں۔

 

 

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بھارت کیخلاف شکست کا ذمہ دار کون؟ ویسٹ انڈیز کپتان نے بتا دیا

Published

on



سپر ایٹ مرحلے میں بھارت کے خلاف شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہونے والی ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ نے ذمہ داری قبول کرلی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان شے ہوپ سے ایک سوال میں پوچھا گیا آیا ان کی اننگز نے ٹیم کے ایونٹ سے اخراج میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے جواب دیا کہ جی، وہ اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہیں زیادہ تیز کھیلنا چاہیے تھا۔ لیکن اس طرح کی صورتحال میں، جب آپ کو مشکل پیش آ رہی ہو، ان کا نہیں خیال کہ انہوں نے بری بیٹنگ کی۔

https://www.espncricinfo.com/cricket-videos/shai-hope-says-sometimes-you-just-don-t-get-the-ball-away-1526592

انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس طریقے سے نہیں کھیل پائے جیسے وہ عموماً کھیلتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ گیند کو دور نہیں پھینک پا رہے ہوتے۔ دوسری جانب بھارتی بولر نے بھی عمدہ بولنگ کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکا کے تین طیارے مار گرائے، امریکا کی تصدیق

Published

on


کویت سٹی: کویت میں امریکا کے تین ایف 15 طیارے دفاعی نظام کے رینج میں آکر گر کر تباہ ہوگئے، امریکی سینٹرل کمانڈ اور کویتی حکومت نے تصدیق کی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق طیاروں کے عملے کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا اور تمام اہلکاروں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کویت اپنے امریکی اتحادی کے ساتھ مل کر طیارے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے اور واقعے کی مکمل چھان بین جاری ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کویت میں 3 امریکی ایف 15 طیارے کویتی دفاعی نظام نے غلطی سے مار گرائے، طیارے فرینڈلی فائر میں گرے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ روز کویت میں واقع علی السلیم ایئربیس کے قریب ایک F-15 Eagle لڑاکا طیارہ بھی گر کر تباہ ہوا تھا۔

واقعے کے بعد خطے میں سکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ حکام نے عوام کو افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی خفیہ شادی؟ اسٹائلسٹ کے دعوے نے مداحوں کو حیران کردیا

Published

on



ہالی ووڈ کے مقبول ستاروں زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی نجی زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جہاں ایک نئے دعوے نے مداحوں میں چہ مگوئیاں تیز کر دی ہیں کہ شاید یہ جوڑی منگنی کے بعد خفیہ طور پر شادی بھی کرچکی ہے۔

اداکارہ کے معروف اسٹائلسٹ لا روچ نے یکم مارچ کو ایک ایوارڈ تقریب کے دوران گفتگو میں حیران کن انکشاف کیا۔ میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’شادی تو پہلے ہی ہوچکی ہے، آپ لوگ بس اس سے محروم رہ گئے۔‘‘ رپورٹر کے اظہارِ حیرت پر انہوں نے اپنے بیان کی دوبارہ تصدیق بھی کی اور گفتگو ختم کرکے آگے بڑھ گئے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی، تاہم اس جوڑے کے نمائندوں کی جانب سے اب تک اس دعوے کی کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے اس بات کو سراہا کہ دونوں ستارے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بعض صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ زینڈایا حالیہ دنوں میں منگنی کی انگوٹھی کے بجائے سادہ سنہری بینڈ پہنے نظر آئی ہیں، جس سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔

یاد رہے کہ زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی پہلی ملاقات 2016 میں فلم ’’اسپائیڈر مین، ہوم کمنگ‘‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ جولائی 2021 میں لاس اینجلس میں ایک ساتھ دیکھی جانے والی تصاویر کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں، جبکہ گزشتہ سال گولڈن گلوب ایوارڈ کے موقع پر زینڈایا کی انگلی میں ہیروں کی انگوٹھی دیکھے جانے کے بعد منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جن کی بعد میں تصدیق بھی سامنے آئی تھی۔

دونوں اداکار اس کے بعد سے اپنے تعلق کو زیادہ تر نجی رکھے ہوئے ہیں، اور یہی خاموشی اب ایک بار پھر ان کی ممکنہ خفیہ شادی کی خبروں کو مزید دلچسپ بنا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending